Tag: متحدہ عرب امارات

  • آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    ابوظہبی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زایدالنہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

    یادرہے کہ  رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون کے تیسرے مرحلے میں  دونوں ممالک نے 2 ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے کیے  گئے تھے۔


    مزید  پڑھیں : پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط


    متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ابوظہبی کے ترقیاتی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے تیسرے مرحلے کے لیے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ ال غافی اور ملٹری کالج برائے انجینئرنگ کے کمانڈنٹ میجر جنرل انور الحق چوہدری نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمّاد عبید الزابی بھی موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات میں پہلا افطار

    متحدہ عرب امارات میں پہلا افطار

    دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی اس ماہ مقدس کا مذہبی جوش و جذبے سے استقبال کیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران سپر مارکیٹس میں 10 ہزار اشیا کی قیمتیں نصف کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ رعایت پورے ماہ کے لیے جاری رہے گی۔

    امارات میں پہلے روزہ افطار کے موقع پر روایتی رونقیں دیکھنے میں آئیں اور لوگوں نے اس اہم موقع پر اپنے ساتھ غربا و نادار افراد کو بھی شریک کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رمضان کی آمد ، دبئی کے حاکم کا 700 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

    رمضان کی آمد ، دبئی کے حاکم کا 700 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

    دبئی : دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے استقبال رمضان پر دبئی کی جیلوں میں 700قیدیوں کو فی الفور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے رمضان المبارک کی آمد پر قید یوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    اس بات کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے وزیراعظم راشد المکتوم کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ رہا ہونے والوں میں ان میں وہ ملکی اور غیر ملکی شامل ہوں گے، ان قیدیوں کو رمضان کی خوشی میں رہا کیا گیا تاکہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرسکیں۔

    منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے ابوظہبی سے 935 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا، جنہیں مختلف مقدمات میں سزا دی گئی تھیں جبکہ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ بن محمد القاسمی نے 304 قیدیوں اور راس الخائما کے‌حکمران نے 302 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔


    مزید پڑھیں :  دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید


    دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عيسىٰ الحمدان نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کا قیدیوں کو معاف کرنے کا فیصلہ ان کو زندگی میں ایک نئی شروعات کا موقع فراہم کرنا ہے، جو ان کے خاندانوں کی مصیبت کو کم کرے گا۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے آج نظر آئے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات نے سونے ہیروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بنالیا

    متحدہ عرب امارات نے سونے ہیروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بنالیا

    امارات: یو اے ای حکومت نے قیمتی پتھروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بناتے ہوئے سونے اور ہیروں کی تجارت کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مقامی قیمتی دھاتوں کے سیکٹر میں مسابقت برقرار رکھنے اور بین الاقوامی معیارات کے اطلاق کے لیے سونے اور ہیروں کے سرمایہ کاروں کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے استثنیٰ کا قانون متعارف کرادیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں کاروبار کرنے کی آسانی سے متعلق انڈیکس میں امارات کی درجہ بندی کو برقرار رکھا جائے۔

    سال 2016 میں امارات میں سونے کی تجارت کا مجموعی حجم 13 فیصد اضافے کے ساتھ 244.3 ارب درہم تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس 2017 میں یہ حجم 217 ارب دہم رہا۔ سال 2016 میں امارات میں سونے کی درآمدات کا مجموعی حجم 142.4 ارب درہم جب کہ برآمدات کا 75.9 ارب درہم رہا۔

    یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

    واضح رہے کہ یو اے ای حکومت رواں برس کے آغاز کے ساتھ ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے مؤثر نفاذ کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے، جس کا فیصلہ گزشتہ برس کے اختتام پر کیا گیا تھا۔ مختلف اشیا پر پانچ فیصد کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے لاگو ہونے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے ٹیکس فری زندگی گزارنے والے تارکین وطن کے لیے مالی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کی عام تعطیل کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کی عام تعطیل کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کے موقع پر وزارتِ انسانی وسائل نے 14 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، اس دوران سرکاری و نجی دفاترسمیت تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے کے روز 14 اپریل کو شب میراج کی مناسبت سے ملک بھر میں تعطیل ہوگی جس دوران نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    وفاقی حکومت اور وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زاید النہیان اور وزیر شیخ راشد المکتوم کو تجویز بھیجوائی گئی تھی، جس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق یو اے ائ میں 15 اپریل بروز اتوار کو دوبارہ کام شروع کیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں شب معراج پر تعطیل کا فیصلہ انسانی وسائل کے قانون کے آرٹیکل 100 کے ریشولوشن نمبر 13 اور 11 میں ترمیم کے بعد کیا گیا ہے۔

    شب معراج کے پر مسرت موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، وزیر اعظم شیخ  محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کی  مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ  شب معراج کی رات میں حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)  اللہ کے حکم سے بُراق کے ذریعے مکہ سے یروشلم گئے اور اس کے بعد (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آسمانوں پر روانہ ہوئے اور خدا سے ملاقات کے بعد زمین پر واپس لوٹ آئے تھے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس مبارک رات  کو شب معراج کے عنوان سے مناتےہیں اور رات بھر عبادات و دعاؤں میں گزارتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • یواے ای نےغیرملکی ملازمین  کےلیےکیریکٹرسرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

    یواے ای نےغیرملکی ملازمین کےلیےکیریکٹرسرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے حصول کے لیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی بڑی مشکل اب حل ہوگئی، یو اے ای حکومت نے غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی شرط عارضی طورپر معطل کردی۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت محنت وافرادی قوت کی جانب سے تحصیل سروس سینٹرزکو خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین کے ورک ویزے سے متعلق درخواستوں کو وصول کیا جائے۔

    یو اے ای کی وزارت خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون کی جانب سے تمام سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بھی غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل

    خیال رہے کہ یکم اپریل کو متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

    متحدہ عرب امارات میں ’ورک ویزہ‘ سے متعلق قوانین سخت

    یاد رہے کہ رواں برس 3 فروری کو متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک سے ملازمت کے لیے آنے والے افراد کے لیے ’ورک ویزے‘ سے متعلق قوانین کو سخت کرتے ہوئے اعلیٰ کردار کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کو لازمی قرار دیا تھا۔

    ترجمان متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد ملک کو محفوظ ترین ملک بنانا ہے جہاں جرائم ریٹ نہ ہونے کے برابر ہوں اور اس سرزمین کو کوئی جرائم پیشہ شخص اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنوبی افریقہ سے درآمد شدہ گوشت پر پابندی عائد

    جنوبی افریقہ سے درآمد شدہ گوشت پر پابندی عائد

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے جنوبی افریقہ سے درآمد شدہ گوشت کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ سےدرآمد شدہ گوشت اور اس سے تیار کی گئی اشیا صحت کے لیے خطرناک ہیں۔

    وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کے سرکاری حکام کی طرف سے نقصان دہ گوشت سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں افریقہ کی گوشت فراہم کرنے والی ٹائیگر انٹرپرائز اور آر سی ایل فوڈز نامی دو کمپنیاں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: گوشت کھانے سے قبل اس کے خطرناک نقصانات جانیں

    مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ گوشت معائنے کے بعد مضر صحت نکلا۔

    وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ فوڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر محمد ال حربوی کا کہنا تھا کہ وزارت ماحولیات نے ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی اور دبئی، شارجہ، اجمان اور ام القیوان سمیت تمام شہروں کی میونسپل اتھارٹی کو مطلع کردیا ہے کہ فہرست میں شامل دونوں کمپنیوں کی اشیا کی درآمد فوری طور پر منسوخ کردی جائے اور ان کمپنیوں کی پہلے سے موجود گوشت سے تیار کردہ اشیا کو بھی تلف کردیا جائے۔

    وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سرکاری حکام سے رابطہ کیا ہے کہ گوشت کے حوالے سے کی گئی تحقیقات دبئی حکام کو فراہم کی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنسی ہراسانی پر باس کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کوسات سال قید کی سزا

