Tag: مبینہ زیادتی

  • لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن سے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چار میں سے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

    سی سی ڈی ترجمان کے مطابق کچھ عرصہ قبل چار ملزمان نے چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی سے بار بار زیادتی کی، شوہر کو بھی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا تاہم رات گئے پولیس نے ایک ملزم اویس کو گرفتار کرلیا۔

    سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر نشتر کالونی کے علاقے بھیرہ گائوں میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے ملزمان کا اپنا ساتھی اویس اور ارشاد مارا گیا جبکہ باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔

    سی سی ڈی کے مطابق قتل ہونے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان دوران واردات لڑکیوں سے زیادتی کرتے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-memon-goth-girl-gang-rap3-pregnant/

  • لاہور میں گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی

    لاہور میں گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی

    لاہور میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی، اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر مناواں پولیس کےحوالےکیا، اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس  لیتے ہوئے اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

  • 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

    14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

    مریدکے کے محلہ بلال پارک میں 14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مریدکے میں محلہ بلال پارک میں ملزم نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، 14 سالہ لڑکی سود اسلف لینےگھر سے نکلی تو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    مریدکے پولیس کا کہنا ہے کہ محنت کش والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم سلیمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیادتی کی شکار ہونے والی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظارہے۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد وقوعہ کا تعین کیا جائیگا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-principal-allegedly-raped-student/

  • فیصل آباد: اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جس کے بعد خاتون مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کیا گیا ہے، تھانہ ویمن میں متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر نے بہلا پھسلا کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری ویڈیو بھی بنائی، سیکیورٹی سپروائزر نے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، کارروائی کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

  • پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    لاہورکے سرحدی علاقے ہئیر میں ایک اکیڈمی کے پرنسپل نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر احتجاج کرتے ہوئے بیدیاں روڈ بند کردی۔

    مظاہرین کا کہنا ہے واقعے کے پانچ روز گزر گئے پولیس تعاون نہیں کررہی، پرنسپل افتخار نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کے لیے اکیڈمی بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے تھانہ ہیئر میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک پرنسپل افتخار کو گوفتار نہیں کیا جاسکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، رپورٹ آنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری جانب ملتان میں نجی بس اسٹینڈ پر چار افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق لڑکی اسٹینڈ پرصفائی کا کام کرتی تھی، ورکشاپ میں 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس اسٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی کرنے کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-orangi-town-husband-stabs-wife/

  • بہو سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سسر گرفتار

    بہو سے مبینہ زیادتی کرنیوالا سسر گرفتار

    لاہور: پنجاب کی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرنے والے سسر کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں سسر کی بہو کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے والد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سسر نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا،کسی کو بتانے پر سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

  • 14 سالہ انڈا فروش مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    14 سالہ انڈا فروش مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    فیصل آباد میں 14 سالہ انڈا فروش کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور لاش خالی پلاٹ سے پلاسٹک شیٹ میں لپیٹی ہوئی ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماجھی وال کے رہائشی محنت کش محمد حفیظ کا 14 سالہ بیٹا عبدالقدیر ابلے انڈے فروخت کر کے اپنے باپ کا ہاتھ بٹاتا تھا، وہ اتوار کی شام گھر سے انڈے بیچنے گیا اور لاپتا ہو گیا۔

    مقتول کے والد حفیظ نے تھانہ ڈجکوٹ پولیس کو بچے کی گمشدگی کی اطلاع کی لیکن پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو تلاش نہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح گاؤں کے قریب خالی پلاٹ سے عبدالقدیر کی لاش مل گئی، نامعلوم ملزم نے کسی اور جگہ پر مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تیزدھار آلے سے بچے کا گلا کاٹ کر لاش پلاسٹک میں ڈال کر پلاٹ میں پھینکی۔

    فرانزک سائنس ایجنسی کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ مقتول عبدالقدیر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ منتقل کر دی گئی۔

  • بھارت: ٹیوشن ٹیچر کی 11 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی

    بھارت: ٹیوشن ٹیچر کی 11 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ایک اور تازہ واقعہ میں 11سالہ طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں ٹیوشن ٹیچر نے 11سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے ایک ٹیوشن ٹیچر کو طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، طالبہ ٹیچر کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم اپنے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، جس نے دیگر طلباء کے جانے کے بعد لڑکی کے ساتھ کئی بار زیادتی کی۔

    پولیس کے مطابق معاملے کا علم اس وقت ہوا جب لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    سرکاری اسکول میں ٹیچر کے شوہر کی طالبات سے زیادتی کا انکشاف

    متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ٹیوشن ٹیچر پچھلے تین مہینوں سے اس کا جنسی استحصال کر رہا تھا اور اسے کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • اسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مریض گرفتار

    اسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مریض گرفتار

    بھارت میں ٹرینی ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسپتال میں نرس کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے علاقے بیر بھوم کے ایک اسپتال میں مریض نے نرس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی اور اسے ہراساں کیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بیربھوم کے ایلام بازار ہیلتھ سینٹر میں ڈیوٹی پر موجود ایک نرس کے ساتھ مبینہ طور پر ایک مریض نے بدسلوکی کی۔

    نرس نے بتایا کہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ آئے مریض نے اسے نامناسب طریقے سے چھونے اور مبینہ زیادتی کوشش کی، ملزم کے ساتھ اس وقت اس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

    نرس کا کہنا تھا کہ میں تو صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کر رہی تھی۔ مریض کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے گالیاں دیں اور غیر اخلاقی حرکات کیں۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مریض کو حراست میں لے لیا۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس: کالج کے پرنسپل نے حقیقت بتادی؟

    یاد رہے کہ 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا، نوجوان ٹرینی ڈاکٹر اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔جس پر ملک بھر میں تاحال احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پاکپتن میں ماموں کی بھانجی سے مبینہ زیادتی

    پاکپتن میں ماموں کی بھانجی سے مبینہ زیادتی

    پاکپتن کے نواحی علاقے میں پولیس نے لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم ماموں کو  گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے قبولہ میں میں ماموں کی بھانجی سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     پولیس کے مطابق چودہ سالہ طیبہ گھر میں اکیلی تھی کہ بچی کے ماموں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈال، کمسن بچی کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    ایس ایچ او قبولہ نے ملزم جابر کو گرفتار کر کے بچی کے والد اللہ دتہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