Tag: مبینہ خودکشی

  • راولپنڈی میں 30 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی

    راولپنڈی میں 30 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی

    تھانہ روات کے علاقے ڈھوک ملکاں میں مبینہ طور پر 30 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت ہاجرہ زوجہ شوکت کے نام سے ہوئی ہے، مقامی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی مبینہ خودکشی سے متعلق مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں 22 سال کی لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق  لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور طبعی موت بتا کر تدفین کی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی، پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے  چھلانگ لگادی

    کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی

    راولپنڈی: کراچی سے راولپنڈی آنے والی لڑکی نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی ، لڑکی اپنے دوست کے ساتھ 2روز قبل آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں لڑکی کی مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی نےمبینہ طورپر گھر کی چھت سے چھلانگ لگائی تاہم لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی دوست کےہمراہ دو روز قبل کراچی سے راولپنڈی آئی تھی۔

    مبینہ خودکشی کرنیوالی لڑکی کی حالت تشویشناک تھی تاہم بعد ازاں عمارت کی چھت سے کودنے والی زخمی لڑکی دم توڑ گئی۔

    پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیاجارہاہے، واقعہ تھانہ روات کی حدود میں واقع پوش علاقے میں پیش آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھی کو زیر حراست لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • ملائکہ اروڑا کے والد کی بیٹیوں سے آخری فون کال پر ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی

    ملائکہ اروڑا کے والد کی بیٹیوں سے آخری فون کال پر ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا کی مبینہ خودکشی کے بعد ان کی اپنی دونوں بیٹیوں سے آخری فون کال پر ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی۔

    گزشتہ روز صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر رہائش پزیر ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا نے مبینہ طور پر چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    65 سالہ انیل کلدیپ مہتا کی موت کے بعد سے مسلسل تفصیلات سامنے آرہی ہیں، پولیس کے مطابق اس واقعے کی اصل وجہ کا ابتک پتہ نہیں چلا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق انکے والد نے خودکشی نہیں کی یہ ایک حادثہ تھا، انھیں کوئی بیماری بھی نہیں تھی۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انیل مہتا نے آخری مرتبہ چھلانگ لگانے سے قبل اپنی دونوں بیٹیوں کو فون کال کی تھی، انہوں نے بیٹیوں کو فون کال کر کے واپس بلایا اور کہا کہ میں بیمار ہوں اور بہت تھک گیا ہوں۔

    دوسری جانب ملائکہ اروڑا کی والدہ اور اینل کی اہلیہ جوائس پولی کا بیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں گھر میں تھیں، بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب غیر متوقع طور پر کمرے میں اپنے شوہر کی چپل دیکھی تو انہیں گھر میں ہی ڈھونڈنا شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ جب شوہر گھر میں نہیں ملے تو انہوں نے بالکونی سے باہر دیکھا تو اپارٹمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابا ہوتا دکھائی دیا، ایک سیکیورٹی گارڈ مدد کے لیے چیخ رہا تھا تو احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

    واضح رہے کہ جس وقت انیل مہتا کی موت واقع ہوئی اس وقت ملائکہ اڑورا شہر میں نہیں تھیں، بلکہ وہ کام کے سلسلے میں پونے میں تھیں۔

  • چوری کیس میں گرفتار ملزم کی مبینہ خودکشی

    چوری کیس میں گرفتار ملزم کی مبینہ خودکشی

    راولاکوٹ: پولیس حراست میں چوری کے کیس میں گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر اپنی جانب لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں چوری شدہ سامان برآمدگی کے دوران پولیس حراست میں ملزم نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے کیس میں گرفتار ملزم کو گھر موہری فرمان شاہ کے لاکر سے چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے لے جایا گیا، اس دوران پولیس حراست میں ملزم نے پستول سے مبینہ طور پر اپنے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نبیل کو پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی ضبط کرلیا ہے۔

  • ڈیفنس میں 16سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خودکشی، قتل کا مقدمہ درج

