Tag: متحدہ عرب امارات کے صدر

  • وزیراعظم کا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کرنے پر یو اے ای کے صدر کا شکریہ

    وزیراعظم کا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کرنے پر یو اے ای کے صدر کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنے میں مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کےصدرشیخ محمد بن زید آل نہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس میں انھوں نے اسٹیٹ بینک میں 1ارب ڈالر جمع کرانے پر صدر یو اے ای کا شکریہ اداکیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یواے ای نےمشکل وقت میں بروقت مدد کی، جس سے آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدےمیں مدد ملی، پاکستان کےعوام،سیاسی قیادت یواےای کی خیرسگالی کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وزیراعظم کا یو اے ای صدر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آپ نے ذاتی دلچسپی لی اورپاکستان کومعاشی بحران سےنکالنےمیں مددکی،یواےای کاشکریہ ادا کرنے کیلئےمیرے پاس الفاظ نہیں۔

    جس پر متحدہ عرب امارات کےصدر نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان میں گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوارہیں، پاکستان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ذمہ داری تھی۔

    صدر یو اےای کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف شاندارقائدانہ صلاحیتیوں کےمالک ہیں، اعتماد ہے آپ بڑی تبدیلی لائیں گے، جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بامعنی اصلاحات کی ہیں، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی تشکیل کا محور ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ادارہ جاتی سطح پرپاکستانی معیشت کوٹھوس روڈ میپ فراہم کیاہے،غیرملکی سرمایہ کاری کو ہرقدم پر سہولت فراہم کریں گے۔

    شیخ محمد بن زید آل نہیان نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری روڈ میپ کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی، پر اعتماد ہوں کہ پاکستان معاشی طور پر قابل ذکر ترقی کرے گا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو قبول کر لی گئی۔

  • متحدہ عرب امارات کے صدر کی اسلام آباد آمد منسوخ

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان کی اسلام آباد آمد موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان کا دورہ اسلام آباد موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ یو اے ای صدر بہاولپور میں شدید بارش کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے، معزز مہمان صبح ساڑھے 7بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے تاہم سیکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز کو اڑان کی اجازت نہیں دی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا، دورے میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال ہونا تھا۔

    یاد رہے ذرائع نے بتایا تھا کہ یو اے ای کے صدر نے 10بجےاسلام آبادپہنچناتھا تاہم بارش کے باعث جہاز کو فضائی کلیئرنس نہیں مل سکی۔

    غیرملکی مہمانوں کی آمد کے سبب آج اسلام آباد میں عام تعطیل کااعلان کیاگیا ہے اور شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات کے صدر آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان آج دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

    وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ نورخان ائیربیس پر اماراتی صدر کا استقبال کریں گے۔

    شاہی خاندان کے ارکان اور سرمایہ داروں کا اعلی سطح وفد بھی اماراتی صدر کے ہمراہ ہوگا۔

    معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈآف آنرپیش جائے گا، جس کے بعد اماراتی صدر شیخ محمدبن زید النہیان وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں دونوں رہنما مشترکہ مفادات کے حامل قومی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کریں گے۔

    غیرملکی مہمانوں کی آمد کے سبب آج اسلام آباد میں عام تعطیل کااعلان کیاگیا ہے اور شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں آج معمول کےمطابق کیسزکی سماعت ہوگی۔

  • یواے ای کا پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر قرض میں توسیع اور ایک ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمدبن زیدالنہیان نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر قرض میں توسیع اور ایک ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی یواے ای کے صدرشیخ محمدبن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں یواے ای صدر نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر قرض میں توسیع اور ایک ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یواےای صدرکی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر قرض میں توسیع اور ایک ارب ڈالر اضافی دینے کے اعلان کی تصدیق کی۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

    وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا ، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

  • وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان کی مالی امداد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی ‘انٹرنیشنل کانفرنس آن رذیلیئینٹ پاکستان’ کے بارے میں شیخ محمد بن زاید النہیان کو آگاہ کیا اور کانفرنس میں یو اے ای سے اعلیٰ سطح کی شرکت کے لیے درخواست کی۔

    شیخ محمد بن زاید النہیان نے کانفرنس کے بنیادی ایجنڈا کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

    خیال رہے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں، متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