Tag: متحدہ عرب امارات

  • متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نئے قوانین کا نفاذ

    متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نئے قوانین کا نفاذ

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ سال منظور ہونے والے نئے ٹریفک قوانین پر رواں برس 20 مارچ سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین میں 10 شقوں کی وضاحت کی گئی ہے جن میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے بنیادی طورپر 4 شرائط رکھی گئی ہیں۔

    متعلقہ ادارے کو قانون کی شق نمبر 12 کے مطابق یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کو اس وقت معطل کردے جب یہ ثابت ہو کہ لائسنس ہولڈر جسمانی طورپر فٹ نہیں رہا اس صورت میں لائسنس کی تجدید کو بھی روکا جاسکتا ہے۔

    شق نمبر31 کے مطابق اگر لائسنس ہولڈر سے مختلف نوعیت کے جرائم جن میں غفلت کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں فریق مخالف کی موت ہونا یا سنگین نقصان پہنچنا،نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا، حادثے کی صورت میں اپنی شناخت کو چھپانے کے لیے غلط بیانی کرنا، خطرناک انداز میں گاڑی چلانااور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کرنا شامل ہے۔

    شق نمبر 32 کے مطابق 7 حالتوں میں متعلقہ ادارے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے سکتے ہیں جن میں گاڑی میں بنیادی ضروریات کا فقدان ہونے کے باوجود شاہراہ عام پر ڈرائیونگ کرنا جن میں نمبر پلیٹ کا نہ ہونا، ہیڈ لائٹس یا بریکس خراب ہونے کی صورت میں گاڑی کو لوڈنگ وینچ پر ورکشاپ پہنچانا ہوگا۔

    گاڑی کی ساخت میں بغیر اجازت کے تبدیلی کرنا بھی قانون شکنی ہو گی جس پرگاڑی کو پولیس اپنی تحویل میں لے سکتی ہے۔ گاڑی کسی واردات میں استعمال کی گئی ہو۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی صورت میں بھی گاڑی پولیس کی تحویل میں لی جاسکتی ہے۔

    ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے قانون کی شق نمبر37 کے مطابق شاہراہ پر بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنا یا کوئی ایسا لائسنس رکھنا جو امارات میں قابل قبول نہ ہو اس صورت میں پہلی بار 2 ہزار سے 10 ہزار درھم جرمانہ ہو گا۔

    یہی جرم دبارہ ہونے کی صورت میں جرمانہ 5 ہزار سے 50 ہزار درھم ہو گا علاوہ ازیں تین ماہ تک قید کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

    آسٹریلوی ملک میں شہریت حاصل کرنا نہایت آسان

    اگر حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث ہوا ہے جس میں کسی کی موت ہوجائے اور یہ ثابت ہو کہ حادثے کا سبب بننے والے نے ٹریفک سگنل توڑا جس کی وجہ سے حادثہ ہوا یا نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے حادثہ ہوا یا ضبط شدہ ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلائی جائے اور حادثے ہو جائے سیلابی پانی کی گزر گاہوں میں جان بوجھ کرڈرائیونگ کرنے کی صورت میں ایک لاکھ درھم جرمانہ اور ایک برس تک قید کی سزا مقرر ہے۔

    ڈرائیونگ کے دوران حادثاتی طورپر کسی کی موت ہونے کی صورت میں جرمانہ 50 ہزار درھم اور قید یا دونوں سزائیں بھی بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : متحدہ عرب امارات نے آئندہ برسوں میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے کراچی میں متعین قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دعوت افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، دعوت افطار میں کراچی کے نامور تاجروں نے شرکت کی۔

    افطار ڈنر میں پاکستان کے ہیلتھ سیکٹراور ایجوکیشن سے منسلک نامی گرامی شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، تاجروں کی تواضع پاکستانی و عربی کھانوں اور مشروبات کے ذریعے کی گئی۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیتی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور آنے والے برسوں کے دوران یواےای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کا یواےای کی ترقی میں ایک کلیدی کردار رہا ہے اور یواےای میں شعبہ صحت میں ان گنت پاکستانی ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ یو اے ای حکومت پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے یر ممکن کوششیں اور تعاون بھی ہر سطح پر کررہی ہے، پاکستان میں پہلا بین الاقوامی کھجور فیسٹیول تعاون کاعملی ثبوت ہے۔

  • متحدہ عرب امارات  کا پاکستانی طالبِ علموں کے لیے بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا پاکستانی طالبِ علموں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے پاکستانی طالبِ علموں کے لیے بڑا اعلان کردیا ، جس کے تحت طلبا یو اے ای کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے متحدہ عرب امارات نے طالبِ علموں کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔

