Tag: متحدہ عرب امارات

  • دبئی پولیس کا بانی متحدہ عرب امارات شیخ زائد النہیان کو انوکھا خراج تحسین

    دبئی پولیس کا بانی متحدہ عرب امارات شیخ زائد النہیان کو انوکھا خراج تحسین

    دبئی : دبئی شاپنگ مال میں خوبصورت اور طویل ترین فش ایکوریم میں پولیس افسران نے غوطہ زن ہو کر بانئی متحدہ عرب امارات اور پہلے امیر حکمراں شیخ زائد بن النہیان کی مداح میں بینر آویزاں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی مال میں واقع دنیا کا طویل ترین فش ایکوریم سمندری زندگی کو براہ راست دیکھنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ آتے ہیں تاہم آج تفریح کے غرض سے آنے والے افراد ورطہ حیرت میں ڈوب میں گئے۔

    دبئی پولیس کے چند اہلکار تیراکی کا لباس پہنے اچانک فش ایکوریم میں مچھلیوں سے کھیلتے ہوئے نظر آئے اور شائقین کے قریب آکر انہیں ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہتے ہوئے بانئی متحدہ عرب امارات شیخ زائد کی تصویر والا بینر آویزاں کیا جس میں اُن کے بارے میں تہینیتی اور توصیفی الفاظ تحریر تھے۔

    یاد رہے شیخ زائد بن النہیان متحدہ عرب امارات کے بانی تصور کیئے جاتے ہیں جو 6 مئی 1908 کو پیدا ہوئے تھے اور رواں سال انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سو سالہ جشن منایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بانی متحدہ عرب امارات نے  نو تشکیل کردہ ریاست کے پہلے امیر اور رئیس کے طور پر خدمات انجام دیں اُن کا انتقال 2 نومبر 2004 کو ہوا تھا۔

  • دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی شادی کی پُررونق تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی شادی کی پُررونق تقریب

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکمراں راشد المکتوم کی صاحبزادی مریم کی شادی خانہ آبادی کی پُروقار تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق مریم بنت راشد المکتوم کی شادی کے ہمراہ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انجام پائی جہاں ولی عہد شیخ حمدان سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد اور ملک کی چیدہ چیدہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

    شادی کی رسومات روایتی اماراتی انداز میں ادا ہوئی جہاں مخصوص عربی رقص بھی پیش کیا گیا جب کہ تقریب کی جگہ کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور پُر لطف عشائیے میں لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

     

    اس موقع پر دلہا دلہن اور عزیز و اقرباء بھی روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ، سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا اور دنیا بھر سے شاہی خاندان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات آنا شروع ہو گئے۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ مریم بنت راشد المکتوم کی سہیل بن احمد کے ساتھ منگنی کی رسم ادا کی گئی تھی تاہم اس وقت شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن قیاس یہی کیا جا رہا ہے تھا کہ شاہی جوڑا ایک ماہ کے اندر رشتہ اوزدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔

     

      باوقار تقریب کی تصویری جھلکیاں 

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • دبئی، اپنی سالگرہ کے دن نوجوان کی پنکھے سے لٹک کر خود کشی

    دبئی، اپنی سالگرہ کے دن نوجوان کی پنکھے سے لٹک کر خود کشی

    دبئی : ایشیائی نوجوان نے نئے سال کی آمد پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی، یہ نوجوان کی سالگرہ کا دن بھی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کے پہلے دن 28 سالہ ایشیائی نوجوان نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی جب کہ یہ دن اس کی سالگرہ کا دن بھی تھا۔

    دبئی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی کے واقعے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی نوجوان کا کوئی کریمنل ریکارڈ تھا۔

    پولیس افسرعبداللہ خادم بن سرور نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری کو رات 2 بجے فون پولیس سینٹر میں موصول ہونے والی کال سے واقعے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔


     شارجہ میں بھارتی خاتون نے خودکشی کرلی 


    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد اور خودکشی کرنے والے نوجوان کے دوستوں کی جانب سے دیئے گئے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان شدید مالی دباؤ کا شکار تھا اور ڈیپریشن کا مریض بن چکا تھا اور خود کشی کی بھی یہی وجہ تھی۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والا نوجوان ورک ویزا پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا جہاں مالی پریشانیوں اور تنہائی کے باعث اس انتہائی قدم کا مرتکب ہوا۔

