Tag: متحارب گروہوں

  • وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب

    وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب

    وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، عبوری صدر مستعفی ہوگئے، مخالف کیمپ میں کا جشن کا سماں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، متحارب گروہوں کے مابین افریقی ملک چاڈ میں ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے۔

    مذاکرات کے بعد ملک کے عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاری ہے، صدر کے استعفٰی کے بعد بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

  • جوبا: سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مذکرات تیسرے دن میں داخل

    جوبا: سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مذکرات تیسرے دن میں داخل

    جنوبی سوڈان کے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششیں تاحال کامیاب نہ ہوسکیں، باغیوں کے حملے میں ایک جنرل مارا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈان کے متحارب گروہوں کے مابین ایتھوپیا کے دارلحکومت ادیس ابابا میں ہونے والے مذاکرات تیسرے دن میں داخل ہوگئے ہیں، تاہم فریقین اب تک جنگ بندی کے معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔

    صدر سلوا کیر اور اپوزیشن رہنما ریک مچار نے تصدیق کی ہے کہ ادیس ابابا میں مذاکرات کار فائر بندی کے کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے، باغی رہنما نے مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے ملک میں نافذ ہنگامی صورتحال اٹھانے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب جنوبی سوڈان میں باغیوں کے حملے میں ایک جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی میں ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