    ڈیفنس میں 16سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خودکشی، قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں 16 سالہ ملازمہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتولہ پاریہ کے والد نے درخشاں تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتولہ بچی کے والد نے بنگلے کے مالکان اور ملازمین پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

    مقتولہ پاریہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی پاریہ کو 10 ماہ قبل بنگلے میں ملازم رکھوایا تھا جو مستقل طور پر بنگلے میں ہی رہائش پذیر تھی، 12مئی کو بیٹی کو فون کیا تقریباً پونے گھنٹے تفصیلی بات ہوئی تھی۔

    12 مئی کو ہی 5 بجے بنگلے کے مالک کے بیٹے شہروز نے فون کرکے بتایا کہ آپ جلدی کراچی پہنچو آپ کی بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

    جب میں پہنچا تو لاش کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ہم آخری رسومات کیلئے حیدرآباد آبائی گاؤں لے گئے۔

    ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

    بچی کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری بنگلے کے مالکان پر عائدہوتی تھی، شبہ ہے میری بیٹی کوقتل کیا گیا ہے۔ نامعلوم وجوہات کو چھپانے کیلیے بیٹی کاقتل کیا گیا۔

  • ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات،قبر کشائی کے لیے خط

    ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات،قبر کشائی کے لیے خط

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کی قبرکشائی کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کے لیے سیشن جج میر پور خاص کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیس میں تحقیقات کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئیں،اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹر ماہا انتقال کر گئیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال میں میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر عرفان نے غلط بنائی،ڈاکٹر عرفان،جنید اور وقاص کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق گولی بائیں جانب سے لگی اور دائیں طرف سے نکلی، ڈاکٹر ماہا کی موت سے متعلق اس کے والد نے سوال اٹھائے ہیں۔

    پولیس کی دو رکنی تفتیشی ٹیم قبر کشائی کے لیے کراچی سے روانہ ہوگئی، ٹیم آئی او شرافت علی اور ایس آئی او چوہدری امانت علی پر مشتمل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجسڑیٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔

  • ملتان میں جاپانی شہری کی مبینہ خودکشی

    ملتان میں جاپانی شہری کی مبینہ خودکشی

    ملتان : صوبہ پنجاب کےشہر ملتان میں واقع ایک ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر جاپانی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان پرانا بہاولپور روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں رہائش پزیر مبینہ خودکشی کرنے والے جاپانی شہری کی شناخت اوکومورا کٹسومی کے نام سے ہو گئی۔

    پولیس نے شواہد،سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر دستاویزات قبضے میں لےکر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر اسپتال منتقل کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق مبینہ خودکشی کرنے والے جاپانی شہری نے گھر والوں کے نام آخری خط بھی تحریر کیا ہےجس کے ترجمے کے لیے مترجم کی مدد لی جائے گی۔

    جاپانی شہری کی شناخت ہوکوموراکٹ سومی کے نام سے ہوئی ہے،جوڈیرہ غازی خان نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں کام کرتا تھا اور گذشتہ دو ماہ سے ملتان میں رہائش پذیر تھا۔

    ہلاک جاپانی شہری کا پاسپورٹ نمبر پی آر فائیو ایٹ سکس فورفائیو ایٹ تھری ہے۔ہوکومورا کے پاسپورٹ کی کاپی اے آر وائی نیوز حاصل کر لی ہے۔

    مزید پڑھیں:اسپین کے قونصلر اتاشی نے خودکشی کرلی

    واضح رہے کہ اس سےقبل 13 اکتوبر 2016 کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون سے اسپین کے سفارت خانے کے ایک اہلکارجان جینز کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی بائیس سالہ اشفاق نے پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی بہن زخمی ہوگئی،بعد میں اشفاق نے مبینہ طور پرخود کو گولی مار کر خودکشی کر لی.

    لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ اشفاق نےگھر میں گھس کر فائرنگ کی،پولیس افسران نے خودکشی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش شرو ع کردی.

    یاد رہےفیصل آباد میں گذشتہ سال نوجوان نے محبت میں ناکامی پر لڑکی کو شادی کے دن گولی مارکرخود بھی خودکشی کرلی تھی.