Tag: متحدہ عرب امارات

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، منتقلی حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) ماڈل کے تحت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ آپریشنز کی منتقلی حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) ماڈل کے تحت کی جائے گی، اس مقصد کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے جبکہ وزارتِ دفاع، وزارتِ خزانہ، وزارتِ قانون و انصاف اور وزارتِ نجکاری کے نمائندے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یہ ٹیم متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کی شرائط طے کرے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان کی معاشی بحالی کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت غیر ملکی شراکت داروں کو شامل کرکے سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے، نقصان کم کرنے اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں دیگر بڑے ایئرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2018 میں افتتاح کے بعد سے مالی مشکلات اور انتظامی مسائل کا شکار رہا ہے، حکام کا ماننا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ جی ٹو جی ماڈل کے تحت شراکت داری سے مسافروں کو بہتر سہولتیں ملیں گی، عالمی معیار کی مہارت آئے گی اور پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

    اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

  • یو اے ای :   5 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان

    یو اے ای : 5 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یوم ولادت حضرت محمد ﷺ کی مناسبت سے 5 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے باعث عوام کو تین روزہ ویک اینڈ کا فائدہ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تیسرے اسلامی مہینے ربیع الاول کا آغاز ہو گیا ہے اور مسلمان اب عید میلاد النبی ﷺ کے جشن کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں، جو اس سال 5 ستمبر جمعہ کو منائی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تمام نجی شعبے کے ملازمین کے لیے جمعہ 5 ستمبر کو یوم ولادت حضرت محمد ﷺ کی مناسبت سے باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ چھٹی ہجری قمری کے تیسرے مہینے، ربیع الاول کی 12 تاریخ سے منسلک ہے۔

    زیادہ تر ملازمین تین روزہ ویک اینڈ سے مستفید ہوں گے کیونکہ یہ چھٹی ہفتے اور اتوار کے سرکاری ویک اینڈ کے ساتھ منسلک ہے۔

    سرکاری ملازمین کے لیے بھی تین روزہ تعطیل ہوگی، جبکہ شارجہ کے سرکاری شعبے کے ملازمین کو پہلے سے جمعہ کی چھٹی حاصل ہے۔

    یہ اعلان اس کے بعد کیا گیا جب 23 اگست کو ربیع الاول کے لیے ہلال نظر نہ آیا، جس سے یہ تصدیق ہوئی کہ مہینہ صفر 30 دن کا تھا اور ربیع الاول کا آغاز 25 اگست سے ہوا۔ یوں اس سال یوم ولادت حضرت محمد ﷺ 5 ستمبر کو ہوگا۔

    یو اے ای میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے یکساں تعطیلات کی پالیسی نافذ ہے تاکہ تمام ملازمین کو سال بھر مساوی چھٹیاں دی جا سکیں۔

    خیال رہے سعودی عرب میں چاند ایک دن قبل دیکھا گیا تھا، اس لیے جشن سعودی عرب کے ساتھ یک وقت نہیں ہوگا۔ اسلامی کیلنڈر چاند کی رویت پر مبنی ہوتا ہے اور ہر مہینے کا آغاز چاند دیکھنے کی کمیٹی کے 29ویں دن کے اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا جاتا ہے۔

    پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ

    پاکستان کی اعلیٰ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ 6 ستمبر کو ہوگی اور پاکستانی عوام کو ہفتہ اور اتوار کی بنیاد پر دو روزہ چھٹی ملے گی۔

    پاکستان میں عید میلاد کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ جلوس اور تقریبات کے راستوں اور اہم مقامات کو روشنیوں اور بینرز سے سجایا جائے گا تاکہ جشن کی رونق کو دوبالا کیا جا سکے۔

  • سہ فریقی سیریز کے لیے یو اے ای کا اسکواڈ کا اعلان

    سہ فریقی سیریز کے لیے یو اے ای کا اسکواڈ کا اعلان

    متحدہ عرب امارات یو اے ای نے سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز 2025 میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت تجربہ کار اوپننگ بلے باز محمد وسیم کریں گے۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔ یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    واضح رہے کہ سیریز میں میزبان متحدہ عرب امارات یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    سہ فریقی سیریز نو ستمبر سے یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کو تیاری کا مثالی موقع فراہم کرے گی۔

    معروف بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح افسردہ ہوگئے

    یو اے ای اسکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان شامل ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کےلیے فیسوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کےلیے فیسوں کا اعلان

    دبئی(4 اگست 2025): یو اے ای روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور لرننگ پرمٹ سے متعلق نئی فیسوں کا اعلان کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل، لائٹ وہیکل اور لائٹ آٹومیٹک گاڑیوں کے لیے لرننگ پرمٹ کی فیس 100 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ اور ہیوی بسوں، مکینیکل مشینری اور ہیوی گاڑیوں کے لیے فیس 200 درھم ہو گی۔

