Tag: متحدہ عرب امارات

  • چار دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان

    چار دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان

    اسلام آباد : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، قطر اور چین کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ذوالفقار علی بھٹی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل جمیل احمد قریشی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کا سیکرٹریٹ وزیراعظم آفس میں قائم کردیا ہے ، جو آئندہ 2روز میں کام شروع کردے گا۔

    جمیل احمد قریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ چندعرصے میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے، کونسل کی سعودی عرب ،قطر،یو اے ای سمیت عرب ممالک سے سرمایہ کاری پرتوجہ ہے۔

    سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن نے کہا کہ عرب ممالک سے سرمایہ کاری کے حوالے سے کافی تجاویز آئی ہیں ، سعودی عرب معدنیات میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جبکہ قطر اور یو اے ای زراعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور چینی کمپنیاں بھی بیج سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فی الحال توجہ غیرملکی سرمایہ کاری پرہے، مقامی سرمایہ کاروں کوبعد میں دیکھیں گے، کل کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس ہے،اہم منصوبوں کوشامل کرنےپرغور ہوگا، مینڈیٹ میں زراعت،آئی ٹی، معدنیات، توانائی میں غیرملکی سرمایہ کاری لانا شامل ہے۔

    کمیٹی چیئرمین ذوالفقاربھٹی نے تجویز دی کہ مینڈیٹ میں سیاحت،تعلیم اورصحت کوبھی شامل کیاجائے۔

  • متحدہ عرب امارات میں پیسے کا دکھاوا کرنا مہنگا پڑگیا

    متحدہ عرب امارات میں پیسے کا دکھاوا کرنا مہنگا پڑگیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں پولیس نے شوروم میں پیسے کا دکھاوا کرنے والے اور اس کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیسے کا دکھاوا ایک شخص کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے قانونی اور اخلاقی ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    سوشل میڈیاپر ایک وڈیو وائرل ہے ، جس میں اماراتی قومی لباس میں ملبوس ایک شخص کو پرتعیش کاروں کے شوروم میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ملازمین سے متکبرانہ انداز میں گفتگو کی۔

    شوروم میں آنے والا شخص ایک خاتون ملازم کو مخاطب کرتے ہوئے شوروم کے مینیجر سے متعلق سوال کرتا ہے۔

    خاتون کے بتانے پر وہ اس کو نوٹوں کی ایک گڈی تھماتے ہوئے کہتا ہے کافی پی لینا، اس کے بعد مذکورہ شخص شوروم کے مالک سے گفتگو میں رعونت سے مہنگی ترین کار کی قیمت معلوم کرتا ہے۔

    جب ایک کار کی قیمت بائیس لاکھ درہم بتائی جاتی ہے تو کہتا ہے کچھ اور دکھائیں یہ تو میرا ڈرائیور چلائے گا۔

    ویڈیو میں اس کے ہمراہ دو لوگ بظاہر نوٹوں کی گڈیاں اٹھائے گھومتے نظر آتے ہیں، یواے ای پولیس کی جانب سے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ شوروم کے مالک کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق ویڈیو متحدہ عرب امارات کی اخلاقیات سے متصادم اور معاشرے کے لیے تکلیف دہ ہے۔

  • متحدہ عرب امارات پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے کراچی پورٹس کے ٹرمینل آپریشن میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے، یواے ای کراچی پورٹس کو جدید ترین ٹرمینل ٹیکنالوجی دینا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کردیا، یواےای کراچی پورٹس کے ٹرمینل آپریشن میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے اور کراچی پورٹس کو جدید ترین ٹرمینل ٹیکنالوجی دینا چاہتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی پورٹس کی ٹرمینل ہینڈلنگ دنیاکےجدید ترین نظام سے ذریعے ہوسکے گی، کراچی پورٹس کی ٹرمینل ہینڈلنگ میں تاخیر کی شکایات دور ہوسکیں گی۔

    یواےای کےساتھ ٹرمینل ہینڈلنگ کامعاہدہ 30 جون سے قبل کیا جائے گا،وزیر بحری امور فیصل سبزواری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاہدے کے نکات طے کرنے میں مصروف ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات : سرکاری ملازمین کیلئے 4 دن کام اور 3 دن آرام  کا  نیا ورکنگ ماڈل تیار

    متحدہ عرب امارات : سرکاری ملازمین کیلئے 4 دن کام اور 3 دن آرام کا نیا ورکنگ ماڈل تیار

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے چار دن کام اور تین دن آرام کا نیا ورکنگ ماڈل تیار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے نیا ورکنگ ماڈل تیار کرلیا گیا ، جس میں چار دن کام اور تین دن آرام شامل ہے۔

    فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے نئی ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں چار دن کام اور باقی دن آرام یا پھر کوئی دوسری نوکری کرلیں۔

    یڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کا کہنا تھا کہ سرکاری عملہ مقررہ ہفتہ وار اوقات چار دنوں میں مکمل کرسکتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق روزانہ دس گھنٹے کام کریں اور ہفتے میں چالیس گھنٹے کا کام مکمل کرلیں، چار دن فرائض انجام دینے کیلئے ادارے کا اتفاق کرنا ضروری ہوگا۔

  • دبئی کی سیاحت میں ریکارڈ اضافہ

    دبئی کی سیاحت میں ریکارڈ اضافہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 60 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔

