Tag: متحدہ عرب امارات کے سفیر

  • متحدہ عرب امارات  کا گوادرپورٹ اور پورٹ قاسم سے تجارت میں گہری دلچسپی کا اظہار

    متحدہ عرب امارات کا گوادرپورٹ اور پورٹ قاسم سے تجارت میں گہری دلچسپی کا اظہار

    کراچی : متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی سے ملاقات میں گوادرپورٹ اور پورٹ قاسم سے تجارت میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی سےمتحدہ عرب امارات کے سفیر   حماد عبید ابراہیم سالم الزا بی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو سمیت پاکستان اور یواےای کی بندر گاہوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے گوادرپورٹ اور پورٹ قاسم سے تجارت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، جس پر وفاقی وزیر نے سفیر کو پاکستانی پورٹس کے دورے کی دعوت دی۔

    یو اے ای کے سفیر نے دعوت قبول کرتے ہوئے مستقبل میں ساتھ مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے  پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان یواےای کےپٹرولیم سیکٹرمیں تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، توانائی مارکیٹ کو وسعت دینے کیلئے مسابقتی اورمؤثر بنایا جارہاہے اور حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔

  • متحدہ عرب امارات  پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہشمند

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہشمند

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے سفیر نے  پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی متحدہ عرب امارات کے سفیر  حماد عبید ابراہیم الزابی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پٹرولیم سیکٹر کےجاری منصوبوں کی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان یواےای کےپٹرولیم سیکٹرمیں تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، توانائی مارکیٹ کو وسعت دینے کیلئے مسابقتی اورمؤثر بنایا جارہاہے اور حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔

    یو اے ای سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھانےکاخواہاں ہے، توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا۔

    ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • یو اے ای کے سفیر کی عثمان بزدار کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    یو اے ای کے سفیر کی عثمان بزدار کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یواے ای کے سرمایہ کاروں کو اسپیشل اکنامک زونز اور راوی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیرنے عثمان بزدار کو دورے کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر  حمد عبید الزعابی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دو طرفہ تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ہاؤسنگ،صنعت،تجارتی وکاروباری سیکٹرزمیں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ قریبی رابطوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کورونا کیخلاف پنجاب حکومت کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے کوروناپھیلاؤ روکنے کیلئے بہتر کام کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان،متحدہ عرب امارات کےبہترین دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں پہلی بارپنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونزبنارہےہیں، 2اسپیشل اکنامک زونزپرکام شروع ہے، بہاولپورمیں تیسرےاسپیشل اکنامک زون کاجلدسنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے قریب راوی کنارے نیا شہر بسائیں گے، نئے شہر سے آلودگی اور زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح کامسئلہ حل ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے یواے ای کے سرمایہ کاروں کواسپیشل اکنامک زونز اور راوی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی سازگار ماحول ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کئی گنااضافہ کیا، محرم کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ رحیم یار خان میں شیخ زیداسپتال ٹوشروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورے کی دعوت دی ، جس پر عثمان بزدار نے کہا پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔

    سفیر متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کےساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اور دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات،خطےکی صورت حال اوردیگرامورپربات چیت کی گئی۔

    گورنرپنجاب نےمعاشی،اقتصادی شعبےمیں متحدہ عرب امارا ت کےتعاون کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی، ثقافتی،تاریخی نوعیت کی ہیں۔

    چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات،مزیدمستحکم،گہرےہورہےہیں، ہاؤسنگ سمیت دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔

    اماراتی سفیر نے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی مضبوطی چاہتےہیں، دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، پاکستان،متحدہ عرب امارات کےدوستانہ تعلقات زیادہ مضبوط ہورہے ہیں۔