    محکمہ ٹریفک میں فائل کھولنے پر 200 درہم، سیف ڈرائیونگ گائیڈ فیس 50 درہم اور آئی ٹیسٹ کے لیے کم از کم 140 اور زیادہ سے زیادہ 180 درہم فیس مقرر کی گئی ہے۔

     اس کے علاوہ ہر درخواست گزار کو 20 درہم انوویشن اور نالج فیس بھی ادا کرنا ہو گی، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے 21 سال سے کم عمر افراد سے 100 درہم جبکہ 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے 300 درہم فیس وصول کی جائے گی جس میں 20 درہم انوویشن فیس شامل ہے۔

    روڈز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی درخواست گزار ڈرائیونگ لائسنس کی کیٹگری کو مینول سے آٹو میٹک یا آٹو میٹک سے مینول میں تبدیل کرنا چاہے تو 200 درہم اضافی فیس اور 20 درہم انوویشن چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

  • شادی پر اب 10 چھٹیاں ملیں گی

    شادی پر اب 10 چھٹیاں ملیں گی

    ابوظہبی(17 جولائی 2025): متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیوں کی منظوری دیدی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اگر کسی وجہ سے چھٹی مقررہ مدت میں نہ لی جا سکے تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال کے لیے چھٹی منتقل کی جا سکتی ہے لیکن اس کی سال ختم ہونے سے پہلے معقول وجہ بتانا ہوگی۔

    کیا آپ بغیر ویزا یواےای میں داخل ہو سکتے ہیں؟ جانیے

    رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں کے چھٹیوں کے دوران ملازم کو واپس نہیں بلایا جاسکتا اور فوجی اہلکاروں کی واپسی بھی ناگزیر حالات کے تحت ہوگی، اگر کسی فوجی کو چھٹیوں کے دوران واپس بلایا گیا تو بعدازاں اس کی بچی ہوئی چھٹیاں اسے دی جائیں گی۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق شادی پر تعطیلات سے متعلق اس قانونسے  سرکاری اداروں، خصوصی ترقیاتی زونز، فری زونز، عدلیہ اور دبئی میں تعینات اماراتی فوجی اہلکار مستفید ہوں گے۔

    یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ  سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار بنایا جائے۔

  • ایمرٹس فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت یافتہ پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ

    ایمرٹس فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت یافتہ پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ

    پاکستانی خاتون پائلٹ ام ہانی امارات فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

    22 سالہ ام ہانی پاکستان کی کمرشل پائلٹ ہیں انہوں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ پہلی پاکستانی خاتون پائلٹ ہیں جس نے امارات فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کی ہے۔

    ام ہانی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بچپن سے پائلٹ بننے کا شوق تھا، جو لوگ کہتے تھے کہ تم لڑکی ہو پائلٹ بننے کا نہ سوچو، آج وہی لوگ میری تعریف کرتے ہیں تو فخر ہوتا ہے کہ جو میں نے سوچا وہ کر دکھایا ہے’۔

    ام ہانی کا کہنا تھا کہ میں نے امارات فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کی، میں اس اکیڈمی میں پہلی پاکستانی لڑکی تھی اور مجھے وہاں سے مثبت رسپانس ملا، میں تین قسم کے ہوائی جہاز اُڑا چکی ہوں اور میرے پاس 250 گھنٹوں سے زائد متحدہ عرب امارات میں اور بین الاقوامی پرواز کا تجربہ ہے۔

    پاکستانی خاتون پائلٹ نے بتایا کہ جب میں نے EFTA جوائن کیا اس وقت کورونا کی وجہ سے متحدہ عرب امارت میں پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی تھی، میرے کیرئیر کا آغاز ہی مشکل تھا مجھے امریکا جانا پڑا وہاں 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد دبئی گئی۔

    ” پڑھائی ایک طرف لیکن آپ ذہنی دباؤ برداشت کرسکتے ہیں تو اس شعبے میں آئیں، جب ہم ایوی ایشن انڈسٹری جوائن کرتے ہیں تو وہ ہمیں ہمیشہ بتاتے ہیں کہ آپ کو صرف اپنی نہیں بلکہ 400 مسافروں کی بھی فکر کرنی ہے، اس شعبے میں پڑھنا بہت ہوتا ہے جس طرح ڈاکٹرز کی پڑھائی ختم نہیں ہوتی اسی طرح اس کی پڑھائی بھی ختم نہیں ہوتی”

