Tag: متحدہ ریاست ہائے امریکہ

  • ٹرمپ اورہلری کلنٹن کے درمیان پہلا مباحثہ 26ستمبر کوہوگا

    ٹرمپ اورہلری کلنٹن کے درمیان پہلا مباحثہ 26ستمبر کوہوگا

    واشنگٹن : امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صدارت کے امیدواروں کے مابین مباحث کا آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو گا جس میں امیدوار اپنے اپنے انتخابی منشور اور اصلاحات کا دفاع کریں گے۔

    صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثوں کا انتظام کرنے والی تنظیم کے مطابق پہلا مباحثہ آئندہ پیر26 ستمبر کوریاست نیویارک کے شمال مشرقی شہر ہیمسٹڈ کی یونیورسٹی ہافسٹرا میں ہوگا جسے امریکہ کی تمام ریاستوں میں براہ راست نشرکیا جائے گا۔

    کمیشن آن پریذیڈنٹل ڈیبیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کیے گئے سروے کے تحت ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن رائے عامہ کے لیے مقرر کردہ پانچ جائزوں میں مطلوبہ کم از کم 15فی صد اوسط حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

    اس لیے 26 ستمبرکو ہونے والے پہلے مباحثے میں صرف دوبڑی سیاسی جماعتوں ری پبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوارہی شرکت کر سکیں گے یوں امریکی عوام ہلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اس مباحثے میں دو بدو حصہ لیتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ رائے عامہ کے حالیہ جائزوں میں کلنٹن کو اوسطاً 43 فی صد اور ٹرمپ کو اوسطاً 40 اعشاریہ 4 فی صد کی عوامی حمایت حاصل ہے۔

    اس کے علاوہ ری پبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نائب صدو انڈیانا کے گورنر مائک پنس اور ورجینیا کے گورنر ٹم بھی ریاست ورجینیا کے شہر فارم ول کی لانگ وڈ یونیورسٹی میں چار اکتوبرکو ہونے والے مباحثے میں حصہ لے سکیں گے۔

    اس طرح چار مباحثوں کے اس سلسلے کا تیسرا مباحثہ 9 اکتوبر کو سینٹ لوئیس اور چوتھا اور آخری 19 اکتوبر کو لاس ویگس میں ہوگا۔

  • لاس اینجلس،امریکی شہری سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور  بارود برآمد

    لاس اینجلس،امریکی شہری سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد

    لاس اینجلیس: کیلیفورنیا میں 20 سالہ شخص جیمس ہاؤول کی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم مبینہ طور پر ’’ہم جنس پرستوں‘‘ کی ریلی پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق 20سالہ جیمس ہاؤول کو گزشتہ روز سانتا مونیکا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کے گھر اور گاڑی کے اندر سے بھری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے، ملزم مبینہ طور پر لاس اینجلس میں اتوار کو ہونے والی ہم جنس پرستوں کی ریلی پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ روز اوورلینڈو میں ایک انتہا پسند شخص نے ہم جنس پرستوں کے نائیٹ کلب میں فائرنگ کر کے 50 افراد کو ہلاک اور 53افراد کو زخمی کردیا تھا،جس کے سیکیورٹی اداروں کے پاس اطلاعات تھیں لاس اینجلس میں اتوار کو ہونے والی ہم جنس پرستوں کی ریلی پر ضملہ کیا جا سکتا ہے۔

    جس پر سیکیورٹی اداروں نے لاس اینجلیس میں کارروائی کرتے ہوئے جیمس ہاؤول کو گرفتار کر کےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے،سانتا مونیکا پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم جیمس نے اعتراف کیا کہ وہ لاس اینجلیس میں اتوار کو ہونے والی ہم جنس پرستوں کی سالانہ پیریڈ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

    تاہم ابھی تک جیمس کی جانب سے ہم جنس پرستوں کی ریلی پر ممکنہ حملے کے کوئی شواہد مل سکیں ہیں،ملزم کے بیانات میں تضاد ہے،مکمل تحقیات کے بعد ہی حتمی رائے دی جا سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر جیمس پر غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کے جرم میں 5 لاکھ ڈالر کی شخصی ضمانت پر ہے۔

    پولیس کے مطابق جیمس کی گرفتاری قریبی رہائشی کی شکایت پر کی گئی جس کا کہنا تھا کہ ایک مسلح شخص مجرمانہ نیت سے اُن کے گھر کے اطراف چکر لگا رہا ہے،اور گھروں کے دروزے اور کھڑکیاں بجا رہاہے،اطلاع ملنے پر پولیس وقوعہ پر پہنچی تو جیمس اپنی گاڑی میں تین ہیوی گنز کے ہمراہ موجود تھا۔

    مزید تلاشی لینے پر ملزم جیمس ہاؤول کے گھر سے بھاری مقدار میں بم بنانے والے مواد بھی برآمد ہوا،تاہم اوورلینڈو سانحہ سے اس واقعے کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔

    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اوورلینڈو سانحہ کے بعد ہم نے سوچا تھا کہ لاس اینجلیس میں ہم جنس پرستوں کی ریلی کو روک دیا جائے، تاہم بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلی کے شرکاء کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرکے ریلی کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے گا،جس کے بعد ریلی کا پر امن انعقاد ممکن ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق ہم جنس پرستوں کی ریلی کے پر امن انعقاد کے ملزم جیمس ہاؤول کو مختصر مدتی آزمائشی رہائی پر تمام ہتھیار پولیس کے حوالے کرنے کے علاوہ اس دورانیہ میں اپنے کردار کو مثبت ثابت کرنے کے مشروط وعدے پر رہا کردیا گیا۔