    جنسی ہراسانی پر باس کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کوسات سال قید کی سزا

    دبئی : عدالت نے 22 سالہ پاکستانی نوجوان کو اپنے باس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے پر سات سال قید کی سزا سنادی، ملزم کو سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی جانب سے اپنے باس کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت دبئی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نوجوان کو سات سال قید کی سزا سناتے ہوئے سزا مکمل ہونے پر ملزم کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں ملزم نے عدالت کو اپنے حلفیہ بیان میں بتایا کہ جب سے پاکستان سے یہاں آکر ملازمت اختیار کی ہے ، باس کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہوں اور واقعے کے روز بھی مجھے پارکنگ میں روک کر ذبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر میں بھاگ کھڑا ہوا اور غصے کے عالم میں ایک سپر اسٹور سے تیزدھار چھری خرید کرقریبی پارک میں بیٹھ گیا۔

    اس پارک میں میرا باس معمول کی چہل قدمی کے لیے آتا تھا جسے دیکھتے ہی میرا خون کھول اُٹھا اور میں نے پے در پے چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا، میرا ارداہ قتل کرنے کا نہیں تھا لیکن جب باس کو مرتا دیکھا تو میں نے ان سے معافی مانگی اور اسپتال پہنچانے میں مدد کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی میں پہلے ’ روبوٹک لیبارٹری ‘ کا افتتاح

    دبئی میں پہلے ’ روبوٹک لیبارٹری ‘ کا افتتاح

    دبئی : محکمہ صحت نے متحدہ عرب امارات کے پہلے ’’ پیپر لیس روبوٹک لیبارٹری‘‘ کا افتتاح کردیا ہے جس میں طبی ٹیسٹ سے لے کر ڈیٹا انٹری تک تک خود کار روبوٹ اور ڈیجیٹل آلات کریں گے اور جس کے لیے شہریوں کو کسی قسم کی کاغذی کارروائی سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔

    بین الااقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے گزشتہ روز سلیم اینوویٹو سینٹر کا افتتاح کردیا ہے جس میں جاب ویزا کے پروسس کے لیے درکار فٹنس ٹیسٹ ایک خود کار روبوٹ کے ذریعے کیے جائیں گے، آزمائشی سینٹر کی کامیابی کے بعد روبوٹک لیبارٹری کا جال پورے متحدہ عرب امارات میں پھیلایا جائے گا جس کا مقصد ’پیپر لیس‘ پالیسی کو کامیابی ہمکنار کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ضروری ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کرنے والا روبوٹ خود کار سسٹم سے لیس ہے اور جو مصنوعی ذہانت کو استعمال میں لاکر ضروری ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کر سکے گا جس کا مقصد شہریوں کو صحت کی بہتر اور آسان خدمات مہیا کرنے کے لیے قطار، بے جا کاغذی کارروائی اور انسانی مداخلت سے بچانا ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹس تاخیر کا شکار ہوجاتےتھے اور شہریوں کو کوفت کا سامنا رہتا تھا۔

    اس سینٹر میں درخواست گزار کو چہرہ اور آنکھ کی پتلی کے ذریعے شناخت کرنے کا خود کار نظام موجود ہے جس کے بعد روبوٹ ضروری طبی ٹیسٹ کے لیے نمونے لے گا اور نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد نتائج کو محفوظ کرلیا جائے گا اور بعد ازاں یہ معلومات نہایت رازداری اور محفوظ طریقے سے ان کمپنیوں کو بھیجوایا جائے گا جہاں شہری ملازمت کے خواہاں ہیں۔

