Tag: متبادل

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان کردیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان کردیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑی رسی وین ڈر ڈیوسن اور آسٹریلوی آل راؤنڈر میٹ شارٹ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر رسی وین ڈر ڈیوسن پی ایس ایل 10 میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم رسی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

    مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم اس وقت شاندار کھیل پیش کررہی ہے، اور ہم کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔ کائلی میئرز کے شامل ہونے سے اسکواڈ مزید بہتر ہوجائے گا، ان کی ٹیم میں موجود مثبت ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اچھی ہے، اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کے پاس ٹیم اچھی تھی اس لیے اس کی کپتانی اچھی لگ رہی تھی جیسے ہی ٹیم بدلی ہے، عباس آفریدی ودیگر کھلاڑی چلے گئے تو اس کے لیے مینج کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح شاداب ہے اس کے پاس ٹیم اچھی ہے کمبی نیشن اچھا کھلا رہے ہیں جب پریشر پڑے گا تب ان کی کپتانی کا اندازہ ہوجائے گا۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ تین چار میچ جیت جاؤ پھر دیکھا نہیں جاتا کہ لیڈر شپ کوالٹی ہے یا نہیں بس اس کو اگلا کپتان بنادیا جاتا ہے۔

    کے ایل راہول نے آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا

    انہوں نے کہا کہ شاداب نے بڑے عرصے بعد اچھی بولنگ کی ہے اور اگر وہ ایسا کرتے رہے ٹیم کو جتوایا تو ان کے لیے ٹیم کے دروازے ضرور کھلے ہیں۔

  • محققین نے سافٹ ڈرنکس کا متبادل بتا دیا، نئی تحقیق

    محققین نے سافٹ ڈرنکس کا متبادل بتا دیا، نئی تحقیق

    موجودہ دور میں میٹھے مشروبات یعنی سافٹ ڈرنکس ہمارے کھانے پینے کے معاملات میں ایک اہم حصہ رکھتے ہیں لیکن لوگوں کی بڑی تعداد اس کے تباہ کن اثرات سے ناواقف ہے۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سافٹ ڈرنکس آپ کو مخلتف اقسام کے سنگین امراض میں مبتلا کرسکتی ہیں اور اس کے علاوہ لاتعداد بیماریاں ان ہی مشروبات کے سبب ہمارے جسم میں اپنی جگہ بنالیتی ہیں۔

    ایک حالیہ تحقیق کے نتائج میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مشروبات جن میں سافٹ ڈرنکس سرفہرست ہیں موٹاپا اور ذیابیطس سمیت دیگر امراض کا باعث ہیں تاہم اب ان کا استعمال دل کی دھڑکن کو بھی بے ترتیب کرسکتا ہے۔

    امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تصدیق شدہ تحقیق کے مطابق چینی یا مصنوعی اجزاء سے بنائی جانے والے مشروبات پینے سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کے خطرے میں 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جسے طبی زبان میں ’ایٹریل فیبریلیشن‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کیفیت یا علامت میں فالج کا خطرہ بھی پانچ گنا بڑھ سکتا ہے۔

    اریتھمیا اور الیکٹرو فزیالوجی جرنل میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے بالغ افراد جو دو لیٹر یا اس سے زیادہ میٹھے مشروبات پیتے یا میٹھا کھاتے ہیں ایٹریل فیبریلیشن کا خطرہ نہ پینے والوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

    سافٹ ڈرنکس کے بجائے یہ مشروب پینا مفید ہے 

    محققین نے مشورہ دیا کہ سافٹ ڈرنکس پینے کے بجائے تازہ بغیر چینی ملائے پھل یا سبزیوں کا جوس استعمال کیا جائے، جو دل کی دھڑکن کی بے قاعدگی کے 8خطرے کو فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

    اس حوالے سے محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو 2030 تک تقریباً 12 ملین افراد  اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہوں گے۔