    بلوچستان کے مختلف اضلاع سےطلبا کو تحریری امتحانات کے بعد منتخب کیا گیا ، منتخب کیے گئے 25 طالبِ علموں میں 5 طالبات بھی شامل ہیں۔

    اسکالرشپ حاصل کرنےوالے طلبا متحدہ عرب امارت کےبہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

    اس اسکالرشپ کا مقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان ،متحدہ عرب امارات اورپاک فوج ک اشکریہ ادا کیا۔

    طلباو طالبات کہنا تھا کہ یہ اسکالرشپ ان کے تعلیمی سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، وہ اس موقع سے مستفید ہو کے اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے ۔

  • رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع

    رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع

    رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی  رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین  میں حفظان صحت کے  اوصولوں کے عین مطابق  راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ  سے کیا گیا ہے۔

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

    یو اے ای کی جانب سے 18 برس  سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ راشن میں ایک خاندان کے لئے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی شامل ہیں۔

    کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ  اور مشروبات شامل ہیں جس میں حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیاء خورد نوش تقسیم کی جارہیں۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  متحدہ عرب امارات روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ، جہاں وہ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورہ پر لاہور سے روانہ ہوگئے، اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفدبھی ہمراہ ہوگا۔

    وزیر اعظم کا مارچ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے، نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے ان کو دورے کی دعوت دی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں اور سمٹ سےکلیدی خطاب میں اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اوراصلاحات سے متعلق پاکستان کا ویژن اجاگر کریں گے۔

    سمٹ کا موضوع گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی اشتراک کار ہیں، سمٹ میں دنیا بھر سے سربراہان حکومت اور مملکت شرکت کریں گے جبکہ پالیسی ساز اور بڑی کاروباری شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

    دورے کے دوران وزیراعظم یواے ای قیادت اور سمٹ میں شریک سربراہان مملکت وحکومت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • متحدہ عرب امارات کے نئے فیملی قوانین میں کیا تبدیلیاں کی گئیں؟

    متحدہ عرب امارات کے نئے فیملی قوانین میں کیا تبدیلیاں کی گئیں؟

    متحدہ عرب امارات میں رہنے والے افرادا کے لئے نئے فیملی قوانین آگئے، نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوگا، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی، اس کے علاوہ فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے۔

    نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے۔

    اماراتی نئے قوانین کے مطابق 15 سال کے بچے خود فیصلہ کرسکیں گے کہ انہیں کس کے ساتھ رہنا ہے۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں صحت کے شعبے سے متعلق نیا قانون بنایا گیا ہے۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق امارات کی حکومت نے طبی مصنوعات، فارمیسی کے پیشے اور فارما اداروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک وفاقی حکم نامے کا قانون نافذ کیا ہے۔

    اس قانون کی خلاف وزری پر تادیبی سزاؤں میں لائسنس کی عارضی معطلی، احتیاطی طور پر بندش، لائسنس کی منسوخی اور اداروں کے لیے 1ملین درہم اور پریکٹیشنرز کے لیے ڈی ایچ 500،000 تک کے جرمانے شامل ہیں۔

    یہ قانون طبی آلات، دواسازی کی مصنوعات، صحت کی دیکھ بھال کی اشیاء، حیاتیاتی مصنوعات، سپلیمنٹس اور کاسمیٹکس پر لاگو ہوتا ہے۔

    Decree-La فارماسیوٹیکل اداروں اور بائیو بینکوں کو لائسنس دینے، نگرانی کرنے، ملکیت کی منتقلی سے نمٹنے اور ایمریٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ، وزارت صحت اور مقامی صحت کے حکام کے کردار کی وضاحت کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

    اس قانون کا مقصد شعبے کی تنظیم، فارماسیوٹیکل سیکورٹی، اور ترقی اور تقسیم کے عمل کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

    متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    یہ بائیو بینکس اور فارماسیوٹیکل اداروں کو کنٹرول کرتا ہے، بشمول متحدہ عرب امارات کے فری زونز میں، اور فری زونز سمیت ملک بھر کے فارمیسی پریکٹیشنرز پر لاگو ہوتا ہے۔

  • دسمبر کے دوران امارات کا سفر کرنے والوں کو کیلئے اہم خبر

    دسمبر کے دوران امارات کا سفر کرنے والوں کو کیلئے اہم خبر

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دسمبر کے آخری دوہفتوں کے لیے فضائی کرایوں میں 20 سے 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں آخری ہفتے کے لیے بکنگ زیادہ ہونے کے باعث کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔

    امارات الیوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریول اینڈ ٹورازم کے شعبے کے ماہرین نے بتایا ہے کہ فضائی کرائے بڑھنے کی وجہ اسکولوں کی تعطیلات اور سال کے اختتام پر ہونے والی تقریبات ہیں۔

