Tag: متحدہ عرب امارات

  • متحدہ عرب امارات، 27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی

    متحدہ عرب امارات، 27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں 27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی، ڈاکٹرز معجزہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی، منیرہ عبداللہ نامی خاتون 1991 میں اماراتی ریاست العین میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلی گئی تھیں۔

    ڈاکٹروں کے جواب دینے کے باوجود ان کے بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور قدرت کے اس معجزاتی کرشمے نے سب کو حیران کردیا۔

    [bs-quote quote=”والدہ نے آنکھیں کھول کر پہلا لفظ میرا نام عمر پکارا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بیٹا عمر”][/bs-quote]

    منیرہ عبداللہ العین میں اپنے چار سال کے بیٹے کو اسکول سے گھر لے کر آرہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک اسکول وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کو سخت دماغی چوٹیں آئیں جو کوما کا سبب بنیں۔

    منیرہ عبداللہ نے گزشتہ برس جرمنی کے اسپتال میں آنکھیں کھولیں، سوالات کے جوابات دئیے اور قرآن کی سورتوں کی تلاوت کی، وہ حال ہی میں شیخ زید مسجد بھی گئیں۔

    خاتون کے بیٹے عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لندن میں علاج کے بعد انہیں متحدہ عرب امارات کے اسپتال منتقل کیا گیا انہیں ٹیوب کے ذریعے غذا فراہم کی جارہی تھی۔

    عمر کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے آنکھیں کھول کر پہلا لفظ میرا نام عمر پکارا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا، مجھے ایسا لگا جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں۔

    یاد رہے کہ اپریل 2017 میں ابوظبی کی ولی عہد شیخ محمد بن زید کی جانب سے خاتون کے علاج کے لیے گرانٹ فراہم کی گئی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈھائی ہزار ہندو زائرین نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظہبی میں منعقد تقریب میں بھارت اور متحدہ عرب امارات حکام نے شرکت کی، مندر کا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل پوچا کی تقریب منعقد ہوئی جو صبح 11 بج کر 45 منٹ تک جارہی رہی۔

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ یو اے ای اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے تقریباً ڈھائی ہزار ہندو زائرین نے شرکت کی، تقریب کا آغاز وسیع و عریض ٹینٹ میں ہوا جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ تھا۔

    بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے روحانی لیڈر مہنت سوامی مہاراج شیلانیاس ودھی نے تقریب کی صدرات کی جس میں متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر کمیونٹی ڈولپمنٹ ڈاکٹر مغیر علی خلیلی، وزیر تبدیلی ماحولیات اور وزارت ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے بھی شرکت کی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مندر کی تقریب سنگ بنیاد میں یو اے ای حکام اور بھارتی سفارتکار بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے مندر کی تعمیرات کے لیے جگہ بطور تحفہ فراہم کی تھی، مندر 13.5 ایکڑ (55 ہزار مربع میٹر) اراضی پر تعمیر کیا جائے گا تاہم اتنی ہی بڑی اراضی مندر کے ساتھ پارکنگ کے لیے فراہم کی گئی۔مندر کی تعمیرات کی ذمہ داری کمیٹی بی اے پی ایس پر عائد ہوگی۔

    مندر کی تعمیر کے لیے پتھر بھارت میں مندر کے خصوصی کاریگر تراشیں گے جنھیں متحدہ عرب امارات میں جوڑا جائے گا۔

    خلیجی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے مقامی حکومت کے پاس قانونی طور پر رجسٹریشن کر دی گئی ہے، ایک عالمی ہندو مذہبی تنظیم بوشاسن واسی اکشر  پرشوتم سنستھا کو اس کی تعمیر اور انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

    یو اے ای کے دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کا منصوبہ ابو ظہبی حکومت نے 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران منظور کیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کم عمر نوجوان گرفتار

    متحدہ عرب امارات، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کم عمر نوجوان گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں پولیس نے نوجوان کو خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر حراست میں لے لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست راس الخیمہ میں 18 سالہ عرب نوجوان کو دوران ڈرائیونگ اسٹنٹ دکھانے پر حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے شکایت درج کرانے پر کارروائی کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے دوران ڈرائیونگ پبلک پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، شکایت درج کرانے کے دو گھنٹے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔

