Tag: مبینہ پولیس مقابلے

  • کانسٹیبل عابد علی کے قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    کانسٹیبل عابد علی کے قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    فیصل آباد: کانسٹیبل عابد علی کے قاتل 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

    گزشتہ ماہ کانسٹیبل عابد علی کو ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے قتل کیا تھا، شہید کانسٹیبل عابد تھانہ ٹھیکر ی والا میں لیگل ڈیوٹی پر مامور تھے ، دورانِ ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سینے پر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

    تاہم اب فیصل آباد پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد علی کے قاتل 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں، ملزمان عبدالمجید، شمشاد کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لارہی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملاں پور میں ملزمان کے 6 ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کیا، دونوں ملزمان ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارے گئے، ملزمان ڈکیتی، راہزنی کے مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوانوں کے اہل خانہ کا لاش رکھ کرمظاہرہ

    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوانوں کے اہل خانہ کا لاش رکھ کرمظاہرہ

    کراچی : گلستان جوہر میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو نوجوانوں کے اہل خانہ پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے متوفی اشرف کی لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے اشرف کے اہلخانہ نے کراچی پریس کلب کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

    اس موقع پر لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے پولیس افسر میر محمد لاشاری نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل سوار اشرف اورعلی اکبر کو کاغذات کے بہانے روکا اوربعد ازاں دونوں کو لے جاکر ان کو جعلی پولیس مقابلے مین ہلاک کردیا، جس کی اطلاع بعد میں گھر والوں کی دی گئی۔

    متوفیان کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ دونوں نوجوان بے گناہ تھے، جن پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے زخمی ہونے والا اشرف آج دوران علاج دم توڑگیا۔

    دونوں نوجوان گلستان جوہر میں ایک مزار سے واپس جارہے تھے، لواحقین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،6دہشتگرد ہلاک

    کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،6دہشتگرد ہلاک

    کراچی: دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،پولیس کے مبینہ مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور بارود برآمد کرلیا گیا، اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر بارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے۔

    لیاری کےعلاقے کشتی چوک کے قریب پولیس سے مڈبھیڑ میں لیاری گینگ وار کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، ملزمان کی شناخت سمیر کچل اور راشد عرف ملا کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ظفر بلوچ کے قتل سمیت سوافراد کے قتل میں ملوث تھے جبکہ سمیر کچل بابا لاڈلا کا قریبی ساتھی تھا۔

    اورنگی ٹاؤن ہی کےعلاقے طوری بنگش میں ایک گھر پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا، جس پرملزمان نے فائرنگ شروع کردی، مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لئےگئے، جو دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ڈیٹونیٹراور بارود برآمد ہوا، ساتھ ہی بارود سے بھری موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

  • کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وارگروپ کے چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے چارملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق مقابلے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کے باعث ہوئے۔

    ملزمان میں دو کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے اور دو کا عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب منگھو پیر روڈ پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • لیاری: مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار کے 5کارندے ہلاک، 2ڈاکو گرفتار

    کراچی: لیاری میں دومبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے پانچ ملزمان ہلاک کر دیئے گئے ہیں، کورنگی ملیر ندی کے قریب سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی اور موچکو میں پولیس گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں سے دو کا تعلق عزیر بلوچ اور تین ملزمان شیراز کامریڈ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اطلاع ملنے پر ملیر ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے مسروقہ سامان اور اسلحہ بر آمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزم ہلاک، ایک گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزم ہلاک، ایک گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    رات گئے لیاری کے علاقے دریا آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں لیاری گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ، برائےتاوان سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زرائع کے مطابق ملزم شہریوں سے لوٹ مار کر ر ہا تھا کہ پولیس سے مڈ بھیڑ ہوگئی، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

  • کلفٹن مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاکت، لواحقین کا احتجاج

    کلفٹن مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاکت، لواحقین کا احتجاج

    کراچی: کلفٹن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاک کر دیا گیا، لواحقین کی جانب سے احتجاج پر فرئیر تھانے کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔

    کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ، مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ماردیا گیا۔ ہلاک ہو نے والے نوجوان کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے کاشف کو ایک ہفتہ قبل کینٹ اسٹیشن سے حراست میں لیا تھا۔ کاشف کے چاچا کا کہنا ہے کہ انھیں کاشف کے پولیس مقابلے میں مارے جانے کی اطلاع ان کے ایک دوست نے دی ہے۔

    ہلاک ہو نے والے نوجوان کے چچا کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر لواحقین فرئیر پولیس تھانے پر پہنچے اور احتجاج کرنا چاہا تو پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہو ائی فائرنگ کی گئی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔

  • کراچی :مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

    کراچی :مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

    کراچی: ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ماڑی پور پرانا ٹرک اڈے کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ہے۔

    جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    نارتھ کراچی شادمان ٹاؤن انڈہ موڑ کے قریب مٹھائی کی دوکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمی دونوں باپ بیٹا ہیں، جن کی شناخت پچیس سالہ اسامہ اور چالیس سالہ زاکر کے ناموں سے ہوئی۔