Tag: متحدہ عرب امارات

  • متحدہ عرب امارات: میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

    متحدہ عرب امارات: میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

    متحدہ عرب امارات میں 40 سال میں پہلی بار نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اماراتی میڈیا کونسل کا کہنا ہے کہ میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

    کونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 64 لاکھ سے 15 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔

    امارات میں 40 سال میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہے، میڈیا مواد کیلئے20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیں َ

    اماراتی میڈیا کونسل کا کہنا ہے کہ مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہونگے، نیا پلیٹ فارم عوامی نگرانی کے لیے جلد متعارف ہوگا۔

    میڈیا کونسل نے دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے دگنا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں، لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی قوانین میں شامل ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس کی مفت سہولت فراہمی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دبئی، ابوظہبی، شارجہ سمیت پورے امارات میں چیٹ جی پی ٹی پلس ورژن بلکل فری ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات پورے ملک کو فری سروس فراہم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلیے بڑا اعلان

    چیٹ جی پی ٹی پلس پلیٹ فارم کا جدید ترین ورژن ہے جو تیز ترین کارکردگی، بہتر جوابات، اور زیادہ ٹریفک کے اوقات میں بھی ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلیے بڑی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلیے بڑی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس کی مفت سہولت فراہمی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دبئی، ابوظہبی، شارجہ سمیت پورے امارات میں چیٹ جی پی ٹی پلس ورژن بلکل فری ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات پورے ملک کو فری سروس فراہم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    چیٹ جی پی ٹی پلس پلیٹ فارم کا جدید ترین ورژن ہے جو تیز ترین کارکردگی، بہتر جوابات، اور زیادہ ٹریفک کے اوقات میں بھی ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کینیڈین میڈیا نے اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس، چیٹ جی پی ٹی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سوفٹ ویئر کے استعمال سے کاپی رائٹ کی شرائط توڑی جارہی ہیں۔

    ایک حیران کن اقدام کے تحت کینیڈین میڈیا کی جانب سے دنیا بھر میں معروف اے آئی کے حوالے سے معروف سافٹ ویئر چیٹ جی پی ٹی پر مقدمہ دائر کیا اور کہا کہ خبروں کا استعمال کرتے ہوئے کاپی رائٹ کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    کینیڈین میڈیا کا کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والے خبروں کا استعمال کرکے کاپی رائٹ کی شرائط کو توڑ رہے ہیں، اے آئی سسٹمز تربیت کیلئے نیوز مواد کا بغیر کاپی رائٹ استعمال کررہے ہیں۔

    کیا چیٹ جی پی ٹی طبی ماہرین کا کام بھی کرے گی؟ حیران کن تجربہ

    کینیڈا کے نیوز میڈیا کارپوریشنز کے اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ میں اوپن اے آئی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

    کینیڈین میڈیا کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیویلپرز سے ہرجانے کے ساتھ ساتھ منافع کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

  • متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلیے بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلیے بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کی خدمات کے لیے ایک نئے ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ایک نئی ڈیجیٹل سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہیں جن کے پاس کسی اور ملک کی تعلیمی اسناد ہوں۔ تاہم مستقبل قریب میں یہ سروس یو اے ای میں جاری شدہ ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔

    امارات کے وزارتِ انسانی وسائل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ملازمت کے عمل کو مؤثر، تیز اور مستند بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی ڈیجیٹل سروس ’MoHRE‘ کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلیکیشن اور ملک بھر میں موجود کاروباری خدمات کے مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    خاص بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ سرکاری اور نجی اداروں کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل کو براہ راست ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے کی سہولت فراہم کرے گا جس سے کاغذی کارروائی میں واضح کمی واقع ہوجائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے یہ عمل مزید تیز، آسان اور مؤثر ہو جائے گا اور یہ ملازمت کے ضوابط کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے غلط طریقوں کی روک تھام میں مدد فراہم کرے گا۔

    دوسری جانب ٹریول اور سیاحت کے شعبے میں گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال یو اے ای میں بڑی تعداد میں نوکریوں کا اضافہ ممکن ہے۔

    ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کے نئے ڈیٹا کے مطابق 2025 کے اختتام تک، صنعت کو 925,000 سے زیادہ ملازمتوں کی حمایت کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ عالمی سفر اور سیاحت کے نجی شعبے کی تجارتی تنظیم ہے۔

    یہ شعبہ اس سال اضافی 26,000+ ملازمتیں پیدا کرے گا۔

    ڈبلیو ٹی ٹی سی کی سالانہ اکنامک امپیکٹ ریسرچ (ای آئی آر) بے مثال ترقی کو ظاہر کر رہی ہے جو امارات کی مضبوط بحالی اور پُرجوش منصوبوں کو نمایاں عکاسی ہے۔

    EIR کے مطابق، 2025 میں UAE میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات 228.5 بلین درہم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک نمایاں اضافے کو ظاہر کرتا ہے جو 2019 میں گزشتہ بلندترین سطح سے 37 فیصد زیادہ ہے۔

    کویت نے 19 سال بعد پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا شروع کردیا

    رپورٹ میں 2025 میں امارات کے سفر اور سیاحت کے شعبے کے لیے ایک اور شاندار سال کی پیش گوئی کی گئی ہے جس میں قومی معیشت میں 267.5 بلین درہم کی متوقع شراکت ہوگی۔ یہ متاثر کن اعداد و شمار ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 13 فیصد ہونے کی امید ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: ذوالحجہ کے چاند سے متعلق فلکیاتی مرکز کا اہم بیان

    متحدہ عرب امارات: ذوالحجہ کے چاند سے متعلق فلکیاتی مرکز کا اہم بیان

    ابوظبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند آج دیکھا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلکیاتی مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ کا چاند آج 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور عیدالاضحیٰ 6 جون کو متوقع ہے۔

    فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا جبکہ عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا جائے گا، تاہم سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا شہریوں کو کہنا تھا کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو چاند دیکھیں۔

    رپورٹس کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی سے ہوجائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔

    اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔

    ذوالحجہ کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

  • یواے ای میں مئی کے دوران گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    یواے ای میں مئی کے دوران گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہے ہیں، جس سے غیر متوقع سیلاب، بارشیں اور شدید گرمی کا سامنا ہے اسی طرح متحدہ عرب امارات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔

    اماراتی موسمیاتی مرکز کے مطابق ریاست العین کے قصبے سویحان میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا جبکہ گزشتہ روز ابوظبی میں درجہ حرارت 50.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

    اماراتی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مئی 2009 میں سب زیادہ 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا ریکارڈ بنا تھا، حکام نے لوگوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/met-dept-predicts-heat-will-continue-for-next-three-days/

  • متحدہ عرب امارات: کوسٹ گارڈ نے 16 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

    متحدہ عرب امارات: کوسٹ گارڈ نے 16 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

    متحدہ عرب امارات میں سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر اور کوسٹ گارڈ نے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی اور کارگو شپ سے 16 افراد کو ریسکیو کرکے ڈوبنے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی شہری اور غیرملکیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے پہلے واقعہ میں تین ایشیائی شہریوں کو ریسکیو کیا، کارگو شپ ڈوبنے کے قریب تھا۔

    نیشنل گارڈ نے دوسرے واقعے میں پکنک کے لیے آنے والے 13 افراد کو بچایا، جن کی کشتی ڈوبنے والی تھی۔ گزشتہ ہفتے ایک انڈین شہری کو کارگو شپ سے ریسکیو کرکے اسپتال کردیا گیا تھا، جو آگ لگنے سے جھلس گیا تھا۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ٹریولنگ کمپنیوں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مملکت میں آئندہ 2 ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    مقامی مارکیٹ میں سفر و سیاحت کی ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے دوران سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ عید الاضحی جبکہ جون کے آخر میں اسکول تعطیلات شروع ہونے پر طلب مزید بڑھ جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کچھ مقامات کی طلب میں معمول سے 35 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر آپ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو جلد بکنگ کروالیں۔

    ایجنسیوں کے مطابق بیشتر پروازوں میں ابھی سے بکنگ کی شرح ریکارڈ سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایئرلائنز اضافی پروازیں چلائیں گی۔

    سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

    ایک ایجنسی کے جنرل منیجر کے مطابق کچھ مقامات جیسے دمشق وغیرہ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ طلب زیادہ اور پروازوں کا محدود ہونا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: ایئر لائن ٹکٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، وجہ سامنے آگئی

    متحدہ عرب امارات: ایئر لائن ٹکٹ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، وجہ سامنے آگئی

    متحدہ عرب امارات میں ٹریولنگ کمپنیوں کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ مملکت میں آئندہ 2 ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سفر و سیاحت کی ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے دوران سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ عید الاضحی جبکہ جون کے آخر میں اسکول تعطیلات شروع ہونے پر طلب مزید بڑھ جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کچھ مقامات کی طلب میں معمول سے 35 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر آپ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو جلد بکنگ کروالیں۔

    ایجنسیوں کے مطابق بیشتر پروازوں میں ابھی سے بکنگ کی شرح ریکارڈ سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایئرلائنز اضافی پروازیں چلائیں گی۔

    ایک ایجنسی کے جنرل مینجر کے مطابق کچھ مقامات جیسے دمشق وغیرہ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ طلب زیادہ اور پروازوں کا محدود ہونا ہے۔

    دوسری جانب الاماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں کو ملانے کے لیے ٹرین سروس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2026 میں مسافر سروس شروع کردی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس، جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل پورے ملک کو جوڑے گی اور سعودی عرب اور عمان جیسے ہمسایہ ممالک کو بھی جوڑ دے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کے مطابق، اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یو اے ای میں رہنے والے افراد کے لیے یہ ریل نیٹ ورک امارات کے مختلف علاقوں تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی مشکل کے سفر کے مواقع فراہم کرے گی۔

    متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز

    دبئی میں اتحار ٹرین کا مرکزی اسٹیشن دبئی پروڈکشن سٹی میں واقع جمیرا گالف اسٹیٹس کے قریب متوقع ہے، جو کہ اہم شاہراہوں اور رہائشی کمیونٹیز تک آسان رسائی کا ذریعہ ہوگا۔

  • امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا۔

    اس موقع پر ٹرمپ مسجد کے مختلف حصوں میں گئے اور فن تعمیر سمیت نقش ونگار میں عرب ثقافتی اظہار کو قابل رشک قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کے ولی عہد نے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر 1996 کو شروع ہوئی تھی اور گیارہ سال بعد 2007 میں مکمل ہوئی۔

    رپورٹس کے مطابق مسجد کی تعمیر میں اتنا طویل عرصہ لگنے کی وجہ دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال بتایا جاتا ہے۔

    فن تعمیر کے اعلیٰ مظہر کی حامل اس مسجد میں 82 گنبد اور ایک ہزار سے زائد ستون ہیں۔

    ٹرمپ نے مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی عظمت کی علامت قرار دیتے ہوئے اسلامی فنِ تعمیر کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی شیخ زاید جامع مسجد میں ایک وقت میں 40 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح اس مسجد کو دیکھنے دنیا بھر سے ابوظہبی پہنچتے ہیں۔

    دوسری جانب ٹیرف معاملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    امریکی سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے مطمئن ہے، تازہ سروے میں معیشت اور مہنگائی سے متعلق عوام کی پریشانی میں کمی نظر آئی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کی وجہ بائیڈن دور کی ناکام پالیسیاں ہیں، سروے رپورٹس میں 44 فیصد افراد نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کو ملانے کے لیے ٹرین سروس منصوبہ

    متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کو ملانے کے لیے ٹرین سروس منصوبہ

    الاماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں کو ملانے کے لیے ٹرین سروس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2026 میں مسافر سروس شروع کردی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس، جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل پورے ملک کو جوڑے گی اور سعودی عرب اور عمان جیسے ہمسایہ ممالک کو بھی جوڑ دے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کے مطابق، اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یو اے ای میں رہنے والے افراد کے لیے یہ ریل نیٹ ورک امارات کے مختلف علاقوں تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی مشکل کے سفر کے مواقع فراہم کرے گی۔

