Tag: متحدہ عرب امارات

  • امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سال نو کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا، تعطیل کا فیصلہ کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے کہا ہے کہ اتوار یکم جنوری 2023 کو نئے عیسوی سال پر پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔

    وزارت افرادی قوت نے نئے عیسوی سال کی چھٹی کا اعلان سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے بارے میں کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا ہے۔

  • امارات میں ورکرز لانے کی نئی شرائط کیا ہیں؟

    امارات میں ورکرز لانے کی نئی شرائط کیا ہیں؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نئے لیبر قانون میں آجر اور اجیروں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے نئے لیبر قانون پر عمل درآمد کا آغاز جمعرات 15 دسمبر سے ہو گیا ہے۔

    نئے قانون میں یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ کسی بھی ملک سے ورکر لاتے وقت اسے بتانا ہوگا کہ اس سے کیا کام لیا جائے گا اور اسے کتنا محنتانہ دیا جائے گا۔

    الامارات الیوم کے مطابق نئے وفاقی قانون (9) 2022 میں آجروں پر متعدد پابندیاں لگائی گئی ہیں، آجر اور اجیروں کے حقوق و فرائض مقرر کیے گئے ہیں، نئے قانون کے مطابق معاون سروس ورکرز سے عارضی کام وزارت افرادی قوت سے پرمٹ حاصل کیے بغیر نہیں لیا جا سکتا، ان کی درآمد کے لیے بھی وزارت سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

    18 برس سے کم عمر کے ورکرز بلانے یا ان سے کام لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نئے قانون میں آجر کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ اگر ریکروٹنگ ایجنسی نے معاون ورکر شرائط کے مطابق نہیں بلائے تو ایسی صورت میں وہ ایسے ورکرز کو ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیں۔

    یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا وہ ورکر جسمانی و ذہنی و پیشہ ورانہ لحاظ سے فٹ ہے بھی یا نہیں۔

  • عرب امارات کا قومی دن: 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

    عرب امارات کا قومی دن: 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے، پرانا نوٹ بھی بدستور چلتا رہے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 51 ویں یوم وطنی کے موقع پر ایک ہزار درہم والا نوٹ جاری کیا ہے۔

    ایک ہزار درہم والا نیا نوٹ پولیمر مادے سے تیار کردہ ہے، اس کا ڈیزائن نئے طرز کا ہے اور اس میں جعلسازی سے بچاؤ کے لیے نئے فیچرز رکھے گئے ہیں۔

    نیا کرنسی نوٹ امارات کی قیادت کے تصور، امارات کی حکمت عملی، مستقبل کے حوالے سے اس کی امنگوں اور 51 ویں یوم وطنی کے جشن کے تقاضوں کے عین مطابق مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔

    امارات کے سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا نیا نوٹ سنہ 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کی تمام شاخوں اور اے ٹی ایم میں دستیاب ہوگا۔

    سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا پرانا نوٹ بھی بدستور چلتا رہے گا، نئے نوٹ کے اجرا سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • امارات میں سونے کے سکے اور بسکٹ فروخت کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

    امارات میں سونے کے سکے اور بسکٹ فروخت کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

    متحدہ عرب امارات میں جیولرز  کہا ہے کہ سونے کے قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بیشتر افراد سونے کے سکے اور بسکٹس فروخت کررہے ہیں۔

    الامارات الیوم کے  مطابق جیولرز کے مالکان کا کہنا ہے کہ سونے کے قیمت بڑھنے اور طویل مدت تک قیمت میں ٹھہراؤ سے سونے کے سکوں اور بسکٹس کے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بیشتر افراد اپنے پاس موجود سونے کے سکے اور بسکٹس اس امید پر فروخت کررہے ہیں کہ آئندہ اتنے اچھے نرخ انہیں پھر نہیں مل سکیں گے۔

    ایک سونے کی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’حالیہ دنوں میں جیولری  شورومز میں بڑی تعداد میں ایسے افراد آئے ہیں جو سونے کے بسکٹ اور سکے فروخت کرنا چاہتے تھے۔ ان کی کوشش تھی کہ سونے کے بڑھے نرخوں سے فائدہ  اٹھایاجائے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کئی سونے کے سکے خریدنے کے لیے بھی آئے، وہ مستقبل میں سونے کے نرخوں میں اضافے کی امید پر خریداری کر رہے ہیں۔

