Tag: متحدہ عرب امارات

  • یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، زلفی بخاری

    یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاو ن خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تک رسائی کا عمل 3 مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور یو اے ای کے وزیر برائے انسانی وسائل نصیر بن الثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں اضافے پر3 سالہ منصوبہ تیارکرنے پر اتفاق ہوا۔

    ملاقات میں پاکستان کو دبئی کی لیبر مارکیٹ کے ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی گئی۔ ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی سے پاکستانیوں کومتحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں روزگار ملنے میں آسانی ہوگی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اقدام کا مقصد خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانا ہے، اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تک رسائی کا عمل 3 مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، ایجنٹوں کے ذریعہ دھوکا دہی اورکارکنوں کے استحصال میں کمی آئے گی۔

  • پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے 31 سالہ بھارتی نوجوان افصل چمبن نے 10 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت کر شخص کروڑ پتی بن گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں قسمت کی دیوی کبھی اور کہیں بھی کسی پر بھی مہربان ہو سکتی ہے اور ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے افصل چمبن کے ساتھ بھی ہوا ، جب ایک لاٹری نے اس کی زندگی ہی بدل ڈالی۔

    افصل چمبن نے 30 ستمبر کو ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں ایک کروڑ 94 لاکھ روپے کی لاٹری جیتی اور 14 اکتوبر کو 10 لاکھ امارتی درہم کا اس کو چیک دیا گیا۔

    بھارتی شہری نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ انعامی رقم میں سے کچھ خیرات کرے گا اور کچھ رقم بہن کی شادی اور بھائی کی تعلیم کے لیے اور باقی رقم اپنے اور اپنی بیوی کے مستقبل کے لیے رکھے گا۔

    بھارتی شہری ابوظہبی میں ایک پیٹرول پمپ پر کام کیا کرتا تھا اور اب وہ ایک پیٹرولیم کمپنی میں بطور سپروائزر فرائض انجام دے رہا ہے۔

    افصل چمبن نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے لاٹری نہیں خریدی، جہاں وہ ملازمت کرتے ہیں ان کا معاہدہ یہ تھا کہ اپنا نام قرعہ اندازی میں لانے کے لیے ابوظہبی ایئرپورٹ سے سفر کرنا ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے جولائی سے اگست تک ایک ماہ کی چھٹیاں لیں اور ابوظہبی ایئرپورٹ سے سفر کیا جو میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔

    دبئی کے سفر نے بھارتی شہری کو کروڑ پتی بنادیا

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے بھارتی شہری نے دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی فری ملینیئر لاٹری جیت کر 10 لاکھ امریکی ڈالر اپنے نام کیے تھے۔

  • یو اے ای خلا باز نے گھر پہنچتے ہی والدہ کے قدم چوم لیے، ویڈیو وائرل

    یو اے ای خلا باز نے گھر پہنچتے ہی والدہ کے قدم چوم لیے، ویڈیو وائرل

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے خلا باز ہذاع المنصوری نے گھر پہنچتے ہی والدہ کے قدم چوم لیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پہلے خلا باز ہذاع المنصوری خلائی اسٹیشن سے واپس آنے کے بعد جب گھر پہنچے تو انہوں نے اپنی والدہ کے قدم چوم لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ المنصوری گھٹنوں کے بل بیٹھ کر والدہ کے پیروں کو بوسہ دے رہے ہیں اس کے بعد انہوں نے والدہ کو گلے بھی لگایا۔

    واضح رہے کہ المنصوری کا خلائی اسٹیشن سے واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا تھا، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ابوظبی کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ان کے لیے استقبال کے لیے موجود تھے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر موجود روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے یو اے ای کے خلا باز المنصوری سے ملاقات کی تھی۔

    متحدہ عرب امارات کے خلا نورد المنصوری روسی اسپیس کرافٹ کے ذریعے قازقستان سے خلا کے لیے روانہ ہوئے تھے اور چھ گھنٹے کے سفر کے بعد اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔

    دبئی کے محمد بن راشد اسپیس سینٹر میں لوگوں کی بڑی تعداد اس مشن کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئی تھی اور خلائی گاڑی کے روانہ ہونے پر نعرے لگاتے ہوئے المنصوری کو قومی ہیرو قرار دیا تھا۔

  • خبردار ! اس برانڈ کی کافی نہ پیئے ، وارننگ جاری

    خبردار ! اس برانڈ کی کافی نہ پیئے ، وارننگ جاری

    دبئی : محکمہ صحت نے وزن میں کمی کرنے والی کافی کے ایک مشہور برانڈ پر پابندی عائد کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے اس میں ایسا جز شامل ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں محکمہ صحت نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لشو سلمنگ 3-ان -1 انسٹنٹ نامی کافی کے نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں ممنوعہ مادہ شامل ہیں، جو دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہیں، یہ 444 جعلی مصنوعات میں سے ایک ہے، جنہیں وزن کو کم کرنے کیلئے فروغ دیا جاتا ہے۔

    چین میں تیار کردہ سلمنگ کافی کے پیکٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ جنوبی افریقہ کے صحرائے کلہاڑی میں پائے جانے والے قدرتی پلانٹ ہوڈیا کیکٹس سے بنا ہے،  کافی کو متحدہ عرب امارات میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں میں فروغ اور فروخت کیا جاتا تھا۔

    سرکلر کے مطابق ڈی او ایچ نے کہا کہ لیبارٹری کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشروبات میں ممنوعہ مادہ ہے ، جو پیکیجنگ پر غیر اعلانیہ تھا اور جب وہ استعمال ہوتا ہے تو اسے دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے خطرے میں اضافہ ہوتا تھا۔