    اس تحقیق میں دو لاکھ سے زائد بالغ افراد کی صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جس کے مطابق ایسے تمام افراد جنہوں نے ایک ہفتے میں 2 لیٹر سے زیادہ یا صرف چھ کین 12 اونس ڈائیٹ سوڈا پیا، ان میں ایٹریل فیبریلیشن ہونے کا خطرہ 20 فیصد زیادہ تھا جب کہ وہ لوگ جنہوں نے عام سوڈا پیا ان میں یہ خطرہ 10 فیصد زیادہ تھا بہ نسبت میٹھے مشروبات نہ پینے والوں کے۔

    یہی وجہ ہے مححقین نے تمام لوگوں کو سافٹ ڈرنکس کے بجائے پانی پینے اور اس صحت بخش مشروب کو ترجیح دینے کو کہا ہے۔

  • وہ ایپس جو واٹس ایپ کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہیں

    وہ ایپس جو واٹس ایپ کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہیں

    واٹس ایپ رابطوں کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اسمارٹ فون ایپ ہے، تاہم اس کے سخت سیکیورٹی فیچرز سے بعض افراد کو تحفظات لاحق ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جو پھر آج آپ کو واٹس ایپ کے متبادل ایپس کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

    ٹیلی گرام

    واٹس ایپ کے بعد ٹیلی گرام دوسری بڑی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ کے ساتھ مختلف سیکیورٹی آپشنز موجود ہیں۔

    سگنل

    پرائیویسی کے شعبے میں کوئی بھی ایپ بمشکل ہی سگنل کو شکست دے سکتی ہے کیونکہ یہ صارف کا ڈیٹا جمع نہیں کرتی جبکہ انکرپشن کے ساتھ اضافی آن اسکرین پرائیویسی آپشنز بھی فراہم کرتی ہے۔

    فیس بک میسنجر

    اس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ میسجنگ کے ساتھ ساتھ اسٹیکرز، جی آئی ایف اور دیگر ایسے متعدد فیچرز دستیاب ہیں جو واٹس ایپ میں بھی موجود ہیں، یہ دونوں ویسے ایک ہی کمپنی کی ایپس ہیں۔

    اسکائپ

    یہ فل فیچر کمیونیکیشن ایپ ہے جس سے وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹس کرنا ممکن ہے جبکہ فائلز کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ پر اسکائپ میں ویڈیو اور وائس کالز کو ریکارڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    وائبر

    یہ موبائل فونز اور لینڈ لائن کالز کے لیے ایک اچھی ایپ ہے جبکہ ٹیکسٹ چیٹس کرنا بھی ممکن ہے، اس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ فیچرز موجود ہیں جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

  • ایسی کائنات جہاں وقت پیچھے کی طرف چلے گا، کیا ایسا ممکن ہے؟

    ایسی کائنات جہاں وقت پیچھے کی طرف چلے گا، کیا ایسا ممکن ہے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری کائنات جیسی ایک ایسی کائنات بھی موجود ہوسکتی ہے جہاں سب کچھ الٹا ہوگا اور وقت بھی پیچھے کی طرف چلتا ہوگا۔

    ہماری کائنات بہت وسیع ہے اور اب تک ہم میں سے اکثر نے اس امکان کو قبول کر لیا ہے کہ کائنات کے ارد گرد زندگی دوسری شکلوں میں بھی موجود ہو سکتی ہے، جو ہماری گرفت یا سمجھ سے بہت دور ہیں۔

    لیکن کیا ہوگا اگر ہمارے سامنے ایک پوری کائنات ہو؟ کائنات کی ہم آہنگی کا مطالعہ کرنے والے سائنس دانوں کے مطابق ایسا ممکن ہے کہ ہماری کائنات سے آگے ایک متبادل کائنات بھی ہو۔

    ماہرین نے ہماری کائنات سے بالکل باہر ایک ممکنہ الٹی کائنات کے بارے میں ایک نظریہ پیش کیا ہے، جہاں وقت الٹا چلتا ہے۔

    اس دوسری پراسرار کائنات کے پیچھے کی سائنس کے بارے میں ہمیں ہر چیز جاننے کی ضرورت ہوگی، خاص طور پر اس بارے میں کہ وہاں وقت مختلف طریقے سے کیوں چلے گا۔

