Tag: متاثرہ افراد

  • مری میں 300 افراد کو آرمی کے عملے نے طبی امداد دی: آئی ایس پی آر

    مری میں 300 افراد کو آرمی کے عملے نے طبی امداد دی: آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری میں گھرے 300 افراد کو آرمی کے عملے نے طبی امداد دی، ان افراد کو پناہ دی گئی اور کھانا اور چائے بھی فراہم کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری میں گھرے 300 افراد کو آرمی کے عملے نے طبی امداد دی، متاثرہ افراد میں بچے بھی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مری میں 1 ہزار سے زائد پھنسے افراد کو کھانا فراہم کیا گیا، جھیکا گلی، کشمیری بازار، لوئر ٹوپہ اور کلڈنہ میں کھانا فراہم کیا گیا۔

    متاثرہ افراد کو ملٹری کالج مری، سپلائی ڈپو، اے پی ایس، آرمی لاجسٹک اسکول میں پناہ دی گئی، مذکورہ افراد کو پناہ کے ساتھ گرم کھانا اور چائے فراہم کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھیکا گلی سے ایکسپریس وے تک راستہ کھول دیا گیا ہے، جھیکا گلی سے کلڈنہ تک راستہ کھل گیا ہے لیکن پھسلن موجود ہے۔ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک نہیں چل رہی۔

    گھڑیال سے بھوربن تک راستہ کھلا ہے جبکہ کلڈنہ سے باڑیاں تک راستے کھولنے کے لیے انجینیئرز اور مشینری مصروف ہے۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

    بیجنگ : دنیا بھر میں کرونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعدادایک لاکھ سےتجاوزکرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی3412 ہوگئی ہے اور 57 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے ، تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 1 لاکھ 660 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 3412  تک جا پہنچی ہے اور مجموعی طور پر 56 ہزارمریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    چین میں 3042، اٹلی میں 148 اور ایران میں 124 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ نیدرلینڈز میں پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔

    برطانیہ میں بھی دو افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ اٹلی کےدارالحکومت روم میں کروناوائرس کا پہلاکیس سامنے آیا ہے، جہاں پینتالیس دن کی بچی میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    فرانس کا رکن اسمبلی بھی وائرس کا شکار ہوگیا جبکہ بیلجیئم میں مزید انسٹھ شہریوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 109 ہوگئی ، مریضوں کی اکثریت نے اٹلی کا سفرکیا تھا۔

    امریکا میں اموات کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ 300 افراد متاثر ہیں ، امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ عوام تحمل سےکام لیں،ہم ہر صورتحال کےلیےتیارہیں۔

    اسی طرح کیلی فورنیا کےکروز شپ میں 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جنوبی کوریا میں بھی کرونا سے 44 افراد ہلاک جبکہ 7ہزار متاثر ہیں۔

    بھارت میں کروناوائرس 31 ، متحدہ عرب امارات میں 27، افغانستان میں 4 کیسز رپورٹ سامنے آئے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ تمام ممالک وائرس روکنے کواولین ترجیح دیں۔

  • کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے، رپورٹ میں انکشاف

    کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے، رپورٹ میں انکشاف

    کراچی : سندھ میں ایچ آئی وی وائرس نے پنجےگاڑ لیئے، سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں مہلک بیماری ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس پھیلنے لگا، جس نے محکمہ صحت سندھ کی کارگردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، اسی سلسلے میں سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ سامنےآگئی ہے۔

    سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیڑو میں رواں ماہ 24 اپریل کو 12بچوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جس پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے ان 12بچوں کی دوبارہ اسیکریننگ کی جس میں سے ابھی تک 5بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ24سالہ نوجوان کی ہلاکت بھی اسی مرض میں ہوئی ہے۔

    ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک بچہ کے والدین متاثرہ بچہ کو کراچی میں علاج کی غرض سے لے گئے تاہم سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کا ابھی تک متاثرہ بچہ کے اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہوا جبکہ دیگر5 متاثرہ بچوںکی تلاش جاری ہے ۔

    مزید پڑھیں :  ایڈز میں مبتلاڈاکٹر کا انتقام، اپنامتاثرہ انجکشن لگاکر 45 افرادکو ایڈز میں مبتلا کردیا

    دریں اثناء سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز وائرس سے 31 مارچ تک کی جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ اب تک صوبے میں مجموعی طورپر 16ہزار115 مریض ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ ہیں، ان میں سے 15 ہزار 876 ایچ آئی وی اور239 ایڈزکے مریض شامل ہیں۔

    کراچی میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی وائرس سے 1182 افراد متاثر ہیں، ان میں سے 78افراد مکمل ایڈزکے مریض ہیں ، سب سے زیادہ مریض کراچی میں تشخیص ہوئے، جو سندھ کا مجموعی طورپر 72فیصد بنتا ہے، دوسرے نمبر پر لاڑکانہ ہے جہاں ایچ آئی وی کے 2016مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے5 مریضوں کا مکمل ایڈزکا مرض لاحق ہے لاڑکانہ میں 12.7فیصد ایچ آئی وی کے مریض رپورٹ ہیں۔

    تیسرے نمبر پر حیدرآباد شہر ہے، جہاں ایچ آئی وی کے581مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں 2 افراد ایڈز کے مرض کا شکار ہیں، سکھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 157 ہے جبکہ ایڈز کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

    میرپورخاص میں 164مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے ایڈز کا ایک مریض رپورٹ ہوا، سانگھڑ میں 199مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی جبکہ قمبر میں112مریض ایچ آئی وی میں رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز  لاڑکانہ میں ایڈز پھیلنے کی وجہ سے متعلق ہولناک انکشافات نےکھلبلی مچادی تھی اور یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایڈز میں مبتلاظالم ڈاکٹر بچوں سمیت معاشرے سے انتقام لینے لگا اور اپنامتاثرہ انجکشن لگا کر 25 بچوں سمیت45 افراد کو ایڈز میں مبتلاکردیا ۔