    اس جدید سینٹر میں بی ایم آئی (Body Mass Index) اور وزن و قد کی جانچ پڑتال کے لیے ایک خودکار اسکیل موجود ہے جس پر درخواست کھڑا ہوتا ہے اور اسی دوران یہ اسکیل مذکورہ بالا ٹیسٹ انجام دے لیتا ہے جس کے نتائج کو الیکٹرانک سسٹم میں منتقل کر کے محفوظ کرلیا جاتا ہے، ٹیسٹ کے لیے فیس کی ادائیگی انٹر نیٹ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیکل فٹنس سروس میسا البساتنی کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ فٹنس سینٹر کے قیام کا مقصد بغیر کسی انسانی مداخلت کے ویزے کے درخواست گزاروں کے طبی ٹیسٹ لینا تھا جس سے کرپشن اور بد انتظامی کی خوصلہ شکنی ہو گی اور ویزا درخواست گزار بآسانی اپنے طبی ٹیسٹ کرواسکیں گے اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ کے نتائج مستقبل کے لیے محفوظ بھی کر لیے جائیں گے۔


    یہ خبر پڑھیں : دبئی دنیا کا پہلا ’’ پیپر لیس اسمارٹ سٹی‘‘ بنے گا، ولی عہد حمدان بن راشد


    سلیم فٹنس سینٹر کے ڈائریکٹر البستانی کا مزید کہنا تھا کہ اس سینٹر میں تمام امور روبوٹ اور ڈیجیٹل آلات کے ذریعے انجام دیے جائیں گے اس لیے یہاں نہ تو ڈیٹا انٹری کی ضرورت ہے اور نہ ہی صفحات کے استعمال کرنا پڑے گا جو کہ متحدہ عرب امارات کی ’’ پیپر لیس اسمارٹ سٹی‘‘ پالیسی سے مطابقت رکھتی ہے، آزمائشی مہم کے بعد اس سینٹر کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا اور ایسے درجنوں سینٹرز کا جال ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شارجہ، قیدیوں کی اپنے بچوں سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے ملاقات

    شارجہ، قیدیوں کی اپنے بچوں سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے ملاقات

    ابوظہبی : شارجہ جیل میں اسیر قیدی اپنے اہل خانہ اور بچوں سے ویڈیو چیٹنگ کے ذریعے ملاقات کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ جیل کی انتظامیہ، محکمہ سماجی بہبود اور فیملی کورٹ کے باہمی مشورے اور معاونت سے ملاقات سیل میں ڈیجیٹل سسٹم نصب کردیا گیا ہے جس کے ذریعے قیدیوں کو اپنے گھر ویڈیو چیٹ کرنے کی سہولت میسر آجائے گی اور وہ بلاتعطل طویل وقت تک اپنے اہل خانہ سے بالعموم اور بچوں سے بالخصوص بات چیت کرسکیں گے۔

    ڈائریکٹر سماجی بہبود عفاف المیری نے میڈیا کو بتایا کہ جیل میں قید اسیروں کا رابطہ اپنے اہل خانہ سے کٹ جاتا ہے جس سے سب سے زیادہ بچوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور رابطے کا یہ فقدان گھر کا شیرازہ بکھرنے کا موجب بن جاتا ہے، قیدیوں کے اہل خانہ کی دقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ویڈیو چیٹنگ کا نظام نصب کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والی خواتین کو مشکلات اور بچوں کی نفسیات مسائل کا سامنا رہتا ہے اور جیل کے ناپسندیدہ ماحول سے ان کی ذہنی افزائش مین منفی اثرات کا اندیشہ رہتا ہے جب کہ بہت سی نجی معاملات بھی جیل میں ہونے والی ملاقات میں زیر بحث نہیں لائے جا سکتے تھے۔

    ڈائریکٹر سماجی بہبود نے کہا کہ مذکورہ مسائل کی بناء جیل کے شعبے اصلاح اور تادیبی شعبے میں ویڈیو چیٹنگ کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے قیدی اپنے اہل خانہ سے گھر کے ماحول میں رہتے ہوئے بات چیت کرسکیں گے اور اہل خانہ کو بھی جیل کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

    وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ مٹحدہ عرب امارات میں اس ماہ کو ایجادات کے ماہ کے طور پر منایا جارہا ہے، جیل میں ڈیجیٹل سسٹم کو رائج کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے جو ابتدائی طور پر یو اے ای کے نو بڑے شہروں میں شروع کی گئی ہے تاہم بہت جلد اس دائرہکار دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