Tag: مبینہ پولیس مقابلہ

  • ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

    ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان ہلاک

    ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلے میں دومفرور ملزمان سمیت پانچ افراد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ساہیوال پولیس دو ملزمان شفیق اور غلام فرید کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی کا گھیراؤ کرلیا، حملہ آور دونوں ملزمان کو باآسانی پولیس حراست سے چھڑا کرلے گئے۔

    پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے ملزمان کا پیچھا کیا گیا، جہاں کسووال جنگل کے قریب ملزمان اور پولیس کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو مفرور ملزمان اور تین حملہ آور مارے گئے جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ وائرلیس سیٹ اور دو گاڑیاں بھی ملی۔

    ڈی پی او ساہیوال محمد ادریس کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • کراچی پولیس مقابلہ: حکیم اللہ محسود کا ساتھی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

    کراچی پولیس مقابلہ: حکیم اللہ محسود کا ساتھی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

    کراچی:شہرقائد کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں حکیم اللہ محسودکےساتھی احمد سمیت چھ دہشت گردمارے گئے

    ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظٰم سے ہے اور ان میں کالعدم تنظٰم کاکمانڈر بھی شامل ہے۔ایس ایس پی نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علاقہ ابھی کلیئر نہیں ہوا اور ابھی وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے کو شش کی جا رہی ہے کہ علاقہ جلد کلیئر ہوجائے ۔

    ایس ایس پی راؤ انوار نے بتایا کہ ایک دہشتگرد حکیم اللہ محسودکا قریبی ساتھی ہے،ڈرون حملے میں زخمی دہشت گرد کراچی میں چھپا ہوا تھا۔

  • لیاری: مبینہ پولیس مقابلہ، 3ملزمان ہلاک

    لیاری: مبینہ پولیس مقابلہ، 3ملزمان ہلاک

    کراچی: لیاری کے علاقے دریاآباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق لیاری کےعلاقے دریا آباد میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق لیاری گینگ وار کےشیراز کامریڈ گروپ سے ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ڈکیتی رہزنی بھتہ خوری اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں کا لعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلا ک ہوگئے ہیں جبکہ اورنگی ٹاون سے ٹارگٹ کلر گرفتار، ایک اور کار روائی میں مو ٹر سائیکل لفٹرکو گرفتار کر لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو وہشت گرد ہلا ک ہوگئے، ملزمان کی شناخت عدنان اور باران کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں سی آئی ڈٰی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلرعمیرعرف نیولہ کو گرفتار کرلیا، دورانِ تفتیش ملزم نے30سے زائداسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

    پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم محمد نبیل کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل لفٹنگ میں مطلوب تھا۔