Tag: مبینہ زیادتی

  • ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کے دوران خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، بھٹہ مزدور بیوی کے ہمراہ سامان خریدنے جارہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹہ مزدور سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے 2500 روپے، موبائل چھینا، دوسرے ایک ڈاکو نے خاتون کو کھیت میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار میں شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • گداگر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار

    گداگر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار

    دادو: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گداگر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب آبادی ٹپیالہ میں اوباش نوجوان نے گونگی بہری ذہنی مریضہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم عاصمہ گھر میں اکیلی تھی، بھائی بھابی مزدوری کرنے کھیتوں میں گئے تھے۔

    ملازمہ کی لاش ملنے کا واقعہ: فاریہ خودکشی سے قبل کس سے فون پر بات کررہی تھی؟ اہم انکشاف

    پولیس کے مطابق نامعلوم اوباش گھر میں داخل ہوا، ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا، زیادتی کی شکار لڑکی کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    پنجاب میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے  میں جی ٹی روڈ پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا، لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے 20 سال کی لڑکی لاہور کی رہائشی ہے، مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی کی ابتدائی رپورٹ پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد میں ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پیرمحل غوثیہ آباد میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی گی، پولیس نے ملزم اصغر کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

  • 6 سالہ بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    6 سالہ بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    پشاور میں 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 6 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق 6 سالہ عائشہ کو قتل کرنے والا ملزم بچی کا قریبی رشتے دار ہے، بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مل چکی ہے، جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 اگست کو بچی کی لاش دریائے شاہ عالم کے قریب کھیت سے برآمد کی گئی تھی۔

    دوسری جانب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ساتھی کی مدد سے شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو 3سال بعد حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو ساتھی کی مدد سے گلہ دبا کر موت کی نیند سلا دیا تھا اور حادثاتی موت کاڈرامہ رچایا تھا۔

    ڈی پی اوطارق ولایت کے مطابق ساتھی نے ملزمہ کو شوہر کا گلہ دبانے کی ویڈیو بنالی تھی، ملزمہ کاساتھی ویڈیو دکھا کر کئی سال سے ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا۔

  • فیصل آباد: نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

    فیصل آباد: نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

    فیصل آباد: سمندری میں نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا چند گھنٹوں بعد ہی ڈراپ سین ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آنے والے واقعے کی متاثرہ نرس نے زیادتی نہ ہونے کا بیان قلمبند کرا دیا۔

    نرس نے کہا کہ  23 اگست کی رات ڈینٹل کلینک سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی، عبداللہ سلام اور عبداللہ نثار مجھے موٹر سائيکل پر چھوڑنے جا رہے تھے۔

     نرس کا کہنا تھا کہ کانسٹيبل شجاعت، صہیب اور سادہ لباس ساتھی نے روکا اور بنگلے پر لےگئے، کانسٹيبلوں نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

    فیصل آباد : 2 پولیس اہلکاروں کی نرس سے مبینہ زیادتی

    نرس نے کہا کہ کانسٹيبلز اور اس کے نامعلوم ساتھی نے آٹھ سو روپے چھین لئے، ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس اہلکاروں نے ہمیں چھوڑ دیا،ملزمان نے غلط رویہ اپنایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ سٹی میں زیادتی کی کوشش اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا، نمرہ کی مدعیت میں مقدمے میں 2 کانسٹيبل اور نامعلوم ساتھی ملزم نامزد ہیں۔

  • پولیس کانسٹیبل  کی 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    پولیس کانسٹیبل کی 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    جہانیاں:صوبہ پنجاب میں پولیس کانسٹیبل نے 12 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی بنا ڈالا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پولیس کانسٹیبل عابد نے 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی کی ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ڈی پی او محمد علی وسیم نے بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کانوٹس لے لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد جیل پولیس کا اہلکار ہے ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع گزری میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے گیارہ سالہ بچے کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے بعد ڈاکٹر نے میڈیکل کیا تو رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

    اہل خانہ نے بتایا تھا کہ متاثرہ بچہ موبائل کی دکان پر کام کرتا تھا جہاں اُسے دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

  • پاکپتن: 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ورثا کا پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

    پاکپتن: 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ورثا کا پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

    پاکپتن: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی، ورثا نے پولیس سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن کے علاقے کرمانوالہ چوک کی رہائشی 6 سالہ ننھی کلی کو جنسی درندے نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

    اس انسانیت سوز واقعے پر ورثا کی جانب سے شدید غم غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ میڈیکل لیگل ٹیم نے بچی سے زیادتی کی تصدیق بھی کردی۔

    مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    ورثا کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کے بعد ملزم نے بچی کو نشہ آور جوس پلایا، جبکہ پولیس ملزم کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں کمسن بچی سے زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار میں 4 سالہ بچی عاصمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ جون 2015 میں شیخوپورہ کے نواحی علاقے مانانوالہ میں پینتالیس سالہ شخص شاہد عرف شادو نے مبینہ طورپرسات سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا تھا۔

  • فیصل آباد میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    فیصل آباد میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    فیصل آباد : سات سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کےبعد قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل اباد میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں وحشی درندوں نے مبینہ زیادتی کے بعد سات سال کی بچی کو موت کےگھاٹ اتار دیا، نامعلوم کار سوار افراد بچی کی لاش پھینک کرفرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ فضہ والدین کی اکلوتی بچی تھی، بچی کا والد روزگار کے سلسلہ میں کویت میں مقیم ہے۔

    گزشتہ روز سمن آباد کے علاقہ مطفر کالونی میں 2موٹر سائیکل سواروں نے سات سالہ بچی فضا نور کو دوکان سے چیز لینے جاتے ہوئے اغواء کرلیا تھا، گھر والوں کے تلاش کرنے پر رات گئے فضاء نور کی لاش رضا آباد کے علاقے سے ملی۔

    پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کر دی

    پولیس کا کہنا ہے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہے پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    بچی کے قتل کی تفتیش میں سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مددلی جارہی ہے ۔

    پولیس کے مطابق خاندانی رنجش کی بنا پر بھی بچی کے قتل کا پہلو تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔

    یادرہے رواں سال اپریل میں چیچہ وطنی کے نواحی علاقے محمد آباد کی رہائشی 8 سالہ نور فاطمہ کو اس کے گھر سے قریب سے اغوا کیا،سفاک ملزمان نے 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی بعد ازاں اسے جلا کر گھر کے نزدیک پھینک کر چلے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • درندہ صفت نو جوان کی 4سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

    درندہ صفت نو جوان کی 4سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

    وہاڑی : درندہ صفت نو جوان کی 4سالہ بچی سے مبینہ زیادتی بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    نواحی علاقہ مسلم ٹاون میں16 سالہ غلام عباس نامی اوباش نو جوانن بچی کو گھر سے بلا کر چیز کھلانے کے بہانے باہر لے کر گیا اور نا معلوم جگہ پر لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا بچی کی حالت خراب ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اہل محلہ نے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ابتدائیطبی رپورٹ میں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے ذرائع کے مطابق ملزم غلام عباس گونگا ہے

  • حوا کی کمسن بچی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گئی

    حوا کی کمسن بچی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گئی

    مظفرگڑھ: خانگڑھ کے نواحی علاقہ میں ایک اور حوا کی کمسن بچی کو مبینہ طور پر درندہ صفت انسان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تھانہ خانگڑھ کی حدود میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں رانجھن پیر کالونی کی رہائشی 8 سالہ بشرٰی جس کا دماغی توازن درست نہیں ہے، درندہ صفت شخص راشد کھوکھر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تو اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

    تاہم کمسن متاثرہ بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