    الٹی کائنات کا نظریہ کیا ہے؟

    سائنس دانوں نے کائنات میں بنیادی ہم آہنگی کے علم پر ایک الٹی کائنات کے نظریے کی بنیاد رکھی ہے، جس میں اہم طور پر چارج، برابری اور وقت شامل ہیں، اسے سی پی ٹی ہم آہنگی) کا نام دیا گیا ہے۔

    کسی بھی کائنات میں تمام جسمانی تعاملات عام طور پر ان ہم آہنگیوں کی پابندی کرتے ہیں اور طبیعیات دانوں نے کبھی بھی فطرت کے ان تینوں قوانین کی ایک ہی وقت میں کوئی خلاف ورزی نہیں پائی۔

    ماہرین نے یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ چونکہ یہ ہم آہنگی کائنات میں تعاملات پر لاگو ہوتی ہے، اس لیے اس کا اطلاق پوری کائنات پر بھی ہو سکتا ہے۔

    جریدے اینالسز آف فزکس میں اشاعت کے لیے قبول کیے گئے ایک مقالے میں، سائنس دانوں نے تجویز کیا ہے کہ ابتدائی کائنات اتنی چھوٹی، گرم اور یکسانیت کے ساتھ گھنی تھی جس کی وجہ سے وقت آگے اور پیچھے کی طرف متوازی دکھائی دیتا تھا۔

    ہماری کائنات میں اس ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے، ممکنہ طور پر ہماری کائنات کی ایک آئینہ دار امیج کا امکان ہے جس میں وقت پیچھے کی طرف چلتا ہے۔

    الٹی کائنات کا نظریہ کیوں اہم ہے؟

    سائنس دانوں کا خیال ہے کہ الٹی کائنات کا وجود تاریک مادے (ڈارک میٹر) کی وضاحت کر سکتا ہے، فی الحال، کائنات میں صرف تین نیوٹرینو (ذیلی ایٹمی ذرہ کی قسم) ہیں، اور یہ سب بائیں طرف گھومنے والے ہیں۔

    تاہم، ایک معکوس کائنات میں توازن کی ضرورت کا مطلب دائیں گھومنے والے نیوٹرینو کا وجود ہوگا، جس کا علم طبیعیات دانوں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔

    لائیو سائنس کے مطابق، یہ نئی قسم کے نیوٹرینو اگر ہماری کائنات میں موجود ہیں، تو اس تاریک مادے کا حساب کتاب کرنے کے لیے کافی ہوں گے جس کا طبیعیات دانوں کے ذریعے پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    کیا الٹی کائنات کے وجود کو ثابت کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟

    نظریاتی طور پر ہم کبھی بھی الٹی کائنات تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے، کیونکہ یہ بگ بینگ سے پہلے موجود تھی۔ تاہم، سائنس دان اب بھی نیوٹرینو کو بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہوئے اپنے نظریہ کی جانچ کر سکتے ہیں۔

    ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ نیوٹرینو کی نئی قسموں میں سے ایک کو ماس لیس ہونا چاہیئے، اس لیے اگر وہ کبھی بھی ذیلی ایٹمی ذرات کی کمیت کی پیمائش کرنے کے قابل ہو جائیں اور ان میں کوئی کمیت نہ پائی جائے، تو یہ الٹی کائنات کی تھیوری کو تقویت دینے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

    اس نظریے کے تحت سائنس دان اس عقیدے پر کام کر رہے ہیں کہ کائنات کی قدرتی توسیع نہیں ہوئی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کشش ثقل کی لہروں کی بھرمار ہماری کائنات میں ہوئی تھی وہ متبادل کائنات میں نہیں پائی جائے گی۔

    لہٰذا، تجربے کے دوران اگر کشش ثقل کی لہریں نہیں ملتی، تو یہ ایک معکوس کائنات کے وجود کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

