Tag: متحدہ عرب امارات

  • دبئی: ڈرائیور کی غفلت، گاڑی بینک میں‌ جا گھسی

    دبئی: ڈرائیور کی غفلت، گاڑی بینک میں‌ جا گھسی

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر بینک کی عمارت میں جاگھسی جس کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک روز قبل شارع خالد بن الولید پر تیز رفتار کار سوار سڑک کے کنارے نصب لوہے کے جنگلے کو توڑتی ہوئی بینک کی عمارت میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ایک کسٹمر زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 51 سالہ کار ڈوائیور شاہراہ پر ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک کار  بے قابو ہوگئی اور فٹ ہاتھ پر چڑھ کر بینک کی عمارت میں داخل ہوگئی۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کار حادثے کے نتیجے میں بینک میں لگی ہوئی اے ٹی ایم مشین بھی کو نقصان پہنچا جبکہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے لینے والا شخص گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا تھا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

    اماراتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں کار چلا رہا تھا کہ جس کے باعث حادثہ پیش آیا، جبکہ دبئی پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش رونما ہوا تھا جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کررہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران غلفت برتنے والے ڈرائیور کو ٹریفک پروسٹیکیوشن کے حوالے کردیا۔

  • ملازمت کی تلاش میں دبئی آنے والوں سے سیکورٹی ڈپازٹ لینے پرغور

    ملازمت کی تلاش میں دبئی آنے والوں سے سیکورٹی ڈپازٹ لینے پرغور

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں نوکری کی غرض سے آنے والےافراد سے سیکیورٹی ڈپازٹ لینے پر غور کیا جارہا ہے ، یہ اقدام ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے سبب زیرِغور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارتی برائے شناخت اور شہریت اس امر پر غور کررہی ہے کہ ورک اور وزٹ ویزہ کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے سیکیورٹی ڈپازٹ کی شرط عائد کردی جائے ۔

    وفاقی اتھارتی برائے شناخت اور شہریت کے قانونی مشیر ڈاکٹر یوسف الشرفی کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ا س بات پر غور کررہی ہے کہ یہ شرط صرف نوکری کی تلاش میں آنے والوں پر عائد کی جائے یا سب پر ، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ شرط عائد کی جاتی ہے تو اس سے یہ امر لازمی ہوجائے گا کہ وزٹ ویزہ پر آنے والے اپنے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں واپس ضرور جائیں گے۔

    یاد رہے کہ یو اے ای کی حکومت وزٹ ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کررہی ہیں، گزشتہ دنوں دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ویزہ کی خلاف ورزی زیادہ تر وہ افراد کرتے ہیں جو کہ وزٹ ویزہ یا ٹورسٹ ویزہ پر دبئی آتے ہیں۔

    ڈاکٹر الشرفی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے کے بعد اتھارٹی نوکری کی تلاش میں آنے والوں کو چھ ماہ کا ویزہ جاری کیا کرے گی تاکہ وہ ملک میں غیر قانونی قیام کی کوشش نہ کریں۔

  • دبئی: گھر میں بھنگ اگانے کے جرم میں بھارتی شہری گرفتار

    دبئی: گھر میں بھنگ اگانے کے جرم میں بھارتی شہری گرفتار

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے بھارتی شہری کو گھر میں بھنگ کے اُگانے اور منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں منشیات (بھنگ، چرس) اُگانے کے جرم میں بھارتی شہری کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ملازمت کی غرض سے دبئی آنے والی بھارتی شہری نے گھر میں بھنگ کے پودے لگائے ہوئے ہیں۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم خود بھی نشے کا عادی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ 32 سالہ بھارتی شہری کے گھر چھاپہ مار کر ممنوعہ پودے اور منشیات برآمد کی اور مذکورہ شہری کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم پر منشیات کے 51 پودے لگانے اور منشیات کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات میں کچھ بیج کی صورت میں تھے جسے اُگانا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ 32 سالہ بھارتی شہری نے عدالت کے سامنے خود پر لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نشہ کرتا ہوں تاہم نشے کی خاطر گھر میں بھنگ کے پودے نہیں لگائے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملزم کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس کی رپورٹ مثبت ہیں، عدالت نے رپورٹ دیکھنے اور پبلک پراسیکیوٹر کا مؤقف سننے کے 30 ستمبر کو ملزم کو سزا سنانے کا اعلان کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • یواے ای: ایشیائی شخص کو کار تلے روندنے والے اماراتی شہری کو سزا