    اردو نیوز کے مطابق دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ شعبہ سیاحت کی کارکردگی میں غیر معمولی بہتری آئی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا تھا کہ سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 6.02 ملین غیر ملکی سیاح دبئی آئے، یہ تعداد 2022 کے ابتدائی 4 ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔

    محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ 2022 کے مقابلے میں سال رواں کے دوران سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سب سے زیادہ سیاح بھارت سے آئے، ان کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ 4 لاکھ 74 ہزار روس سے، 3 لاکھ 91 ہزار برطانیہ سے اور 3 لاکھ 52 ہزار سعودی عرب سے آئے۔

    محکمہ سیاحت نے توجہ دلائی کہ دبئی میں سال رواں کے دوران ہوٹل 80 فیصد مصروف رہے جبکہ 2022 میں اسی عرصے کے دوران ہوٹل 76 فیصد تک مصروف تھے۔

  • عرب امارات سندھ میں سیلاب زدگان کے گھر تعمیر کروائے گا

    عرب امارات سندھ میں سیلاب زدگان کے گھر تعمیر کروائے گا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات صوبہ سندھ میں سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر میں مالی مدد فراہم کرے گا، عرب امارات اس سے قبل بھی سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کر چکا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے مکانات کی تعمیر میں مدد کرے گا۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

    اماراتی سفیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ان کا ملک سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر میں مدد کرے گا اور اس منصوبے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

    اس موقعے پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی سفارتی اور دفاعی تعلقات برقرار رکھے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں جو سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرتے ہیں، یہ پاکستانی ہر سال 4 ارب ڈالر سے زائد رقم پاکستان بھیجتے ہیں، عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2022 میں 5 ارب 10 کروڑ ڈالر بھیجے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 17 سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مجوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔

    ایک اندازے کے مطابق گزشتہ برس کے سیلاب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جس کی وجہ سے حکومت کو ریلیف اور بحالی کے کاموں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی امداد طلب کرنا پڑی۔

    سیلاب سے سندھ اور بلوچستان کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے جہاں بعض علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے۔

  • یو اے ای کا ویزا، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یو اے ای کا ویزا، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : متحدہ عرب امارات کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹرکراچی میں قائم کردیا گیا ، اب ویزے کے حصول کیلئے لوگوں کواسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لئے خوشخبری آگئی ، یو اے ای کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا۔

    ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لئے 11کاونٹر قائم کیے گئے، ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لئے ایجنٹ سے نجات کے ساتھ لوگوں کو اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔

    سندھ کے درخواست گزاروں کو ویزا کی تمام تر سہولیات اب یو اے ای قونصلیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ عرب امارات کےقونصل جنرل کی دعوت پرویزاسینٹرکادورہ کیا ، صوبائی وزیرناصر حسین شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کےمختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر یواےای کےقونصل جنرل نےوزیراعلیٰ کو مختلف شعبوں کے حوالے سےآگاہی دی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں قائم یہ ویزا مرکز ایشیا میں سب سےبڑا مرکزہے، یواے ای کا کراچی میں ویزامرکز سندھ کےعوام کیلئے مددگارثابت ہوگا، یہ مرکز یو اے ای میں روزگار کیلئے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کرے گا۔

  • یو اے ای میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

    یو اے ای میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹی 1444ھ بروز جمعرات 29 رمضان 1444ھ بمطابق 20 اپریل 2023 سے پیر 24 اپریل 2023 تک ہوگی۔

    یو اے ای فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ مملکت میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کو ہوگی جو 20 اپریل کو غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد دیکھا جاسکے گا۔

    کویت

    کویت میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 21 سے 25 اپریل کے دوران مملکت بھر میں عید کی تعطیلات ہوں گی۔

    سعودی عرب

    وزارت ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں میں عیدالفطر کی 4 تعطیلات ہوں گی۔ عید تعطیلات جمعرات 29 رمضان بمطابق 20 اپریل کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد سے شروع ہو جائیں گی

  • یو اے ای سے 1ارب ڈالر کی فنانسنگ، پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی

    یو اے ای سے 1ارب ڈالر کی فنانسنگ، پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 1ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کی توقع ہے ، جس کے بعدسیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کوواشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یواےای حکام سے خصوصی درخواست کی تھی ، وزیرخزانہ نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیلئےدوست ملک سے فنانسنگ کی درخواست کی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یواےای سے 1ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات فائنل ہوچکےہیں، یواے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس سےدوست ممالک سے درخواست کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرادی ، رقم پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دو ارب کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے سعودی عرب کے دو ارب ڈالر کی تصدیق کردی ہے ، رقم پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے فراہم کی جائے گی تاہم وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر فنڈنگ کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

  • عرب امارات: ملازمین کی تنخواہ کے حوالے سے اہم اعلان

    عرب امارات: ملازمین کی تنخواہ کے حوالے سے اہم اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کرنے پر مالکان کو رعایتیں دی جائیں گی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے کمپنیوں اور اداروں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کریں۔

    وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کریں گے انہیں تحفظ اجرت قانون میں اندراج کے حوالے سے رعایتیں دی جائیں گی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ذریعے تنخواہ ادا کرنے کے متعدد فائدے ہیں، پہلا یہ ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا ریکارڈ محفوظ ہوجائے گا۔

    دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آجر اور اجیر کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہوں گے، اجیروں کو مقررہ وقت پر تنخواہ ملتی رہے گی، علاوہ ازیں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ملازمین کو شفاف نظام کے تحت آسانی سے تنخواہ وصول ہوتی رہے گی۔