  • سبزی کے بیجوں سے مصنوعی گوشت تیار

    سبزی کے بیجوں سے مصنوعی گوشت تیار

    دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غذائی قلت کا خطرہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے اور اس کے لیے متبادل ذرائع ڈھونڈے جارہے ہیں، اب حال ہی میں کچھ کمپنیوں نے گوشت کا متبادل تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوشت کے متبادل ذرائع کی مارکیٹ فوڈ ٹیک کمپنیوں کے درمیان تیزی سے ترقی پانے والے رجحان کے طور پر سامنے آئی ہے۔

    یہ کمپنیاں ماحول دوست، آسانی سے تیار ہونے والی، معتدل قیمت اور سب سے اہم، لذیذ طریقے تلاش کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی تگ و دو میں لگی رہتی ہیں۔

    اسی ضمن میں اسرائیلی اسٹارٹ اپ مور فوڈز نے کدو اور سورج مکھی کے بیجوں سے بنائے گئے متبادل پروٹین کی ایک نئی شکل تیار کی ہے۔

    یہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کدو اور سورج مکھی کے بیجوں کا تیل نکالنے کے بعد اس کے بچ جانے والے گودے کو استعمال کرتے ہوئے اسے گوشت کے ایک قابل عمل متبادل میں تبدیل کرتی ہے۔

    کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لیونارڈو مارکووٹز کا کہنا ہے کہ لوگ جس کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس کا ایک بڑا حصہ اجزا کی واقفیت کے احساس سے آتا ہے جس میں بعض اوقات گوشت کا متبادل کمی کا حساس دلاتا ہے۔

    ہم سپر فوڈ اجزا کا استعمال کر کے اس احساس کو حاصل کرتے ہیں جس سے ہر کوئی واقف ہے، قیمتوں میں مسابقت کے ساتھ ساتھ کھانے کے اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کے لیے لیبل کو بہت مختصر اور سمجھنے میں آسان رکھا جاتا ہے۔

    اسرائیل میں کئی ریستورانوں نے پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے ہیں جن میں کھانے کی مزید مصنوعات پیش کی جاتی ہیں، ان میں میکسیکا، پیٹا بستا اور کیفے بٹی شامل ہیں۔

    کمپنی اس سال کے آخر میں یورپی یونین کی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ایک اور فوڈ ٹیک کمپنی، فلائنگ اسپارک نے اپنے گوشت کے متبادل کو فروٹ فلائی کے لاروا سے تیار کر کے قدرے زیادہ غیر روایتی بنایا ہے۔

    اگرچہ یہ سنتے ہی منہ میں پانی تو نہیں آتا، لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ لاروا سے حاصل ہونے والی مصنوعات کو پودوں پر مبنی حریفوں پر ایک فائدہ ہے۔

    حال ہی میں فلائنگ اسپارک نے تھائی فوڈ بنانے والی کمپنی تھائی یونین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جو اس کا 20 ٹن پروٹین پاؤڈر خریدے گی۔

    تھائی یونین پالتو جانوروں کی خوراک کی تیاری میں پروٹین کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو فلائنگ اسپارک کی مصنوعات کے لیے مثالی مارکیٹ ہو سکتی ہے۔

    کمپنی کے بانی اور سی ای او ایرن گرونیچ کہتے ہیں کہ ہمیں فلائنگ اسپارک کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر تھائی یونین کے اعتماد کے اظہار پر فخر اور بہت زیادہ قدر ہے۔

  • ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا

    ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا

    لاہور: کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل کے طور پر 2 دوائیں تجویز کردیں، صوبے میں انجکشن کی قلت اور بلیک میں فروخت رپورٹ کی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کو ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا، کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے 2 ادویات تجویز کردیں جن میں بیری سیٹینب اور ٹوفاسٹینب ادویات شامل ہیں۔

    بیری سیٹینب کے 28 گولیوں کے پیکٹ کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، کووڈ 19 کے مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ہے۔

    ٹوفاسٹینیب نامی گولی بھی کرونا کے علاج کے لیے 14 روز تک دی جائے گی۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی، یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انجکشن کے متبادل کے طور پر ماہرین نے گولیاں تجویزکر دی ہیں۔