    یواے ای: ایشیائی شخص کو کار تلے روندنے والے اماراتی شہری کو سزا

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے ایشیائی شخص کو کار تلے روندںے والے عرب شہری کو تین ماہ قید اور مقتول کے خاندان کو 1 لاکھ درہم خون بہا ادا کرنے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت عالیہ نے ٹریفک حادثے میں ہلاک ایشیائی شخص کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو حادثے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کو خون بہا دینے کا حکم سنایا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کیس سماعت کے دوران اماراتی عرب کے مجرم ثابت ہونے کے بعد مجرم کو سزا سناتے ہوئے تین ماہ کے لیے جیل بھیجنے اور مقتول کے خاندان کو 1 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق عرب شخص گاڑی کو مقرر کردہ رفتار سے زیادہ تیز چلارہا تھا جس کے باعث گاڑی قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کراس کرنے والے ایشیائی شخص کو روند ڈالا، گاڑی کی زد میں آنے والا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ حادثہ گذشتہ برس پیش آیا تھا اپنے گھر واپس جانے والا ایشیائی ملازم تیز رفتار کار کی زد میں آکرہلاک ہوگیا تھا۔

    مقتول کی پورسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حادثے کے باعث مقتول کو کافی زخم آئے تھے اور جسم کی متعدد ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں، یہی زخم اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔

  • دبئی: 1534 افراد ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے پہنچ گئے

    دبئی: 1534 افراد ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے پہنچ گئے

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں آج سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہونے کے بعد 1534 افراد فائدہ اٹھانے پہنچ گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہونے کے بعد متعدد شہریوں نے امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر کا رخ کرلیا، 18 سال سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ایک شہری پر عائد دس لاکھ درہم کا جرمانہ معاف کردیا گیا۔

    امارات میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ایک ایشین فیملی بھی ویزا ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر پہنچی، فیملی نے کوئی دستاویز پیش نہیں کی لہٰذا ان پر عائد جرمانے کو معاف کرتے ہوئے 10 دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امارات میں قائم الویر سینٹر کی جانب سے 326 افراد کو آؤٹ پاسز جاری کئے گیے اور جرمانہ عائد کیے بغیر ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق ویزا ایمنسٹی اسکیم کے پہلے روز 408 افراد نے ویزے کی تجدید کے رابطہ کیا، 260 افراد نئے اسپانسرز کے ساتھ اپنی رہائشی حیثیت میں ترمیم کرنے کے لیے پہنچے جبکہ 416 افراد کے ویزا کینسل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی۔

    گلف نیوز کے مطابق 20 سالہ بھارتی شہری صدام حسین کا کہنا ہے کہ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں مزدوری کرتے ہیں، کمپنی کی جانب سے میرا اسٹیٹس تبدیل نہیں کیا جارہا اور مجھے ایک ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے، میں تین ماہ سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہوں مجھے بغیر کسی جرمانے کے بھارت واپس جانے دیا جائے۔

    واضح رہے کہ اس اسکیم سے قانونی طریقے سے جانے والے افراد ہی فائدہ اٹھاسکیں گے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو بغیر کسی جرمانے کے واپس بھیج دیا جائے گا اور وہ آئندہ دو سال تک واپس نہیں جاسکیں گے۔

    پاکستانیوں کے لیے ابوظہبی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مودی یاترا کا ثمر، متحدہ عرب امارات کا پہلا مندر 2020 میں بنے گا