  • جشنِ سالِ نو، دبئی میں تیاریاں عروج پر، عام تعطیل، پارکنگ فیس معاف

    جشنِ سالِ نو، دبئی میں تیاریاں عروج پر، عام تعطیل، پارکنگ فیس معاف

    دبئی : نئے سال کی آمد کی خوشی میں ابو ظہبی میں 31 دسمبر 2017 اور یکم جنوری 2017 کو پارکنگ فیس معاف کردی گئی ہے۔

    اس بات کا اعلان ابوظہبی انتظامیہ نے پریس ریلیز میں کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2017 کی شام سے 2 جنوری صبح 8 بجے تک پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے سرکاری ملازمین کے لیے 31 دسمبر 2017 اور یکم جنوری 2018 کو جب کہ پرائیوٹ اداروں کے لیے صرف یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یاد رہے متحدہ عرب امارات نے نیا سال کی آمد کا جشن سرکاری طور پر منانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر رنگارنگ تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سال نو کی آمد پر شہریوں اور سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات اور عام تعطیلات کا اعلان ملک میں سیاحت کی فروخ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات نئے سال کے جشن کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا سمندر امڈ آتا ہے جہاں تمام ہوٹلز کی پیشگی بکنگ کر لی جاتی ہے اور بلند عمارتوں پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا جاتا ہے.

    موسیقی، روشنی اور آتش بازی سے سجے ان شہروں کو مشرق وسطیٰ کا پیرس کہا جائے توغلط نہیں ہوگا جہاں دنیا بھر سے ہر رنگ و نسل اور ہر زبان بولنے والا شخص موجود ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا سمٹ کر ایک گاؤں میں آگئی ہے.

  • دبئی، 33 کلو سونا جیتنے کا نادر موقع

    دبئی، 33 کلو سونا جیتنے کا نادر موقع

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے قلب میں رنگا رنگ دبئی شاپنگ فیسٹیول 2017 کا آغاز 26 دسمبر سے ہورہا ہے، 27 جنوری 2018 تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں خریدار سونا اور دیگر قیمتی چیزیں جیتنے کے مواقع بھی موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 33 دن جاری رہنا والا دبئی شاپنگ فیسٹیول کے 23 ویں انعقاد کے موقع پر جیولری کے فروغ کے لیے کام کرنے والے گروپ نے 100 خریداروں کو سونا بہ طور انعام دینے کا اعلان کیاہے۔

    فیسٹول کے اختتام پر کی جانی والی قرعہ اندازی کے ذریعے لیے ایک خوش قسمت کو چنا جائے گا جسے ایک کلو سونا بہ طور انعام دیا جائے گا۔

    اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر کی گئی قرعہ اندازی کے نتیجے میں 500 گرام اور 250 گرام سونا بالترتیب اول اور دوئم و سوئم پر نام آنے والے صارفین کو دیا جائے گا اور یہ سلسلہ پہلے دن سے آخری دن تک جاری رہے گا۔

    اسی طرح دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی خریداروں کے لیے پُر کشش آفرز کے اعلان کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے ذریعے شاپنگ کے آنے والے کئی مفت اسکیموں سے بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

    خیال رہے دبئی شاپنگ فیسٹیول میں دنیا بھر کی بہترین کمپنیاں اپنا اسٹالز سجاتی ہیں جہاں شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی موجود ہوتے ہیں اس لیے لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

    اس فیسٹیول کی خاص بات اس کی ٹائمنگ ہے سالِ نو کی رات یہاں رنگ و روشنیوں اور موسیقی سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں جس سے اس فیسٹیول کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے۔

  • شیخ حمدان بن راشد کا بلند عمارتوں کے شیشے صاف کرنے والے مزدور کو خراج تحسین

    شیخ حمدان بن راشد کا بلند عمارتوں کے شیشے صاف کرنے والے مزدور کو خراج تحسین

    دبئی : اپنی بلند اور خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ عمارتوں کے لیے مقبول دبئی کی سڑکوں کے دونوں طرف چمکدار شیشوں سے مزین ان عمارتوں کی صفائی دیدنی ہے لیکن یہ عمل نہایت خطرناک بھی ہوتا ہے۔

    فلک کو چُھوتی عمارتوں میں لگے شیشوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے تاکہ آلودگی ان شفاف شیشوں کو پراگندہ نہ کردے اور

