Tag: متبادل وزیراعظم

  • متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف کا نام سرفہرست

    متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف کا نام سرفہرست

    اسلام آباد : پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں متوقع یا غیر متوقع فیصلہ آنے کی صورت میں نواز لیگ نےحکمت عملی تیار کرلی، وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف مضبوط امیدوار بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ،نواز لیگ نے پاناما کیس کے متوقع فیصلے میں وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے طویل مشاورت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور کیس کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پاناما کیس : وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلا س شروع


    مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پانامہ فیصلہ خلاف آنے پر خواجہ آصف کا نام متبادل وزیر اعظم کے لئے سرفہرست ہے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم سے اختلافات، چوہدری نثار کے مستعفی ہونے کا

    امکان


     

  • نواز شریف بیمارہیں، متبادل وزیراعظم کیلئے باتیں ہورہی ہیں، شیخ رشید

    نواز شریف بیمارہیں، متبادل وزیراعظم کیلئے باتیں ہورہی ہیں، شیخ رشید

    کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف بیمارہیں ،اور ان کی فیملی میں متبادل وزیراعظم کے لئے باتیں ہو رہی ہیں، یہ بات میں مکمل ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں، اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی کے پروگرام نیوزایٹ سکس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار کومشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس گند سے باہر ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پاکستان کو ایک بڑے بحران سے دوچار کرنے والی ہے، اورآئندہ دس پندرہ روز میں اس کا نتیجہ واضح ہوجائے گا۔

    اس کا واحد حل یہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اپنی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دیں، ورنہ یہ بات اتنی بڑھ جائے گی کہ یہ ایک بڑے بحران کو جنم دے گی۔

    شیخ رشید کا کہناتھا کہ آصف زرداری نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی پنجاب میں گروپ بن جائے گا اور اس گروپ کو لیڈ بھی اعتزازاحسن کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ڈاکٹرعاصم کی رہائی ،نیب مقدمات ختم کرانا چاہتے ہیں۔ شیخ رشہید نے کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پہلی مرتبہ نواز شریف کے حق میں بولے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کب بولتے ہیں۔