  • پاکستان سے  متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں پر نئی پابندی عائد

    پاکستان سے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں پر نئی پابندی عائد

    کراچی : یو اےای امیگریشن حکام نے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹ ہولڈر کے سنگل نام کیساتھ والد یا خاوند کا نام ہونا لازمی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات جانیوالے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    یو اےای امیگریشن حکام نے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں پر نئی پابندی کرتے ہوئے پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے بھی نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ ہولڈر کے سنگل نام کیساتھ والد یا خاوند کا نام ہونا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ پر سنگل نام اندراج پر مسافروں کی یو اے ای ائیرپورٹس پر امیگریشن نہیں ہوگی۔

    یو اےای نے ایئر لائنز انتظامیہ کو پاسپورٹ پر مکمل اور درست نام اندراج کو دیکھ کر ٹکٹ دینے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

  • ابو ظہبی: ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے پر رعایت کس صورت میں مل سکتی ہے؟

    ابو ظہبی: ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے پر رعایت کس صورت میں مل سکتی ہے؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانے پہلی فرصت میں جمع کرانے والوں کے لیے رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    60 دن کے اندرجرمانہ جمع کروانے پر 35 فیصد اور 60 دن سے ایک سال کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت ملے گی۔

    ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے کا کہنا تھا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے کسی منافع کے بغیر مقررہ بینکوں کے ذریعے قسطوں میں بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    ابو ظہبی نیشنل بینک، الامارات الاسلامی، المشرق، ابو ظہبی کمرشل اورابو ظہبی اسلامی بینکوں میں سے کسی ایک بینک میں ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ قسطوں میں ادا کیا جاسکتا ہے۔

    ابو ظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی 4 چینلز کے ذریعے کی جا سکتی ہے، ان میں ابو ظہبی پولیس کی ویب سائٹ، سمارٹ ایپ (تم، شرطہ ابو ظہبی)، اسعاد سروس سینٹر اور براہ راست ادائیگی شامل ہیں۔

    ابو ظہبی پولیس کی جنرل کمانڈ نے آگے بڑھو اور فائدہ اٹھاؤ کے سلوگن کے تحت آگہی مہم شروع کی ہے، اس کے ذریعے عوام کو ٹریفک خلاف ورزیوں کے چالان جلد جمع کروانے پر مختلف سہولتوں اور رعایتوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کے جہازوں کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    متحدہ عرب امارات کے جہازوں کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    کراچی: متحدہ عرب امارات کے 2 جہازوں نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ وارانہ تعلقات کا فروغ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جہازوں ابو دبی اور الفطیسی نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور عرب امارات کے سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ وارانہ تعلقات کا فروغ تھا۔

    ترجمان کے مطابق دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، دورے سے خطے میں قیام امن کی کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

  • دبئی سفاری پارک کا نیا سیزن آج سے شروع ہوگا

    دبئی سفاری پارک کا نیا سیزن آج سے شروع ہوگا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سفاری پارک کا نیا سیزن آج سے شروع کیا جائے گا، اس سے پہلے بھی یہ سفاری پارک سیاحوں میں خاصا مقبول رہا ہے۔

    دبئی کی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دبئی سفاری پارک کا نیا سیزن آج منگل 27 ستمبر 2022 سے شروع ہوگا۔

    گزشتہ سال دبئی سفاری پارک کی منفرد ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں دیکھنے کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے 5 لاکھ سے زیادہ سیاح پہنچے تھے۔ انہوں نے دبئی سفاری پارک میں جنگل کے فطری ماحول سے لطف اٹھایا اور جنگل کی دنیا کو زیادہ قریب سے دیکھنے کا شوق پورا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dubai Safari Park (@dubaisafari)

    دبئی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہر برس کی طرح اس سال بھی نئے سیزن میں بہت کچھ نیا ہوگا۔

    بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ شائقین کو دنیا کے مختلف جنگلوں کی رنگا رنگی یہاں دیکھنے کو ملے گی، وہ ایک جگہ بہت کچھ دیکھ سکیں گے۔ جانور اور پرندے اپنے حقیقی ماحول میں نظر آئیں گے۔

    دبئی بلدیاتی کونسل میں پبلک پارکس انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد الزرعونی نے کہا کہ دبئی سفاری پارک آنے والوں کو نئے سیزن میں ان جانوروں اور پرندوں کے بارے میں بھرپور آگہی فراہم کی جائے گی جو نایاب ہوتے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dubai Safari Park (@dubaisafari)