    اٹھارہ سالہ نوجوان پر خطرناک ڈرائیونگ اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نوجوان نے چھ ماہ قبل ہی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا جبکہ گاڑی اس کے والد کے نام پر تھی، مزید تحقیقات کے لیے کیس کو متعلقہ حکام کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ابوظہبی : بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 342 بچے گرفتار

    واضح رہے کہ متحدہ عرب ٹریفک قوانین کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم جرمانہ، 23 ٹریفک پوائنٹس میں کمی اور 60 دن کے لیے گاڑی تحویل میں لے لی جاتی ہے۔

    کرنل احمد النقبی کے مطابق گزشتہ سال خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 410 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، دوران ڈرائیونگ مقرر کردہ حد رفتار میں گاڑی چلائیں بصورت دیگر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • ابوظبی کی عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی

    ابوظبی کی عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کی عدالت نے کزن کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا، ملزم نے مقتول سے 400 درہم کی رقم ادھار لے رکھی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں کزن مختلف فارموں میں کام کرتے تھے، مقتول نے ملزم سے جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس پر ان دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، وقوعہ کی شام کو مجرم اپنے کزن کے پاس گیا اور کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    قتل کرنے کے بعد مجرم نے اپنے کزن کی ٹانگ میں رسی باندھی اور اس کی لاش کو گھسیٹتا ہوا اپنے مالک کے فارم ہاؤس لایا اور ایک گڑھا کھود کر اسے دفنا دیا۔

    مزید پڑھیں: دبئی: اپنے ہی بچوں‌کو قتل کرنے کی کوشش، سنگ دل ماں کو پانچ سال قید کی سزا

    مقتول کا کئی گھنٹوں بعد کچھ پتا نہ چلا تو فارم کے مالک نے اس کی تلاش شروع کروائی، ایک ملازم کو فارم ہاؤس کے قریب بدبو کا احساس ہوا تو وہ گڑھے کے پاس گیا اور گڑھے کو کھودا گیا تو مقتول کی لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    مقامی عدالت نے ملزم کو بہیمانہ قتل پر موت کی سزا سنائی جس کے خلاف اس نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جہاں اس کی درخواست رد کردی گئی۔

  • متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑا شہری اعزاز دے دیا

    متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑا شہری اعزاز دے دیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز زید میڈل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ نے نریندر مودی کو یہ ایوارڈ دیا۔

    ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اہم کردار نے ان کو مزید تقویت دی۔

    جوابی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد کی قیادت میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے۔

    مودی کو اعزاز ملنے پر بھارتی وزراء روی شنکر پرساد، سشما سوراج، شیو راج سنگھ چوہان کی جانب سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2015 میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے جس میں انرجی سیکٹر، ریلویز ودیگر شامل تھے۔

    جبکہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے 2017 میں بھارت کا دورہ کیا تھا انہیں بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل زید ایوارڈ روس کے صدر پیوٹن، سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم اور چین کے صدر شی جن پنگ کو دیا جاچکا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات پولیس کی کارروائی، 24 افراد گرفتار

    متحدہ عرب امارات پولیس کی کارروائی، 24 افراد گرفتار

    عجمان: متحدہ عرب امارات پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 24 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی اور عجمان پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 24 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان فون پر فراڈ کرتے تھے جس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کی گئی۔

    ابوظبی پولیس کی جانب سے آپریشن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔

    View this post on Instagram

    . قبضت #شرطة_أبوظبي بشقة سكنية في عجمان و بالتعاون مع #شرطة_عجمان،  على  عصابة، مكونة من 24 شخصاً "آسيوياً"، أرّقت مضاجع الجمهور باتصالاتٍ احتيالية. وأفاد العميد عمران أحمد المزروعي، مدير مديرية التحريات والتحقيقات الجنائية في شرطة أبوظبي، بأن الجُناة استنزفوا ضحاياهم بعد التغرير بهم  بحصولهم على #جوائز_مالية، موضحاً  أنهم كانوا يطالبونهم بتحويل أرصدة إعادة تعبئة بطاقات هاتفية، لاستكمال إجراءات استلام #الجوائز الوهمية. . Abu Dhabi Police, in collaboration with Ajman Police, arrested a gang of 24 Asian nationals from an apartment in Ajman. They were involved in fraudulent phone calls targeting members of the public. Culprits cheated people by promising them bogus cash prizes, noted Brigadier Imran Ahmed Al Mazrouei, director of CID, Abu Dhabi Police. They asked them to transfer telephone recharge cards as charges for processing the cash prizes they have won, he indicated അജ്മാന്‍ പോലീസുമായി സഹകരിച്ച് അബുദാബി പോലീസ് വ്യാജ ഫോണ്‍ കോളുകള്‍ വഴി തട്ടിപ്പു നടത്തി വന്ന 24 ഏഷ്യൻ വംശജരെ അജ്മാനിലെ ഒരു അപ്പാര്‍ട്ട്മെന്‍റില്‍ നിന്നും അറസ്റ്റ് ചെയ്തു. വന്‍ തുക സമ്മാനമായി നേടി എന്ന രീതിയില്‍ ഫോണ്‍ വിളിച്ചാണ് പ്രതികള്‍ ജനങ്ങളെ പറ്റിച്ചിരുന്നത് എന്ന് അബുദാബി പോലീസിന്‍റെ സി.ഐ.ഡി വിഭാഗം ഡയറക്ടർ ബ്രിഗേഡിയർ ഇമ്രാൻ അഹമ്മദ് അൽ മസ്റൂയി പറഞ്ഞു. കൂടാതെ ഈ വിജയിച്ച തുകയുടെ പ്രോസിസ്സിംഗ് ഫീയായി ടെലിഫോൺ റീചാർജ് കാർഡുകൾ കൈമാറാന്‍ ഇവര്‍ ആവശ്യപ്പെട്ടിരുന്നു എന്നും അദ്ദേഹം കൂട്ടിചേര്‍ത്തു. #في_أبوظبي ‏#InAbuDhabi #أبوظبي_أمن_وسلامة ‏#Abudhabi_safe_and_secure #അബുദാബി_സുരക്ഷിതം_സുദൃഢം #الإمارات #أبوظبي #شرطة_أبوظبي #أخبار_شرطة_أبوظبي #الإعلام_الأمني ‏#UAE #AbuDhabi #ADPolice #ADPolice_news ‏#security_media

    A post shared by Abu Dhabi Police شرطة أبوظبي (@adpolicehq) on

    ڈائریکٹر سی آئی ڈی عمران احمد کے مطابق گرفتار ملزمان فون پر لوگوں کو انعامی رقم جیتنے کا لالچ دے کر فراڈ کرتے تھے، اسی طرح کا ایک واقعہ رواں سال فروری میں بھی پیش آچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں پولیس نے 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث پانچ نائیجرین باشندوں کو حراست میں لیا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے زیادہ تر رقم برآمد کرلی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف منی ایکسچینجز میں اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مختلف ممالک کی کرنسیاں لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    ملزمان وزٹ ویزے پر 18 مارچ کو متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جبکہ ڈکیتی کی واردات التاون کے علاقے کے منی ایکسچینج میں کی گئی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات، 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    متحدہ عرب امارات، 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    شارجہ: متحدہ عرب امارات پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پولیس نے 20 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث پانچ نائیجرین باشندوں کو حراست میں لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے زیادہ تر رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان مختلف منی ایکسچینجز میں اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مختلف ممالک کی کرنسیاں لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    ڈکیتی مزاحمت پر منی ایکسچینج کے دو ملازم زخمی ہوئے تھے، ایک زخمی شخص نے شارجہ پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد شارجہ پولیس نے ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان پولیس کی مدد سے ملزمان کو 48 گھنٹے میں گرفتار کیا۔

    مزید پڑھیں: سری لنکا کو مطلوب ڈرگ مافیا کا سرغنہ دبئی سے گرفتار

    ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے والے دونوں ملازموں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    ملزمان وزٹ ویزے پر 18 مارچ کو متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جبکہ ڈکیتی کی واردات التاون کے علاقے کے منی ایکسچینج میں کی گئی۔

    پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور بڑی تعداد میں نمبر پلیٹس برآمد کرلی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ملزم کو شارجہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر 4 ملزمان کو عجمان، ابوظبی اور راس الخیمہ سے حراست میں لیا گیا۔

    ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ مزید کارروائی کے لیے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات: ڈرائیور کی غلطی سے گاڑی ریسٹورنٹ میں جاگھسی، ویڈیو وائرل

    متحدہ عرب امارات: ڈرائیور کی غلطی سے گاڑی ریسٹورنٹ میں جاگھسی، ویڈیو وائرل

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور کی معمولی غلطی سے گاڑی ریسٹورنٹ میں جاگھسی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین میں 70 سالہ بزرگ کی معمولی غلطی سے گاڑی حادثے کا شکار ہوکر ریسٹورنٹ میں جاگھسی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 70 سالہ بزرگ شہری جب گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے گاڑی ریورس کرنے کے بجائے غلطی سے آگے بڑھا دی جو حادثے کی وجہ بنی۔

    حادثے کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا شیشہ چکنا چور ہوگیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    ام القوین پولیس کی جانب سے بزرگ شہری پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا تاہم انہیں گاڑی دھیان سے چلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ہدایت کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: دبئی: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں دبئی کے العین روڈ پر تیز رفتار جیپ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ پاکستانی شہری محمد فیاض کے نام سے ہوئی تھی جبکہ خواتین میں ایک مذکورہ شخص کی بہن اور دوسری اہلیہ تھی۔

  • ابوظبی کے جزیرے میں آگ بھڑک اُٹھی

    ابوظبی کے جزیرے میں آگ بھڑک اُٹھی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے لُولُو جزیرے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کے لُولُو جزیرے میں آگ بھڑک اُٹھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ صبح 11 بجے کے درمیان لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ابوظبی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    ابوظبی کے رہائشی شہری کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے آفس کی عمارت سے دیکھا کہ آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہورہے ہیں، آگ کافی بڑی لگ رہی تھی۔‘

    عینی شاہد یوسف ملک کے مطابق آگ کے شعلے بہت زیازہ بلند ہورہے تھے جس کو دیکھ کر یہ اندازہ ہورہا تھا کہ آگ کی نوعیت معمولی نہیں ہے۔

    ابوظبی کے شہریوں کی جانب سے آتشزدگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

    سول ڈیفنس کی جانب سے جزیرے کو بند کردیا گیا تھا جبکہ دوپہر کے وقت ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں گھر میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں آگ لگنے کے بعد دھواں پھیل جانے اور دم گھٹنے سے 7 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے، یہ افسوسناک واقعہ مشرقی ریاست فجیرہ میں پیش آیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور چار بچیاں شامل تھیں۔

  • شارجہ: رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    شارجہ: رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے کثیر المنزلہ عمارت کے 15 ویں فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں رات بھر آن لائن گیمز کھیل کر ڈپریشن کا شکار ہونے والے 14 سالہ یوکرائنی لڑکے نے کثیر المنزلہ عمارت کے 15 ویں فلور کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لڑکے کے دادا نے موت کی وجہ ویڈیو گیمز کو قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکا دو روز قبل ہی چھٹیاں گزارنے اپنے دادا کے گھر پہنچا تھا جبکہ اہل خانہ بھی اس کے بدلتے ہوئے روئیے کی وجہ سے پریشان تھے۔

    لڑکے کے دادا کا کہنا ہے کہ وہ نوٹس کررہے تھے کہ وہ اپنے ساتھ کپڑے بھی نہیں لایا تھا اور اس کے ہاتھ میں ہر وقت اسمارٹ فون موجود رہتا تھا جس پر وہ گیمز کھیلنے میں مصروف رہتا تھا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ واقعے سے پہلے پریشان تھا اور اس کی خودکشی کی وجہ ویڈیو گیمز کھیل کر ڈپریشن کا شکار ہونا ہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے، پولیس نے دروازے پر دستک دی اور بتایا گیا کہ گھر کی کھڑکی سے ایک لڑکے نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، یوکرائنی لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر تھا جبکہ ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