    یہ یقینآ ایک جان جوکھوں والا کام ہے اور اسے انجام دینے والے لائق تعریف ہیں۔
    بات احسن اقدام اور محنت کی ہو تو دبئی کے ولی عہد حمدان بن راشد تعریف اور حوصلہ افزائی کیے بغیر نہیں رہ سکتے چنانچہ حسب روایت انہوں نے کئی منزلہ بلند پر رسی سے لٹک کر شیشے صاف کرنے والے ایک کارکن کو سراہا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے عقب میں رسی سے لٹکے محنت کش کو صابن اور کپڑے سے شیشے کو صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور جسے شیخ حمدان نے اس ویڈیو کے ذریعے خصوصی طور پر شکریہ کہا۔

    شیخ حمدان بن راشد کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی دھوم مچ گئی اور صارفیں نے ولی عہد کے خوبصورت پیغام اور اُن کی نرم دلی کو پسند کیا اور باہمت مزدور کی حوصلہ افزائی کی۔

  • دبئی، شہزادی مریم بنت راشد مکتوم کی منگنی کی تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد مکتوم کی منگنی کی تقریب

    دبئی، شہزادی مریم بنت راشد المکتوم کی منگنی سہیل بن احمد سے طے پا گئی ہے۔

    شہزادی مریم کی منگنی سے متعلق خبر سب سے پہلے شاہی خاندان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تہنیتی پیغامات کے ذریعے سامنے آئی جس میں مریم اور ان کے ہونے والے ہم سفر کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

     

     

     

    شہزادی مریم بنت راشد المکتوم اور سہیل بن احمد بن جمعہ المکتوم کے درمیان شادی جلد انجام پائے گی جس کا باقاعدہ اعلان سرکاری سطح پر جلد ہی کیا جائے گا جب کہ شاہی خاندان میں شہزادی مریم کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شادی کی تاریخ قریب ہی ہے۔

     

     

     

     

    خوشگوار حیرت کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم راشد مکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کی شادی بھی دسمبر کے ماہ میں انہی دنوں گزشتہ برس ہوئی تھی اور دوسری صاحبزادی کی منگنی کے لیے بھی یہی مہینہ چنا گیا۔

    Congratulation to my cousin @maryam_mrm and @suhailbenahmed on their up coming wedding. May you find a lifetime of happiness in this union. قصيدة عمتي فطيم بنت راشد آلِ مكتوم الله يتمم لكم يا مريم و سهيل على خير يا رب العالمين. # Repost @alk7aileh_almaktoum يوم البدر بان و تلاقـــى مـع سـهـيـل  أجمل كواكب في سما العز أحـبـاب يا سهيل فالك مزن من وسمي السيل  والله عطاك من الحسن تاج الأنساب يا سهــيل في يمناك مـهــرٍ مـن الخيــــل  في كل ميدانٍ  على الطيـب كسّــــاب مبـروك يـا مـريم و مبـروك يـا سـهـيـل  وعسى الفرح بأيامكم سعد وارحاب و سهيل له عندي مـعـزه  و تـبـجـيـل  داريـــه يــا مـريم مــداراة الأهــــــداب قصـــــائدي غـنـت لكم بالمـواويــــل  إنتـم جمعتوا للفــرح كـل لأسبـــاب❤️🌹🙌🏼

    A post shared by Lateefa M (@lateefam) on

    خیال رہے کہ شاہی خاندان میں ہونے والی  تقریبات اپنے منفرد انداز اور روایت و تہذیب سے مزین ہوتی ہیں جس میں عالمی سطح پر لوگ دلچسپی لیتے ہیں  جب کہ سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر کو صارفین بڑی تعداد میں پسند کرتے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کرتے ہیں جس سے شاہی خاندان کی مقبولیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    #repost @alk7aileh_almaktoum 💜

    A post shared by Maryam MRM (@maryam_mrm) on

  • دبئی، دوائیں اور دیگر طبی سہولیات ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

    دبئی، دوائیں اور دیگر طبی سہولیات ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے مریضوں کے علاج معالجے، دوائیں اور آپریشن پر عائد پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لے لیا ہے، اب یہ ٹیکس حکومت ادا کرے گی.

    اس بات کا اعلان فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے ایک اعلامیہ میں کیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے ہوگا اور جس کے تحت امراض سے حفاظتی اقدامات، حفاظتی ٹیکوں، جسمانی امراض اور دانتوں کے امراض کے لیے حاصل کی گئی سہولیات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے.

    وفاقی محصولات اتھارٹی کے مطابق چہروں کی خوبصورتی کے لیے کرائی گئی کاسمیٹک سرجری پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس برقرار رہے گا اور اس قسم کے علاج پر ٹیکس کی چھوٹ نہیں دی جائے گی.