    ایک معروف ٹریول کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے عرب ممالک میں فضائی سفر کے لیے بکنگ کا آغاز رواں ماہ کے آغاز سے ہی ہو گیا تھا جس کی طلب میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا جس کے باعث کرائے بڑھ گئے۔

    متحدہ عرب امارات سے عرب ممالک کے لیے دسمبر کے آخری دو ہفتوں کے لیے سفر کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے جو ان تعطیلات میں عرب ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

    ٹرمپ نے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ منتخب کرلیا

    رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ بکنگ کی اگر بات کی جائے تو اردن، مصر اور مراکش کے لیے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں فضائی ٹکٹ کی قیمتیں نومبر اور اکتوبر کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔

  • بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

    بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

    متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آج سے بس اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔

    دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سروس ابتدائی طور پر چار بس اسٹیشنوں پر فعال کی جائے گی، جس میں ستوا، یونین، الغبیبہ اور گولڈ سوق بس اسٹیشنوں شامل ہیں۔

    آر ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسے دبئی کے دیگر بس اسٹیشنوں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، یہ اقدام دبئی کے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید جدت اور سہولت لانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو سفر کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کو بڑی سہولت مل گئی

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کو بڑی سہولت مل گئی

    متحدہ عرب امارات میں موجود دبئی امیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے غیر ملکی تارکین وطن کی سہولت کے لیے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ دی گئی مہلت (31 دسمبر 2024) سے قبل امارات سے چلے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے جرمانے سے محفوظ رہ سکیں۔

    امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اتھارٹی کے مطابق دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن جن کے اقامے یا ورک پرمٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے اور وہ وطن واپس جانے کے خواہش مند ہوں، ان کی سہولت کے لیے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آن لائن ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزرا یا اس کی کمپنی ’یو ایے ای پاس‘ ڈیجیٹل سروس کے پورٹل پر لاگ ان کرنے کے بعد ’تصریح المغادرہ‘ (ایگزٹ پرمٹ) کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں درکارمعلومات فیڈ کرنے کے بعد مقررہ فیس ادا کرکے درخواست اپلوڈ کردیں۔

    درخواست موصول ہونے کے بعد سسٹم تمام دستاویزات کا خود کار طریقے سے جائزہ لے گا اور ایگزٹ پرمٹ ای میل پر بھیج دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایگزٹ پرمٹ کی مدت 14 دن ہوتی ہے، پرمٹ حاصل کرنے والے کو چاہیے کہ وہ اس دوران ملک سے چلے جائیں، اس کے علاوہ ایگزٹ پرمٹ سمارٹ ایپ کے ذریعے بھی جاری کرایا جاسکتا ہے۔

    امیگریشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دبئی حکومت نے غیرقانونی تارکین کو 31 دسمبر تک مہلت دی ہے، اس دوران وہ ملک سے نکل جائیں یا اپنے قانونی معاملات کو درست کرالیں۔

    دبئی میں رہنے والے غیرقانونی تارکین کو مقررہ مہلت کے ختم ہونے کے بعد قانون شکنی کا سامنا کرنا پڑے گا جس پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

    سعودی عرب: چار لاکھ ملازمتوں کی خوشخبری سنادی گئی

    واضح رہے امارات میں حکام کی جانب سے ایسے غیرملکی جن کے اقامے یا ورک پرمٹ ایکسپائر ہوچکے ہیں اور ان کا قیام قانونی نہ رہا ہو انہیں خصوصی رعایت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے قیام کو قانونی شکل دیں۔دی گئی مہلت کے دوران ملک سے جانے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا نہ ہی انہیں کوئی فیس لی جائے گی۔

  • اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث ملزمان کون ہیں؟ شناخت ظاہر کردی گئی

    اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث ملزمان کون ہیں؟ شناخت ظاہر کردی گئی

    متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی-مالدووان ربی زوی کوگن کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت کو ظاہر کردیا گیا ہے۔ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے شبے میں تین افراد کو گزشتہ روزحراست میں لیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان ازبک شہری ہیں جن میں 28 سالہ اولمپی توہیرووچ، 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم اور 33 سالہ عزیزبیک کاملووچ شامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں مقیم کوگن کی اسرائیلی و مالدووان شہریت تھی، وہ 21 نومبر کو یو اے ای میں لاپتہ ہوا تھا، تلاش کے سلسلے میں شروع ہونے والی تحقیقات کے دوران اس کی لاش برآمد کی گئی۔

    اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، سزائے موت دینی چاہیے۔

    ایران کے سپریم لیڈر نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔

    آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

    نیتن یاہو برطانیہ آئے تو گرفتار کرلیں گے، ڈیوڈ لیمی

    واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔ جس پر بیشتر ممالک نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لئے تیار ہیں۔