    صوبائی ویزر کا کہنا تھا کہ جعلی ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں ملنے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

  • بابر اور اظہر کا متبادل کون؟ راشد لطیف نے نام بتا دیا

    بابر اور اظہر کا متبادل کون؟ راشد لطیف نے نام بتا دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کپتانی کے لیے بابر اعظم اور اظہر علی کا متبادل نام بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی کو سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد محمد حفیظ کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانا چاہیے تھا۔

    سابق کپتان کی جانب سے یہ بیان قومی کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کے بعد سامنے آیا۔

    راشد لطیف نے کہا کہ سرفراز کے بعد محمد حفیظ کو کپتان مقرر کرنا چاہیے تھا،مختلف فارمیٹس کے لیے دو کپتان آئے، اگرچہ اظہر علی اور بابر اعظم با صلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن انہوں نے اب تک خود کو بطور کپتان ثابت نہیں کیا، یہ بابر اور یہاں تک اظہر کے لیے بھی مشکل ہے۔

    محمد رضوان کو کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی تیاریاں

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے 30 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو مستقبل کا کپتان بنایا جاسکتا ہے، رضوان میں قیادت کی صلاحیت موجود ہے۔

    راشد لطیف کا کہنا تھا کہ رضوان نے پاکستان اے ٹیم کی بھی قیادت کی ہے، اگر ٹیم مینجمنٹ اسے ہر فارمیٹ میں کھلا رہی ہے تو شاید وہ انہیں مستقبل میں ضرورت پڑنے پر قیادت سونپنے کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے۔

  • بریگزٹ : تھریسا مے نے معاہدے کے متبادل مسترد کردئیے

    بریگزٹ : تھریسا مے نے معاہدے کے متبادل مسترد کردئیے

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ بریگزٹ معاہدے کے تمام متبادل معاہدوں کو مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ٹوری پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے تھریسامے کو دئیے گئے ناروے کی مانند یورپی یونین سے اخراج کے مشورے کو فروغ دے رہے ہیں۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ مشورہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے کیوں کہ یہ آزادی کی تحریک کو جاری گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی نے موجودہ معاہدے سے بہتر معاہدہ تیار کیا تھا لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے مناسب متبادل آگے نہیں بڑھایا۔

    برطانیہ کی لیبر پارٹی نے 11 دسمبر کو کامنز معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں تھریسا مے کے معاہدے کی مخالفت میں ووٹ دینے کی دھمکی دی ہے۔

    تھریسا مے کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی معاہدے سے اخراج کی وکالت بہت موثر طریقے سے کر رہی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ کراس پارٹی کی بغیر معاہدے کے یورپ سے اخراج کی ترمیم کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔

    لیبر پارٹی لہ قیادت کا کہنا ہے کہ کراس پارٹی کی ترمیم تھریسامے مے کو پابند نہیں کرسکتی لیکن اگر پارلیمنٹ نے اس ترمیم کو منظور کرلیا تو وزیر اعظم کے لیے اسے نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔

     یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے ان دنوں دنیا کے امیر ترین ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے لاطینی امریکا کے ملک ارجنٹینا میں موجود ہیں۔

    بریگزٹ معاہدہ نہ ہونا سیکورٹی کےلیے خطرناک ہوگا، برطانوی وزیر

    خیال رہے کہ برطانوی وزیرِ سیکیورٹی نےخبردار کیا ہےکہ بریگزٹ پر کوئی معاہدہ نہ ہونا برطانیہ اور یورپی یونین کے سیکورٹی تعلقات پر نہ صرف اثر انداز ہوگا بلکہ عوام کی حفاظت کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ موثر سیکیورٹی کے لیے باہمی روابط بہت اہم ہیں۔

    واضح رہے کہ لیبر پارٹی بریگزٹ معاہدے کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرار داد لارہے ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ برطانیہ ایک دم سے یورپی یونین سے علیحدہ ہوکر افراتفری کا شکار نہ ہوجائے۔