    یہ بھی بتایا جائے گا کہ دبئی سفاری پارک ان کی افزائش کے پروگرام کر کے نایاب جانوروں اور پرندوں کی بقا کے حوالے سے کیا کچھ کر رہا ہے۔

    پارک میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ جانوروں اور پرندوں کو کس قسم کے خطرات لاحق ہیں جن کی وجہ سے ان کی نسل دن بدن کم سے کم بلکہ ختم ہوتی جارہی ہے۔

    نئے سیزن کے دوران دبئی سفاری پارک کے شائقین نومبر کے مہینے سے کچھ ایسے نئے جانور بھی دیکھ سکیں گے جو پہلی بار یہاں لائے جائیں گے۔

    کھلے ماحول میں نئے جانور اپنے فطری انداز میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے، ان میں انکولی اور اتوسی نسل کی گائے، العلند نسل کے ہرن، عربی نسل کے ہرن، دریائے نیل سے منسوب مگر مچھ اور اسی طرح کے دیگر جانور شامل ہیں۔

  • عرب امارات: چند سو کمانے والا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    عرب امارات: چند سو کمانے والا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ماہانہ 13 سو درہم کمانے والے شخص کی قسمت کھل گئی، نیپالی شخص نے 10 ملین درہم کا انعام جیت لیا۔

    امارات میں کار واشر کے طور پر کام کر کے ماہانہ 13 سو درہم کمانے والا نیپالی شہری لکی ڈرا کے ذریعے 10 ملین درہم کا مالک بن گیا۔

    جیتنے والے 31 سالہ بھرت کا کہنا ہے کہ اس کی جیت کے ساتھ اس کی پہلی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس کا خاندان خوشحال ہو۔

    بھرت کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی بھارت کے شہر نئی دہلی میں میں زیر علاج ہے، ایک سرجری کے دوران وہ فالج کا شکار ہو گیا تھا اور اس کی سماعت ختم ہوگئی تھی۔ لکی ڈرا میں جیتی گئی رقم سے اب وہ اس کا بہتر علاج کروا سکیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ 3 سال قبل دبئی پہنچنے کے بعد، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ وہ اپنے 25 سالہ بھائی کا علاج جاری رکھ سکیں جو دماغ کے ٹیومر میں مبتلا ہے۔

    بھرت کے والد بھارت میں ڈرائیور ہیں اور باپ بیٹے دونوں مل کر طبی اخراجات اٹھا رہے ہیں، اس کے علاوہ بھرت اپنے 5 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی کا مستقبل بھی محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

  • دبئی میں اسعاد کارڈ کا اجرا کن افراد کے لیے کیا گیا؟

    دبئی میں اسعاد کارڈ کا اجرا کن افراد کے لیے کیا گیا؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد، معذوروں اور محدود آمدنی والوں کے لیے اسعاد کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔

    اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ریاست کے بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد، معذوروں اور محدود آمدنی والوں کو 23 ہزار سے زیادہ اسعاد کارڈ کی تقسیم شروع کی گئی ہے۔

    یہ دبئی کے شہریوں کا معیار معیشت بلند کرنے اور طرز زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے ترقیاتی امور کی کمیٹی کے مشن کا حصہ ہے۔

    اسعاد کارڈز کا اجرا بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد، معذوروں اور محدود آمدنی والوں کے لیے زندگی کا معیار بلند کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

    اسعاد کارڈز سے مخصوص زمروں میں شامل افراد کی سماجی حیثیت مضبوط ہوگی، دبئی پولیس، دبئی سماجی فلاح کا ادارہ، عسکری اہلکاروں کے لیے سماجی کفالت اور پینشن فنڈ نیز ابو ظہبی پینشن فنڈ اور دبئی میں غیر ملکیوں کے اقامہ و امور کا ادارہ اسعاد کارڈز فراہم کررہے ہیں۔

    دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبد اللہ المری کا کہنا ہے کہ اسعاد کارڈز بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ افراد، معذوروں اور محدود آمدنی والوں کی ضروریات پوری کرنے اور ان کے خاندان میں استحکام کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

    امارات کی قیادت چاہتی ہے کہ عوام کی زندگی کا معیار بہتر ہو اور ان کی ضروریات کی تکمیل کا مسلسل خیال رکھا جائے۔