    محکمہ نے عوام سے میڈیکل مصنوعات کے معیار سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ صحت اور روک تھام کی وزارت، امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جیسے دیگر بین الاقوامی اداروں جیسے حکام کے ذریعہ وزن میں کمی کے تمام جعلی مصنوعات پر پابندی ہوگی۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن فروخت ہونے والی دوائیوں میں سے تقریبا 90 90 فی صد ادویات ملاوٹ اور جعلی ہیں۔ اس کے علاوہ ، رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سپلیمنٹس کو فروغ دینے والے اکثر غیر ممالک میں مقیم تھے۔

    متحدہ عرب امارات میں ، سیبوٹرمائن پر مشتمل مصنوعات پر پابندی عائد ہے، سیبٹرمائن ایک فعال دواؤں کا جزو ہے جو اس کے سنگین ضمنی اثرات کی وجہ سے ممنوع ہے، جس کی وجہ سے کچھ مریضوں میں بلڈ پریشر یا نبض کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سنگاپور اور جاپان کا پہلا نمبر

    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سنگاپور اور جاپان کا پہلا نمبر

    ٹوکیو: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور مشترکہ طور پر پہلے نمبر پرموجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایشیائی ممالک کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے دو نمبر پر موجود ممالک یعنی جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا آن آرائیول کی سہولت دی جاتی ہے۔

    طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔

    اسی طرح یورپی ممالک ڈنمارک، اٹلی، لکسمبرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، اس فہرست میں فرانس، اسپین اور سوئیڈن کا چوتھا نمبر ہے۔

    پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں امریکا اور برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے، طاقتور ویزےکی فہرست میں ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 15 ملک آگے ہیں۔

    مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے، فہرست میں اس کا نمبر 15 ہے، جس کے شہریوں کو 172 ممالک کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

    بھارت 82ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 ویں نمبر پر ہیں جبکہ عراق اور افغانستان سب سے آخر میں 106 اور 107 نمبر پر براجمان ہیں۔

  • شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

    شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گاڑی اماراتی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے خورفقان میں تیز رفتار کار راہگیر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری سمیت 18 سالہ اماراتی نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثہ آج صبح 8 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا، ریسکیو اداروں نے حادثے میں زخمی پاکستانی شہری کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے اماراتی ڈرائیور کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جبکہ پاکستانی شہری کی عمر 44 سال تھی تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    یہ پڑھیں: دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو دبئی میں منی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی ڈرائیور بھی شامل تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • دبئی، طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

    دبئی، طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں طاقتور شخص لیری ویلز ولیمز نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر شائقین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

    دبئی میں اسکول کے باہر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے تین سے پانچ پروگرامز کا انعقاد رواں ماہ کیا جائے گا۔

    طاقتور شخص کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کافی معلومات شیئر کی ہیں جو طالب علموں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں، ولیمز کا کہنا تھا کہ جب میں 13 سال کا تھا تو میری رہنمائی کے لیے والدین، دوست اور بھائی بہن کوئی موجود نہیں تھا۔

    ولیمز کے مطابق جب وہ چھوٹے تھے تو انہوں ںے سپر ہیروز کو اپنا آئیڈیل بنایا جیسے سپر مین، بیٹ مین اور دنیا کا سب سے طاقتور شخص وغیرہ۔

    ایک گریڈ فائیو کے طالب علم کا کہنا تھا کہ ’وہ واقعی بہت طاقتور شخص ہیں مجھے تو یہاں پر کار کو کھینچنا بھی مشکل لگ رہا تھا لیکن انہوں نے مجھے غلط ثابت کردیا۔

    گریڈ تھری کے طالب علم سلیم کھلینی کا کہنا تھا کہ ’میں اس چلتی بس میں موجود تھا شروع میں تو مجھے بہت گھبراہٹ ہورہی تھی لیکن جب بس چلنا شروع ہوئی تو مجھے اچھا لگنے لگا یہ میرے لیے بہت ہی شاندار لمحہ تھا۔

  • عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب نیوز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس کے پاکستان اور عرب امارات کے درمیان مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے۔

    پاکستان میں موجود اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری رواں سال کے اختتام تک کی جائے گی، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں لگایا جائے گا۔ ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

    سفیر کے مطابق یہ منصوبہ پاک یو اے ای تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہوگا۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای نے رواں برس پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔

    وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ عرب امارات کے بعد یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کیش دینے اور 3 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت دی تھی۔

  • دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 نیپالی ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجکر 54 منٹ پر شیخ محمد زین روڈ شارجہ کی جانب پیش آیا۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • دبئی، گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

    دبئی، گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عمارت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق بُردبئی کے علاقے الغریر کے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتجے میں 47 سالہ بھارتی شہری ہلاک اوران کی دو بیٹیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق مکینک گیس لیکیج کی شکایت پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا۔

    دبئی پولیس کے مطابق گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ منخول کے علاقے میں رہائشی عمارت کے کچن میں گیس لیکیج کے مرمتی کام کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گیس لیکیج ٹھیک کرنے والا مکنیک بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    مقتول کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا ہمارے اپارٹمنٹ کے آگے والے گھر میں ہوا، میں گھر میں موجود تھی جبکہ میرے شوہر بیٹیوں کو ٹیوشن سے گھر لے کر اپارٹمنٹ میں آرہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں میرے شوہر کے جسم پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ بچیاں بھی زخمی ہوئیں تاہم شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دبئی میں 9 سال سے رہائش پذیر ہیں اور ہمارا تعلق بھارت کے شہر لکھنو سے ہے، شوہر کی میت کو جلد سے جلد لکھنو لے جانا چاہیں گے۔