Tag: متاثرہ علاقوں

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    قصور : پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے دریائے ستلج کے قریبی علاقوں میں بروقت پہنچ کرشہریوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہے ، پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے دریائے ستلج کے قریبی علاقوں میں بروقت پہنچ کرشہریوں کو باحفاظت محفوظ مقام پرپہنچایا۔

    دریائے ستلج کے مضافاتی علاقوں میں عوام کوخوراک اوردوائیاں فراہم کی گئیں ، بہاولنگر، چشتیاں،منچن آباد،پاکپتن،میلسی ،عارف والا میں بھی سیلاب متاثرین کیلئےپاک فوج کی امدادی کاروائیاں کی جارہی ہے۔

    پاک فوج مستقبل میں بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیےہرلمحہ تیارہے ، قصور کے سیلاب زدگان کیلئے بھی پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں دوسرےدن بھی جاری رہیں ، حالیہ سیلاب سےضلع قصورکےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی طرف سےامدادی کارروائیاں کی جارہی ہے۔

    کمال پور،شجرہ،ماہی وال اورٹھٹی بخشی کےسیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم جاری رہی، جس سے سیکڑوں خاندان مستفید ہوئے۔

    پاک فوج کی ریسکیواینڈریلیف ٹیمیں کشتیوں کےذریعےامدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں اور متاثرین میں راشن تقسیم کرتی رہیں جبکہ سیلاب کےباعث اطراف سےکٹ جانےوالےدیہات تک کشتیوں کےذریعےامدادی سامان پہنچایا گیا۔

    اس کےساتھ ساتھ سیلاب زدگان کیلئےضروری طبی امدادکابھی خاطرخواہ انتظام کیاگیا ، ٹھٹی بخشی میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگایاگیا جس سےکثیرتعدادمیں مقامی لوگ مستفید ہوئے۔

    پہلےدن سیلاب میں پھنسےہزاروں افرادکو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا تھا ، اس کےعلاوہ ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں لگ بھگ 16ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا، راشن پیکس آٹا،دال،چاول،گھی اوردودھ سمیت ضروری اشیائےخورد ونوش شامل ہیں۔

    متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ، دھپ سری،گھٹی کلنگر، اولاکے،جمعے والا،کمال پورہ،بکرکے،اٹاری اور نجابت شامل ہیں، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں سیلاب کی صورتحال بہترہونےاورمعمولات زندگی بحال ہونےتک جاری رہیں گی۔

  • پنجاب: سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، پی ڈی ایم اے

    پنجاب: سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، پی ڈی ایم اے

    لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ حالیہ مون سون کے دوران پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275 میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں،  پنجاب میں 295 ریلیف کیمپس لگائے گئے، متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق ڈی جی خان میں 1923، قصور میں 7039، مظفرگڑھ میں 2124، اوکاڑہ میں 4259، وہاڑی میں 100، نارووال میں 523 اور ننکانہ میں 454 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، مون سون سیزن میں 60 ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی، ضلع چنیوٹ میں 40 کے قریب خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

     ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں 2 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 2 جاں بحق، سیالکوٹ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

  • پاک بحریہ کا  کراچی اور بدین کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

    کراچی : پاک بحریہ کی بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، متاثرین میں تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے گیے جبکہ سیکڑوں افراد کی طبی مدد کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے کراچی اوربدین کےمتاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نےبدین میں ایل بی اوڈی نہرکےشگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا، یونس آباد،ناظم آباد،سرجانی میں تیار کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کئے گئے جبکہ سرجانی،یاروخان گوٹھ،یوسف گوٹھ اورخمیسوگوٹھ میں اشیائےخورونوش کی تقسیم کی۔

    بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزیدڈاکٹرزاور طبی عملہ تعینات کردیا گیا ہے ، موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نےبدین میں سیکڑوں افراد کی طبی مدد کی اور بدین میں ریلیف کیمپوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔

    مزید پؑڑھیں: پاک فضائیہ بھی کراچی میں بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش

    یاد رہے ایئر چیف کی ہدایت پر پاک فضائیہ کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ضرورت مندخاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان دیا جارہا ہے، جس میں آٹا،چاول، دالیں، گھی اور چینی ودیگر چیزیں راشن میں شامل ہیں۔

    پہلے مرحلے میں پی اے ایف مسرور اور فیصل بیس کے اطراف راشن تقسیم کیا گیا جبکہ بے سروسامان خاندانوں کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

  • لینڈ سلائیڈنگ : وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

    لینڈ سلائیڈنگ : وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے آزاد کشمیر پہنچے اور مظفرآباد میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں اور آزاد کشمیر پہنچ گئے، وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

      عمران خان نے لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین کی امداد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اورمظفرآباد میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کی۔

    یاد رہےکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ موجودہ صورتحال آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    خیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    مزید پڑھیں : آزاد کشمیر میں شدید برفباری، 62 افراد جاں بحق

    وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے62 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 56مکان تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل،خوراک پہنچادی گئی،اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹرفراہم کردیاگیا ہے۔

    دوسری جانب کے ٹو بیس کیمپ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، براوٹ پیک بیس کیمپ میں کوہ پیماؤں کے خیمے طوفان نے اکھاڑ دیے ، برفانی طوفان سے انفرادی خیموں اور کچن ٹینٹ کو نقصان پہنچا، بیس کیمپ میں موجود غیر ملکی کوہ پیماؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو، براوٹ پیک اور جی ون پر سرمائی مہم جوئی کر رہے ہیں۔

  • آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی سمت روانہ

    آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی سمت روانہ

    روالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو فوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر میں زلزلے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں.

    آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیرکے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے.

    ادھر وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر زلزلے کی اطلاع ملتے ہی لاہور سے میرپور روانہ ہوگئے ہیں، انھوں نے امدادی کاموں کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے.

    مزید پڑھیں: زلزلے کے باعث آزاد کشمیر میں شدید تباہی، سڑکوں پر گہرے شگاف

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے ہیں، سب سے زیادہ آزاد کشمیر متاثر ہوا. 5.8 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی ہے.

    میرپور جاتلاں میں نہر اپر جہلم کے قریب سڑکوں میں گہرے شگاف پڑ گئے جس کے باعث کئی گاڑیاں الٹ گئیں۔

    زلزے میں 4 افراد جاں بحق 100 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے. زلزلے کے باعث میرپوراسپتال کوبھی شدیدنقصان پہنچا.

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    پنجاب: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گوجرانوالہ ڈویژن میں چوّن ریلیف اورتہتر ہیلتھ کیمپ قائم کیے ہیں۔

    پنجاب میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، سیکڑوں دیہات پانی کی نذر ہوئے تو ہزاروں افراد بے گھر ایسے میں ہر دم تیار پاک فوج کے جوان اپنے عزیز ہم وطنوں کی مدد کو پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔

    متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، ملتان ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، تریموں ہیڈ ورکس میں پاک فوج کے جوان سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گوجرانوالہ ڈویژن میں چوّن ریلیف اور تہتر ہیلتھ کیمپ قائم کیے ہیں، کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور طبی امداد دی جارہی ہے۔

    بجوات اور چپراڑ سے پانچ سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، ریلیف آپریشن میں اب تک مجموعی طور پر ساڑھے چھ ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چُکا ہے، امدادی سرگرمیوں میں تین سو کشتیاں اور آرمی کے سولہ ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