    مودی یاترا کا ثمر، متحدہ عرب امارات کا پہلا مندر 2020 میں بنے گا

    ابوظہبی: مودی یاترا کا ثمر سامنے آ گیا، ابوظہبی میں ہندوؤں کی پہلی عبادت گاہ 2020 میں بنے گی، یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا مندر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مندر کی تعمیر کے لیے پتھر بھارت میں مندر کے خصوصی کاریگر تراشیں گے جنھیں متحدہ عرب امارات میں جوڑا جائے گا۔

    خلیجی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے مقامی حکومت کے پاس قانونی طور پر رجسٹریشن کر دی گئی ہے، ایک عالمی ہندو مذہبی تنظیم بوشاسن واسی اکشر پرشوتم سنستھا کو اس کی تعمیر اور انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

    یو اے ای کے دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کا منصوبہ ابو ظہبی حکومت نے 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران منظور کیا تھا۔

    مندر کی تعمیر کے لیے بنائی گئی کمیٹی تعمیر کا کام شروع کرنے لیے درکار قانونی ضرورت کے مطابق آئندہ ایک ماہ میں کنسلٹنٹس مقرر کرے گی، یہ کنسلٹنٹس مقامی قواعد و ضوابط کے مطابق مزید اقدامات اٹھائیں گے۔

    چین سے مضبوط تعلقات پر متحدہ عرب امارات فخر کرتا ہے: یو اے ای حکام

    الرحبہ میں ابو مریخہ کے مقام پر 14 ایکڑ زمین پر تعمیر کیا جانے والا یہ مندر سات میناروں پر مشتمل ہوگا جو یو اے ای کی سات امارات کی نمائندگی کریں گے۔

    مشرقِ وسطیٰ میں عالمی ہندو مذہبی تنظیم کے انچارج سادھو برہما نے کہا ’مندر کی کمیٹی کو امید ہے کہ تعمیر کا کام 2020 تک مکمل ہو جائے گا۔‘ یو اے ای میں بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے کہا ’کمیٹی اب لوگوں سے عطیات کے حصول کے لیے بینک اکاؤنٹ کھول سکتی ہے۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات میں منی بسوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات میں منی بسوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں منی بسوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، رواں سال منی بسوں کے 24 حادثات رونما ہوئے جن میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر انتظامیہ نے منی بسوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال منی بسوں کے حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    فیڈرل ٹریفک کونسل کی جانب سے منی بسوں کو بند کرنے کی درخواست گزشتہ سال مارچ میں دی گئی تھی، امکان ہے کہ درخواست رواں سال منظور کرلی جائے گی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی بسوں کو اس صورت میں چلانے کی اجازت دی جائے جب وہ سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوں۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وین میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق تھے جن کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

    دبئی پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق دبئی میں ہونے والے 24 خطرناک حادثات میں منی بسیں شامل ہیں، ان حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وین کے بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ یہ ہے کہ ڈرائیور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور دوسری گاڑیوں کے درمیان مخصوص فاصلہ نہیں رکھتے۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر پچاس ہزار منی بسیں رواں دواں ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دبئی سے شارجہ جانے والی شاہراہ پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: مہنگی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 4 گروہ گرفتار

    دبئی: مہنگی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 4 گروہ گرفتار

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سی آئی ڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملک میں مہنگی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 4 گروہوں کو گرفتار کرکے 46 گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے 1 کروڑ 10 لاکھ درہم مالیت کی مہنگی گاڑیاں چوری کرنے والے 4 گروہوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دبئی پولیس کے چیف کمانڈر میجر جنرل عبد اللہ خلیفہ ال مرّی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے سی آئی ڈی افسران کے ہمراہ جدید مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کار چور گروہوں کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے افسران نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

    میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المرّی کا کہنا تھا کہ ملزمان متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں سے مہنگی گاڑیاں چوری کرکے دیگر ممالک میں اسمگل کرتے تھے۔