    ام ہانی کا کہنا تھا کہ ، مجھے اپنی پہلی پرواز یاد ہے جون کی شدید گرمی میں دوپہر تین بجے کی پرواز تھی ایک چھوٹا طیارہ تھا اور سیفٹی پائلٹ کے ساتھ پرواز کرنا تھا جب میں بادلوں کے درمیان پہنچی تو ساری anxiety ختم ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ بچپن سے میرا خواب تھا کہ مجھے پائلٹ بننا ہے، پایلٹ بننے تک کئ سفر میں میری والدہ میرے ساتھ رہیں، میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا مجھے سپورٹ کیا، جب میں نے ایمرٹس فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت مکمل کی تو میں بہت خوش تھی اور میری فیملی کو مجھ پر بہت فخر تھا۔

  • ایمریٹس کی چار ممالک کیلیے پروازوں کی معطلی میں توسیع

    ایمریٹس کی چار ممالک کیلیے پروازوں کی معطلی میں توسیع

    متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’ایمریٹس‘ نے چار ممالک کے لئے پروازوں کی معطلی میں 22 اور 30 جون تک توسیع کردی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اردن (عمان) اور لبنان (بیروت) کے لیے پروازیں اتوار 22 جون تک معطل کردی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ ایران (تہران) اور عراق (بصرہ، بغداد) کے لیے پروازوں کی معطلی میں پیر 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث فلائی دبئی نے بھی چھ ملکوں کیلیے پروازوں کی منسوخی میں 16 جون تک توسیع کردی تھی۔

    فلائی دبئی نے ایران، عراق، اسرائیل، اردن، لبنان اور شام کیلیے پروازیں 15 اور 16 جون کو منسوخ کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل کا شہر حیفہ دھماکوں اور سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مسلسل میزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں عوام کو فضائی حملے سے باخبر رکھنے کے لیے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

    حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند

    اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت فضائیہ خطرہ ختم کرنے کے لیے جہاں ضروری ہو، وہاں ایرانی میزائلوں کو روکنے اور جوابی حملے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

  • وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارت پہنچ گئے

    وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارت پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارت پہنچ گئے ، دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

    نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وفاقی وزرا محسن نقوی، عطاتارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

    ابو ظہبی کے ہوائی اڈے پر یواے ای قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زایدالنہیان نے ان کا استقبال کیا ، جس کے بعد یواےای قومی سلامتی کے مشیر وزیراعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل روانہ ہوئے۔

    ہوائی اڈے پر پاکستان کے سفیر فيصل نيازترمذی ،سفارتی عملہ بھی استقبال کیلئے موجود تھا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

    وزیراعظم وفد کے ہمراہ یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

    یواےای صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلیے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلیے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ نے 222 شہریوں کے مجموعی طور پر 139 ملین درہم سے زائد کے قرضے معاف کردیے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اماراتی شہریوں کی زندگی میں آسانی اور ملک میں سماجی بہبود اور سماجی استحکام کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    بیان کے مطابق اس اہم اقدام کا مقصد خاص طور پر ریٹائر افراد اورسماجی تحفظ سے فائدہ اٹھانے والوں کے مالی بوجھ میں کمی، ان کے معیار زندگی اور اور خاندانی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔

    اس اقدام کے تحت 132 ریٹائرڈ شہریوں کے مجموعی طور پر 86 ملین درہم سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے جبکہ سماجی تحفظ کے زمرے میں شامل 90 شہریوں کو 53 ملین درہم سے زیادہ قرضے سے استثنی دے دیا گیا۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عیدالاضحی کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ساتھ ہی قیدیوں پر عائد تمام مالی جرمانے بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔

    رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر دی جانے والی یہ معافی اُن اقدامات کا تسلسل ہے جو اماراتی مختلف مذہبی اور قومی مواقعوں پر جاری کرتے ہیں، اس کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا آغاز کرنے اور معاشرے میں عفو و درگزر اور ہمدردی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

    اس کے علاوہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 985 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات

    دبئی کے اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دبئی کے حکمراں قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی فراہم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں معاشرے میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات، عیدالاضحی پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات، عیدالاضحی پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عیدالاضحی کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ساتھ ہی قیدیوں پر عائد تمام مالی جرمانے بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔

    رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر دی جانے والی یہ معافی اُن اقدامات کا تسلسل ہے جو اماراتی مختلف مذہبی اور قومی مواقعوں پر جاری کرتے ہیں، اس کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا آغاز کرنے اور معاشرے میں عفو و درگزر اور ہمدردی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

    اس کے علاوہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 985 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    دبئی کے اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دبئی کے حکمراں قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی فراہم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں معاشرے میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

    دبئی پولیس کے تعاون سے دبئی پبلک پراسیکیوشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے درکار قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

    راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی نے 411 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درکار قانونی کارروائیاں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے 225 ایسے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جنہوں نے دورانِ سزا اچھے رویے کا مظاہرہ کیا۔

    متحدہ عرب امارات، بیرون ملک سے بھرتیوں کیلیے نئی ورک پرمٹ سروس شروع

    عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ضروری قانونی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی جائیں گی۔