Tag: مبینہ پولیس مقابلوں

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رات گئے تین مبینہ پولیس مقابلوں میں سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکیلیں برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ شارع نورجہاں کی حدود میں پیش آیا جہاں دو طرفہ فائرنگ میں زخمی سمیت دو ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، ملزمان کی شناخت امداد اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔

    دوسرا مقابلہ کیماڑی میں انسداد رہزنی سیل پاک کالونی جدگال چوک کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 4 پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ ملزمان کی شناخت نعیم، ریاض، فضل ڈا ڈا اور کبیر کے نام سے کی گئی۔

    تیسرا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ پر ہوا، چاکیواڑہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے زاہد لاڈلا گروپ کے ایک اہم کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سورج عرف بھکاری کے نام سے کی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلا گروپ سے ہے اور وہ متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nankana-sahib-suspects-killed-in-alleged-police-encounter/

  • کراچی: فائرنگ اورپرتشدد واقعات، 6 افراد جاں بحق، 2ملزمان ہلاک

    کراچی: فائرنگ اورپرتشدد واقعات، 6 افراد جاں بحق، 2ملزمان ہلاک

    کراچی:  فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران 6 افرادجاں بحق جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں دوملزمان ہلاک ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ میمن گوٹھ کے علاقے میں ملیر ندی کے قریب سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    جہاں تین افراد میں سے دو کی شناخت ہوگئی، مقتولین میں بائیس سالہ پرویز ولد غلام رسول اور چوبیس سالہ کالو ولد خیر محمد شامل ہیں۔

    بلدیہ سپارکو روڈ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پانی کے ٹینک سے دو سالہ بچے کی لاش ملی، ادھر سرجانی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    رات گئے لیاری میں بھی رینجرز کے ساتھ فائرنگ میں تبادلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم ہلاک ہوا تھا جس کی لا ش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