Tag: مبینہ کرپشن کیس

  • فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

    فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

    لاہور: مبینہ کرپشن کیس میں فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے فرحت شہزادی اور ان کےشوہرکےنام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی اداروں سے فرح شہزادی اوران کےشوہر کےنام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے تمام اضلاع کے ڈی سی کو مراسلے جاری کردیے اور دونوں کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

    اینٹی کرپشن نے دونوں کا گاڑیوں، زمینوں، پلاٹس، مکان اور دکانوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    یاد رہے اینٹی کرپشن نے فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کیخلاف مبینہ کرپشن کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

  • مبینہ کرپشن کیس :سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی  کی حفاظتی ضمانت منظور

    مبینہ کرپشن کیس :سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی کی حفاظتی ضمانت منظور

    ساہیوال : اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی کی مبینہ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی کی مبینہ کرپشن کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

    ڈیوٹی جج اینٹی کرپشن ساہیوال نے احمدمجتبیٰ مانیکا کی حفاظتی ضمانت 23 جولائی تک منظور کرتے ہوئے 23 جولائی کو اینٹی کرپشن سرکل اوکاڑہ کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    اینٹی کرپشن اوکاڑہ سرکل نے13 جون کو پلاٹ جعل سازی سے کرایہ پر لینے پر مقدمہ درج کیا ، مقدمہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی دیپالپور، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

    احمد مجتبیٰ مانیکا کو نامزد ملزمان کے بیان کے بعد شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبی وٹو نے اپنے وکلاء انتظار حسین پنجوتھہ اور نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹس کے توسط سےعبوری ضمانت کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال رجوع کیا تھا۔

    ضمانت ڈیوٹی جج سیشن جج جاوید الاسلام چشتی نے پچاس ہزار مچلکوں کو عوض 23 جولائی تک منظور کی ، مقدمے میں احمد مجتبی کو مدعی نے نامزد نہ کیا تھا اور نہ کسی انکوائری میں ان کو پہلے بلایا گیا تھا تاہم حکومت تبدیلی کے بعد مقدمے کا رخ تبدیل کیا گیا ہے۔