Tag: مبینہ چور

  • پشاور میں ایس ایچ او نے اپنی عدالت لگالی،  مبینہ چور پر وحشیانہ تشدد

    پشاور میں ایس ایچ او نے اپنی عدالت لگالی، مبینہ چور پر وحشیانہ تشدد

    پشاور: حیات آباد میں ایس ایچ او تاتارہ کی مبینہ چور پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، ملزم نے مقامی خاتون کے گھرمبینہ ڈکیتی کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایس ایچ او نے اپنی عدالت لگالی، مبینہ چور کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حیات آباد میں گھر میں ڈکیتی کے دوران اہلخانہ نے چوروں کو کمرے میں بند کر کے کنڈی لگادی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو پکڑا تو ایس ایچ او اور اہلکاروں نے ایک چور کی خوب ٹھکائی لگائی۔

    پولیس کا کہناہے ملزم پر سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا بھی الزام ہے اور ملزم چوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    حیات آباد میں ڈاکوؤں نے مقامی خاتون کے گھر مبینہ ڈکیتی کی کوشش کی تھی ، جس پر خاتون نے ڈاکوؤں کو کمرے میں بند کر کے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس کے آتے ہی ڈاکوؤں نےایس ایچ او پر فائرکی کوشش کی۔

  • کراچی میں  مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

    کراچی : گلستان جوہر میں علاقہ مکینوں نے پول پر چڑھ کر تار کاٹنے والے مبینہ چور کی درگت بنا ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک14میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

    علاقہ مکینوں نے تشدد کرکے چور کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مبینہ چور پی ایم ٹی کے تار کاٹ رہا تھا۔

    ملزم کے مطابق وہ رحیم یار خان سے کراچی آیا ہے ، علاقہ مکینوں نے پہلے مارا پھر ٹھنڈا پانی بھی پلایا، ملزم مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانے کا کام کرتا ہے۔

    بعد ازاں مکینوں کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

    اس سے پہلے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سمن آباد میں اسٹریٹ کرائم کرنے والے تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