Tag: مبینہ زیادتی کیس

  • اسلام آباد مبینہ زیادتی کیس : غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون کون ہے؟بائیو میٹرک میں بڑا انکشاف

    اسلام آباد مبینہ زیادتی کیس : غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون کون ہے؟بائیو میٹرک میں بڑا انکشاف

    اسلام آباد : مبینہ زیادتی کیس میں غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون کے بائیو میٹرک میں اہم انکشاف سامنے آیا اور وہ بیلجیئم کے بجائے راولپنڈی کی رہائشی نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی ہونے کی دعویدار خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    غیرملکی ہونے کی دعویدار خاتون کا نادرا سے بائیومیٹرک کرالیا گیا، بائیومیٹرک میں انکشاف ہوا کہ خاتون غیر ملکی نہیں بلکہ پاکستانی شہری اور راولپنڈی کی رہائشی ہے۔

    اس سے قبل بیلجیئن سفارتخانے نے بھی خاتون کےبیلجیئم کی شہری ہونےکی تصدیق نہیں کی تھی ، خاتون بیلجیئم میں رہتی تھیں اور دوہزار انیس میں نائیکوپ ایکسپائر ہوچکا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے خاتون تفتیش میں تعاون نہیں کررہی، خاتون تھانہ آبپارہ کی حدود سے ملی تھی اور اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

  • اڈھیرعمر شخص نے 14 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

    اڈھیرعمر شخص نے 14 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

    صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اندوہناک واقعہ رونما ہوا ہے جہاں شوہر کے دوست نے 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں اروپ کے علاقے محلہ اسلام آباد میں پیش آیا، پولیس نے 14 سالہ پلوشہ کو بازیاب کراتے ہوئے خالہ کی مدعیت میں ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ متاثرہ لڑکی کی چار ماہ قبل شیر خان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، لڑکی خیبر پختونخواہ کی رہائشی ہے جسے اس کا شوہر شادی کے بعد گوجرانوالہ لے آیا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیرخان اور اورنگزیب دونوں دوست تھے، اورنگزیب پلوشہ پر برُی نظر رکھتا تھا اور اس نے شیرخان کو دھونس و دھمکی دیگر بھگادیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ پلوشہ کے شوہر کو بھگانے کے بعد اورنگزیب خان چند روز سے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناریا تھا، متاثرہ بچی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • مبینہ زیادتی کیس  : قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

    مبینہ زیادتی کیس : قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

    اسلام آباد : مبینہ زیادتی کیس میں قومی کرکٹر یاسر شاہ کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ، متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ یاسرشاہ کانام غلط بیانی پرایف آئی آرمیں شامل ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ یاسرشاہ کانام غلط بیانی پرایف آئی آرمیں شامل ہوا جبکہ ایس ایچ او تھانہ شالیمار نے بتایا کہ یاسر شاہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ، متاثرہ خاتون نے بھی یاسرشاہ کا نام نکالنے کا کہا۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسرشاہ کے قریبی دوست کے خلاف زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ، متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سےدرج مقدمےمیں یاسرشاہ پر بھی الزامات عائد ‏کیے تھے۔

    ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے اس سے فون نمبر لیا اور کچھ دن بعد دوستی کا ‏دعوی کرنے لگا، فرحان یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بھی بات کرواتا تھا،دونوں نے مجھے ‏بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا۔

    متن میں کہا گیا تھا کہ 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایا ‏او رایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پر میرے ‏ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

  • لوگوں کوپتہ ہی نہیں سوشل میڈیا نے کیسے ان کی زندگیاں زہربنادی ہیں، جسٹس محسن اخترکیانی

    لوگوں کوپتہ ہی نہیں سوشل میڈیا نے کیسے ان کی زندگیاں زہربنادی ہیں، جسٹس محسن اخترکیانی

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ زیادتی کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ سارا معاشرہ فیس بک اور واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے، سب کو سیلفیاں کھنچوا کر اپ لوڈ کرنے کا شوق ہے،لوگوں کوپتہ ہی نہیں سوشل میڈیا نے کیسے ان کی زندگیاں زہربنادی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیادتی کا مبینہ الزام لگانے ولی لڑکی سدرہ ریاض کی ملزم ضیا کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا لوگوں کو بہت شوق ہے سارا معاشرہ فیس بک، واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے۔

    جسٹس کیانی نے ملزم سے استفسار کیا آپ کیا کرتے ہیں؟ جس پر لڑکے ضیامسعود نے عدالت کو بتایا پچیس سال عمر ہے، جس پر عدالت نے لڑکے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا توبہ کریں رحم کریں اپنی ماں پر، جو کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں کررہے ہیں سارا معاشرہ وہی کررہاہے۔

    سب کوسیلفیاں کھنچوا کراپ لوڈکرنے کاشوق ہے، پتہ نہیں کیوں معاشرہ گند میں پڑگیاہے، جسٹس اختر کیانی

    وکیل نے بتایا فیس بک دوستی کے بعد لڑکی جھنگ سے اسلام آباد آئی کچھ دن بعد لڑکے نے چھوڑ دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا سب کوسیلفیاں کھنچوا کراپ لوڈکرنے کاشوق ہے، پتہ نہیں کیوں معاشرہ گند میں پڑگیاہے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا لوگوں کوپتہ ہی نہیں کیسے ان کی زندگیاں زہربنادی گئیں ہیں، سوشل میڈیاسے لوگوں کو ذاتی زندگیاں بھی محفوظ نہیں۔

    جسٹس کیانی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کیا لڑکی نے کوئی گواہ پیش کیا، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا متاثرہ لڑکی کو کہا تھا کہ گواہ پیش کریں مگر کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کے کوئی شواہد اکٹھے کیے، نہ کوئی گاڑی ہے، نہ سیف سٹی کیمرے میں آیا۔

    بعد ازاں مبینہ زیادتی پر سدرہ ریاض کی ملزم ضیا مسعود کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