Tag: مبینہ طور پر لاپتہ

  • کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد مبینہ طور پر لاپتہ

    کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد مبینہ طور پر لاپتہ

    سرگودھا: سالم انٹر چینج پر کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد سرگودھا میں موٹر وے سالم انٹرچینج سے لاپتہ ہوگئے جس کے بعد ورثا نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ہے۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 18 جون کو سرگودھا کے نواحی علاقے چک 75 شمالی کے رہائشی فیصل و دیگر سیر کیلئے گئے تھے، 22 جون کی رات 11 بجے موٹر وے پر اترے جس کے بعد سے موبائل بند ہے۔

    دوسری جانب لواحقین کے احتجاج پر تھانہ پھلروان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 9 افراد فراڈ کیس میں ایف آئی اے فیصل آباد کی تحویل میں ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ سالم سے غائب افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، پولیس نے ایف آئی اے فیصل آباد سے رابطہ کر لیا ہے ساتھ ہی اہل خانہ کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

  • قومی ایئرلائن کا ایک اور  فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    قومی ایئرلائن کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا، اس سے قبل بھی4 ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز فرار ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ لاپتہ ہوگیا، ایئرپورٹ سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کا میزبان جمعرات کو لاہور سے روانہ ہوا تھا۔

    فضائی میزبان منتظر مہدی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دوران ڈیوٹی ٹورنٹو پہنچا تھا اور پی آئی اے کی پرواز 798 کے ذریعے جمعہ کو پہنچنا تھا تاہم فضائی میزبان نے واپسی کے لیے ہوٹل میں دیگر عملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی۔

    منتظر مہدی سے قبل بھی4 ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز یونیفارم میں فرار ہوچکے ہیں، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ازخود محکمانہ انکوائری کریں گے پھر ایف آئی اے کو کیس دیں گے۔

  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر مبینہ طور پر لاپتہ

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر مبینہ طور پر لاپتہ

    اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل مبینہ طور لاپتہ ہوگئے ، اس حوالے سے ساجد گوندل کے خاندان کی جانب سے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل مبینہ طور پر اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے، واقع تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پیش آیا۔

    اہل خانہ کے مطابق ساجد گوندل گزشتہ شب گھر سے اپنے فارم ہاوس پر گئے تھے اور نو بجے واپس آنے کا کہا تھا لیکن وہ واپس نہیں آئے۔

    ساجد گوندل کے خاندان کی جانب سے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اجدگوندل کی گاڑی این اے آر سی کےقریب سے ملی ہے، ان کےلاپتہ ہونےکےحوالےسےتفتیش جاری ہے، ساجدگوندل کل سےلاپتہ ہیں، اہلخانہ سےتفصیلات لی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق اہل خانہ کی درخواست کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ساجد گوندل کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو جلد بازیابی کی ہدایات کر دی ہے۔