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سہولت لوگوں کی جان بچانے اور شہریوں کی معیار صحت کو بلند کرنے کے لیے دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنی صحت کو سنجیدہ لیتے ہوئے امراض سے نبرد آزما ہو سکیں اور ایک صحت مند معاشرے کی ترویج کی جا سکے.

    خیال رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں دواؤں، آپریشن کرانے اوراسپتال میں حاصل کی گی دیگر سہولیات پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد تھا جسے مریض کو ادا کرنا ہوتا تھا.

  • ڈھائی سو انواع و اقسام کے 2500 جانوروں پر مشتمل دبئی سفاری پارک

    ڈھائی سو انواع و اقسام کے 2500 جانوروں پر مشتمل دبئی سفاری پارک

    دبئی : دبئی میونسپلٹی عوام کو قدرت کے قریب تفریح مہیا کرنے کے لیے 12 دسمبر کو دبئی سفاری پارک کا افتتاح کرنے جا رہی ہے جہاں ڈھائی سو انواع و اقسام پر مشتمل 2500 جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منگل 12 دسمبر 2017 کو دبئی سفاری پارک کو عوام کے لیے کھولاجارہا ہے جہاں لوگوں کو قدرتی ماحول اور مناظر کے درمیان اپنے اہل خانہ خانہ کے ساتھ تفریح کے موقع فراہم کیے جائیں گے اور جس کے لیے انہیں 50 سے 85 درہم کا ٹکٹ خریدنا ہوگا جس سے حاصل رقوم سفاری پارک کی دیکھ بحال میں استعمال ہوگئی۔

    خالد السعویدی کا کہنا تھا کہ سفاری پارک صبح 9 بجے بسے شام 5 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا جہاں عوام 2500 جانوروں کی 250 انواع و اقسام کو بہت قریب سے دیکھ پائیں گے جو دنیا بھر سے دبئی سفاری پارک لائے گئے ہیں اور ان کے ضروری قدرتی حسن اور ماحول بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ آزادانہ نقل و حرکت کرسکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک بلین درہم سے مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ میں ایشیائی، افریقی اور عرب کے ریگ زاروں میں پائے جانے والے جانوروں کو سفاری پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھ پائیں گے جس کے لیے فطرت سے قریب تر چار بڑے مصنوعی جنگل تعمیر کیئے گئے ہیں جب کہ بچوں کے لیے ایک فارم ہاؤس بھی ہے۔

    السعویدی نے مزید بتایا کہ اس سفاری پارک میں بہ یک وقت دس ہزار افراد بآسانی سیر و تفریح کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جس  کے لیئے یہاں روشنی کا انتظام سولر انرجی سے حاصل کیا گیا ہے اور یہ ایک ماحول دوست پروجیکٹ ہے جو کہ متحدہ امارات کی تاریخ کا سب سے انوکھا اور منفرد پروجیکٹ ہے۔

     

    تصوری جھلکیاں ۔۔

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • دبئی : ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم کا دل دہلانے والے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ

    دبئی : ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم کا دل دہلانے والے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے ولی عہد حمدان بن محمد راشد المکتوم نے اپنے چچا سعید کے ہمراہ بلند ترین عمارت سے چھلانگ لگانے کا دل دہلانے والا مظاہرہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہزادہ حمدان کا کہنا تھا کہ یہ دلچسپ اور پُرجوش لمحات ہیں جس سے بہادر لوگ لطف انسوز ہوتے دیتے ہیں.

    اسٹنٹ کرتے ہوئے شہزادہ حمدان بن راشد نے دبئی کے خوبصورت نظاروں کو اپنے موبائل فون پر محفوظ کیا جب کہ اپنی سیلفی بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

     

    خیال رہے شہزادہ حمدان فوٹو گرافی اور ایڈوانچرز کے دلدادہ ہیں اور اپنے اس شوق سے متعلق منفرد اور دلچسپ مظاہرے کو سماجی راطبے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام کی زینت بناتے رہتے ہیں۔

     

    تاہم اس بار متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر کچھ الگ کرنے کے جنون نے انہیں کئی سو منزلہ عمارت سے زمین کی طرف چیئرنگ وائر کے ذریعے چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا۔

    It’s time for a new exciting adventure from @x_line #zipline #MyDubai @uncle_saeed 😂

    A post shared by Fazza (@faz3) on