    دبئی میں اتحار ٹرین کا مرکزی اسٹیشن دبئی پروڈکشن سٹی میں واقع جمیرا گالف اسٹیٹس کے قریب متوقع ہے، جو کہ اہم شاہراہوں اور رہائشی کمیونٹیز تک آسان رسائی کا ذریعہ ہوگا۔

    دوسری جانب ابوظبی میں متحدہ عرب امارات اور امریکا نے 5 گیگاواٹ صلاحیت کے آرٹیفیشل انٹلیجنس (AI) کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ یہ منصوبہ ’امریکا- امارات آرٹیفیشل انٹلیجنس ایکسیلیریشن پارٹنرشپ‘ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

    امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر کی شراکت داری کا آغاز ہوا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی ابوظبی کے شاہی محل قصر الوطن میں موجودگی کے موقع پر آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے لیے امریکا اور اماراتی حکام مسلسل کئی سالوں سے کوششوں میں مصروف تھے۔

    امریکی صدر کا ایپل کمپنی کو بھارت سے نکلنے کا مشورہ

    رپورٹس کے مطابق 5 گیگاواٹ بجلی کی گنجائش ایک بہت بڑی مقدار ہے، جس سے کیمپس کی وسعت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سینٹر میں جدید ترین کمپیوٹرز اور سرورز شامل ہوں گے جو آرٹیفیشل انٹلیجنس کے پیچیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوں گے، سینٹر میں انتہائی بڑے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاسکے گا۔

  • متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز

    متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز

    ابوظبی میں متحدہ عرب امارات اور امریکا نے 5 گیگاواٹ صلاحیت کے آرٹیفیشل انٹلیجنس (AI) کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ یہ منصوبہ ’امریکا- امارات آرٹیفیشل انٹلیجنس ایکسیلیریشن پارٹنرشپ‘ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر کی شراکت داری کا آغاز ہوا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی ابوظبی کے شاہی محل قصر الوطن میں موجودگی کے موقع پر آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے لیے امریکا اور اماراتی حکام مسلسل کئی سالوں سے کوششوں میں مصروف تھے۔

    رپورٹس کے مطابق 5 گیگاواٹ بجلی کی گنجائش ایک بہت بڑی مقدار ہے، جس سے کیمپس کی وسعت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سینٹر میں جدید ترین کمپیوٹرز اور سرورز شامل ہوں گے جو آرٹیفیشل انٹلیجنس کے پیچیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوں گے، سینٹر میں انتہائی بڑے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاسکے گا۔

    ابوظبی کا آرٹیفیشل انٹلیجنس (AI) کیمپس نیوکلئیر، شمسی اور گیس توانائی کے ذرائع سے بجلی حاصل کرے گا تاکہ کاربن کے اخراج کو کم سے کم رکھا جا سکے، اس کا مقصد نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی ترقی ہے بلکہ ماحول دوست طریقوں سے توانائی کا استعمال بھی ہے۔

    امریکی سیکریٹری تجارت ہاورڈ ڈبلیو لوٹنک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں تاریخی شراکت داری کا آغاز ہے۔ یہ اعلیٰ درجے کے سیمی کنڈکٹرز اور ڈیٹا سینٹرز میں بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔امریکی کمپنیاں یو اے ای میں ڈیٹا سینٹرز کو آپریٹ کریں گی۔

    دوسری جانب قطر کے وزیرِاعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت نہیں دیکھ رہے۔

    قطر کے وزیرِاعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کا غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو کیسے مان لیا جائے کہ وہ جنگ بندی میں سنجیدہ ہے۔

    دوران انٹرویو اُن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم دونوں فریقین سے بات چیت کر رہی ہے، لیکن میں آج دعوے سے نہیں کہہ سکتا کے مذاکرات میں جلد کوئی پیشرفت ہوگی۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم جس وقت دوحہ پہنچی اس وقت امریکی صدر کا دورہ قطر بھی تھا، لیکن جب بہتر برتاؤ کا ارادہ ہی نہیں تو مذاکرات میں حل کیسے ہوگا؟۔

    ایپل صارفین کی گفتگو ریکارڈ کرنے پر 790 کروڑ روپے ادا کریگا

    قطری وزیر اعظم نے کہا کہ وہ امریکی نژاد اسرائیلی یرغامالی کی رہائی کو ایک اچھی پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