Tag: متاثرین کی واپسی

  • آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کے عمل میں تیزی آگئی۔ تین مختلف قبائل کے سترہ ہزار دو سو تریپن خاندان واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔

    خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثر آئی ڈی پیز کی واپسی کا دوسرامرحلہ جاری ہے۔ اس سلسلےمیں تین مختلف قبائل کےسترہ ہزاردو سوتریپن خاندان واپس اپنےگھروں کو روانہ کردیئےگئے۔

    اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےسرکاری حکام کاکہناتھا کہ بارہ ہزار تین سو چودہ خاندان باڑہ خیبرایجنسی روانہ ہوئےجنہیں نوہزارآٹھ سو تہتر اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے۔

    چار ہزار سات سو نواسی خاندان جنوبی وزیرستان روانہ ہوئے، جنہیں دو ہزارچارسوانہترسم کارڈز اوردو ہزار نو سو اےٹی ایم کارڈز جاری کئےگئےجبکہ شمالی وزیرستان جانیوالے ایک سو پچاس خاندان کو ایک سو سینتیس اے ٹی ایم کارڈزجاری کیےگئے۔

    پہلے مرحلے میں چالیس ہزار پانچ سو خاندان جنوبی وزیرستان، خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

    حکومت کیجانب سےاس پروگرام کےتحت واپس جانیوالےہرخاندان کو پچیس ہزار روپے نقد اور دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کےاخرجات کی مد میں ادا کیےجا رہےہیں۔

    نادرا کیجانب سےفاٹاسےتین لاکھ دس ہزارسات سو انتیس خاندانوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • آپریشن راہ نجات، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

    آپریشن راہ نجات، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

    جنوبی وزیرستان: آپریشن راہِ نجات کےمتاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، آج مزید ڈھائی سو خاندان اپنے گھر جارہے ہیں۔

    آپریشن راہ نجات کے نتیجے میں گھر سے بے گھر ہونے والوں کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، سرواکئی تحصیل کے تین دیہات دیبہ ڈھنکچ اور مولاخان سرائے کے تقریبا ڈھائی سو خاندان اپنے گھر آباد کرنے کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

    پاک فوج اور پولیٹیکل حکام نے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک آپریشن راہ نجات کے چالیس ہزار تین سو بیس خاندان رجسٹریشن کروا چکے ہیں، گھر واپس جانے والوں کو آمدوروفت کی مد میں دس ہزار روپے دیئےگئے ہیں ساتھ ہی مکمل آباد کاری تک پچیس ہزار روپے ماہانہ اور چھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا جائے گا۔

    دو ہزار نو میں شروع ہونے والے آپریشن کے گیارہ ہزار نو سو چون متاثرہ خاندان گھر واپس جاچکے ہیں،جو نقل مکانی کر کے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقوں میں آباد تھے۔