Tag: متاثرین کی رجسٹریشن

  • پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

    پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

    پشاور: شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے، رجسٹرڈ متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے نادرا کو بھجوایا جارہا ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ایک ماہ سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے نو لاکھ سے زائد افراد کیلئے حکومت ، پاک فوج اور فلاحی اداروں کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق پشاور میں متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ایک ہزار ایک سو بیالیس خاندانوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے، رجسٹرڈ متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے نادرا کو بھجوایا جارہا ہے۔ آپریشن متاثرین کا ڈیٹا جلد از جلد مکمل کرکے رقوم کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

    بنوں میں بھی متاثرین کوموبائل سم کے ذریعے امدادی رقم مل رہی ہے اور اب تک تین ہزار سے زائد افراد سم کے ذریعے امدادی رقم لے چکے ہیں۔

  • پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

    پشاور:شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

    پشاور: شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے ، اب تک نو ہزار افراد کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کےدوران نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی رجسٹریشن اورامداد کا سلسلہ جاری ہے، ایف ڈی ایم اے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں آج متاثرین کی رجسٹریشن کا آخری دن ہے، رجسٹریشن کاعمل سات جولائی کوشروع ہواتھا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے،جن میں دولاکھ اڑتیس ہزارسات سو دس مرد،دولاکھ پینسٹھ ہزاردو سو سات خواتین اور چارلاکھ اڑتیس ہزار چھ بچے شامل ہیں۔

    سرکاری حکام کے مطابق انتیس ہزارآٹھ سو ترپن خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کرلی گئی ہے، متاثرہ خاندانوں میں پینتیس کروڑ بیاسی لاکھ چھتیس ہزار روپےکی رقم تقسیم کی جا چکی ہے،حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی متاثرہ افراد کیلئے امدادی پروگرام ایثار پختونخوا جاری ہے، اب تک ایثار پروگرام کے تحت سات ہزار خاندانوں کوامدادی رقوم مل چکی ہے۔