Tag: متاثرین جنگ

  • یمن میں اودیات کی قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    یمن میں اودیات کی قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    یمن: اودیات کی قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، برطانوی ریڈ کراس نے مزید امدادی سامان عدن روانہ کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں جنگ متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ادویات کی شدید قلت سے متاثرین جنگ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یمن پر اتحادی ممالک کی بمباری سے سینکڑوں اسکول اور کئی اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    برطانوی فلاحی ادارے نے یمن میں متاثرین جنگ کی امداد کیلئے نئی کھیپ عدن روانہ کردی ہے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے متاثرین یمن کی بحالی کیلے عالمی برادری سے دوسو چوہتر ملین ڈالر کی امداد مانگ لی ہے۔

  • انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں

    انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں

    عراق: ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ انجلینا جولی عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کیلئے کردستان پہنچ گئیں۔

    اقوام متحدہ کی سفیر خیر سگالی اور معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی ہمیشہ سب سے آگے رہتی ہیں، دل میں انسانیت کی خدمات کا عزم لئے انجلیناجولی عراق میں جاری جنگ کے متاثرین سے ملنے کردستان پہنچیں، جہاں انہوں نے پناہ گزینوں کا غم بانٹا اور دنیا بھر سے ان کی مدد کیلئے اپیل کی۔

    انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ان مظلوموں کی بحالی میں ناکام ہوگئی ہے، عالمی رہنماﺅں کو خطے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مزید کوشش کرنی ہونگی کیونکہ وہ جو کررہے ہیں وہ کافی نہیں ۔

    انجلینا کے دورہ کے موقع پر بچے بڑے سب ان کے منتظر تھے اور حتیٰ کہ سرکاری افسران اور سیاستدان بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔

    انجلیناجولی کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں میں تحفے بھی تقسیم کئے۔

    ہالی ووڈ اداکارہ نے داعش کے حملوں کے باعث اپنے گھر چھوڑنے والوں سے ملاقات کی، انہوں نے خصوصی طور پر ان خواتین سے ملاقات کی جو داعش کی قید میں رہ چکی تھیں۔

    یزیدی قوم کی ہزاروں خواتین کو مبینہ طور پر داعش کے جنگجوﺅں نے جنسی غلام بنالیا تھا اور ان میں سے چند ایک کو حال ہی میں رہائی ملی ہے۔