    دبئی کے چیف کمانڈر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں شارجہ اور عجمان کے پولیس اہلکار بھی شامل تھے، جنہوں نے کارگو شپ سے 17، دئبی کے الاویر ہاوس نے 13 جبکہ ملک کے دیگر حصّوں سے 12 مہنگی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

    عبد اللہ خلیفہ نے بتایا کہ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آئے تھے، چاروں گروہوں کے افراد گاڑیوں کی چوری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اماراتی ہلال احمرکی جانب سے یمنی شہریوں میں غذا تقسیم

    اماراتی ہلال احمرکی جانب سے یمنی شہریوں میں غذا تقسیم

    ابوظہبی : ہلال احمر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے حکم پر یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں راشن کے 1 ہزار پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کی جانب سے جنگ کے باعث یمن میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانے  کے 1 ہزار پیکٹ امداد میں دیئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے حکم پر راشن  یمنی شہریوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

    عرب میڈیا نے بتایا کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی جانب سے اماراتی ہلال احمر نے یمن کے ضلع المظفر میں پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں، جو ایئر آف زاید منصوبوں کا حصّہ ہے۔

    ہلال احمر متحدہ عرب امارات کے ترجمان ایہاب الڈابلی کا کہنا تھا کہ یمنی صوبے تیز میں انسانیت کی بنیاد پر امداد فراہم کی گئی ہے، تاکہ رمضان المبارک میں یمنی عوام صحیح سے زندگی گزار سکیں۔

    یاد رہے کہ یمن میں گذشتہ کئی برس سے یمن کے حوثی باغیوں اورحکومتی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو غذائی قلت کا شامنا کرنا پڑرہا ہے.

    خیال رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف حکومتی افواج کے ساتھ ساتھ سعودی اتحادی افواج بھی حوثیوں کے خلاف برسرپیکار ہے جس میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج بھی شامل ہیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور انجینئرز کیلئے 10سالہ ویزے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور انجینئرز کیلئے 10سالہ ویزے کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارت نے نئی ویزہ پالیسی اور اونر شپ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا، ماہرین، طلبا اور سرمایہ کار دس سال کا رہائشی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے نئی رہائشی ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا گیا، مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو دس سال کا رہائشی ویزہ دیا جائے گا جبکہ پروفیشنلز کے خاندانوں کو بھی ویزہ ملےگا۔

    جس میں بالخصوص میڈیکل ،سائنٹیفک ،ریسرچ اور ٹیکنیکل فیلڈ ز کے ساتھ ساتھ تمام سائنسدان شامل ہیں۔

    نئی ویزہ پالیسی کا فیصلہ یواے ای کابینہ نے اہم اجلاس میں کیا، کابینہ کا اجلاس دبئی کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدارت میں ہوا، ۔اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان ،نائب وزیر اور وزیر صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان دیگر وزرا کے ساتھ موجود تھے۔


    کابینہ نے ابوظہبی میں صدارتی محل میں فیصلے کی منظوری دی، نئی ویزہ پالیسی کے مطابق تاجر،ماہرین اور اے گریڈ کے طالبعلم دس سال کا رہائشی ویزہ لے سکیں گے۔

    یواے ای  میں تاجروں کو سو  فیصد اونر شپ دینے کا فیصلہ بھی اعلان کیا گیا یواے ای  میںکمپنیوں کے فارن اونر شپ سسٹم میں بھی تبدیلی کا  اعلان  کرتے ہوئے تاجروں کو سو فیصد اونر شپ دینے کا فیصلہ  کیا گیا۔

    اس موقع پر شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ  ” یو اے ای بدستور مواقع کی سرزمین ہے ، وہ انسانی خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے بہتر ماحول اور غیر معمولی صلاحیتوں کو جلا بخشنے اور انھیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    نئی ویز پالیسی اورسو فیصد اونر شپ کا مقصد متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری اور ماہرین کا حب بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