Tag: متحدہ عرب امارات

  • یوم پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن

    یوم پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن

    دبئی : یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن پوگئی اور یہ نظارہ پزاروں پاکستانیوں نے براہراست دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر جہاں پاکستان میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں پاک فوج کے ساتھ چین، ترکی، سعودیہ عرب اور جنوبی افریقہ کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا اور چاروں صوبوں میں مختلف مقامات پر ملی جذبے کے تحت یوم پاکستان منایا گیا۔

    t>
    وہیں دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کی موجودگی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے برقی قمقموں سے روشن کیا اور ایسا محسوس ہوا جیسے برج خلیفہ نے سبز ہلالی پرچم اوڑھ لیا ہو جس پر دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے نہایت مسرت کا اظہار کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

    اسی طرح دنیا بھر سے خیر سگالی پیغامات کا سلسلہ بھی جا ری ہے تا ہم متحدہ عرب امارات نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم سے یکجہتی کے لیے انوکھی ترکیب نکالی ہے اور دبئی میں موجود دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    Burj Khalifa celebrating PakistanDay by arynews

    دبئی میں پاکستان قونصل خانے کے قونصلر عاشق شیخ کے مطابق برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی رونمائی متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سوا سات بجے اور دوسری مرتبہ سوا نو بجے تین تین منٹ کے دورنیے کے لیےکیگئی۔

    ان اوقات کے دوران برج خلیفہ میں مزین برقی روشنیوں کی مدد سے پوری عمارت کو سبز ہلالی پرچم کی چادر سی اڑا دی جائے گی اور یہ دلفریب نظارہ پوری دنیا میں یو اے ای میڈیا کے ذریعے براہ راست بھی دیکھا جا سکے گا اور اس موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا متحدی عرب امارات کی حکومت کا شکریہ 

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے برقی قمقموں سے یوں سجایا گیا کہ جیسے برج خلیفہ نے پاکستانی پرچم کو اوڑھ لیا ہو

     


    پاک فوج کے تعلاقات عامہ کے ادارے )آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ برج خلیفہ پر پرچم کی رونمائی نے یوم پاکستان کی خوشیوں میں چاند چار لگا دیئے۔

  • یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

    یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں تجارتی اور رہائشی عمارتوں پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ)عائد کیا جارہا ہے جس سے گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکومت نے رہائشی اور تجاری عمارتوں کے مالکان سے پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد گھر کے کرایوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت رہائشی اور تجارتی عمارتوں پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کیا جا سکے گا۔

    واضح رہے کہ نیا ٹیکس 3 لاکھ 70 ہزار درہم سالانہ سے زائد منافع کمانے والوں پر عائد کیا جائے گا جب کہ یہ ٹیکس کرایے پر دی گئی جائیداد پر بھی لاگو ہوگا جس کا نفاذ آئندہ سال جنوری 2018 سے ہوگا۔

    یو اے ای کے بعد تمام خلیجی ممالک اسے نافذ کریں گے، وزیر معیشت

    وزیر برائے معیشت و تجارت حمید الطائر نے کہا کہ مذکورہ ٹیکس کا فیصلہ تنظیم ’’تعاون مابین خلیجی ممالک(جی سی سی)‘‘ کے اجلاس میں کیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات میں یہ ٹیکس جنوری 2018ء سے نافذ ہوگا جب کہ بقیہ تمام رکن ممالک جنوری 2019ء سے نافذ کرلیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد نجی کمپنیاں کام کرتی ہیں اور یہ تعداد عنقریب 6 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ یو اے ای کی جی ڈی پی (مجموعی قومی پیداوار) کے اضافے کا باعث ہوگی۔

    یاد رہے کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی ) میں متحدہ عرب امارات سمیت سعودیہ، قطر، عمان، بحرین اور کویت شامل ہیں جو رکن ممالک کے درمیان مالی اور انتظامی امور میں ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں جس کے لہیے یکساں قوانین اپنائے جاتے ہیں۔

  • دبئی، خواتین کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص کو سزا

    دبئی، خواتین کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص کو سزا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں خواتین سے بد تمیزی کرنے اور ہراساں کرنے پر عدالت نے پاکستانی شخص کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں تفریح کی غرض سے آنے والے 28 سالہ پاکستانی کو ہارر ہاؤس میں دو اماراتی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شخص کو تین ماہ کی قید سنادی ہے۔


    دبئی: پاؤں سے بدبو آنے پر پاکستانی نے ہم وطن کو قتل کردیا


    ذرائع کے مطابق دونوں خواتین نے البرشا تھانے میں مذکورہ شخص کے خلاف 24 ستمبر 2016 کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر پولیس نے پاکستانی شخص کو حراست میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    دورانِ سماعت خواتین نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایک تفریح گاہ کے ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم نے نہ صرف یہ کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔

    پچیس اور اٹھائیس سالہ خواتین نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ شخص تفریح گاہ میں داخل ہونے سے لے کر اختتام تک ان کا پیچھا کرتا رہا اور ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوا اس لیے مقدمہ درج کروایا امید ہے عدالت انصاف دے گی۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں تفریح گاہ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پیش کی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تفریح گاہ کے مرکزی دروازے سے ہی خواتین کا پیچھا کرنے لگا تھا اور تفریح گاہ کے اندر بھی ملزم خواتین کا تعاقب کرتے نظر آیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی: پاکستانی شہری نے بیوی سے بات کرنے پر ہم وطن کو قتل کردیا

    عدالت نے خواتین کے بیانات ، ملزم کے بیان،گواہان، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ملزم کو تین ماہ قید کی سزا سنائی جس کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

  • یو اے ای: نئی ملازمتوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں

    یو اے ای: نئی ملازمتوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں

    دبئی : متحدہ عرب امارات اچھی اور پُر کشش ملازمتوں کے متلاشی افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں یہی وجہ ہے نوجوانوں کی کثیر تعداد دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ کا رخ کرتی ہے۔

    خوب سے خوب تر کی تلاش میں یہ نوجوان متحدہ عرب امارات میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن وہاں رہتے ہوئے دوسری ملازمت کے حصول اور سابقہ کمپنی کو چھوڑنے میں کئی تحفظات اور خدشات سامنا رہتا ہے۔

    job3

    خلیج ٹائمز میں شائع یہ مضمون متحدہ عرب امارات میں مقیم ملازمین کی نوکری کی تبدیلی میں درکار قانونی پیچیدگیوں سے معلومات فراہم کرنے کا باعث بنے گا اور آپ کو کسی الجھن یا پریشانی سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    سابقہ کمپنی کا اجازت نامہ

    عمومی طور پر ملازم اور کمپنی کے درمیان کم از کم دو سالہ معاہدہ طے پاتا ہے اگر آپ بھی دو سالہ یا اس سے زیادہ معاہدے کے پابند ہیں اور اپنی مدت معاہدہ مکمل ہونے کے بعد نئی نوکری کے متلاشی ہیں تو اس سے قبل آپ کو سابقہ کمپنی سے ’’نو آبجیکشن‘‘ کا سرٹیفیکیٹ لینا ہوگا جو معاہدہ ختم ہونے کے فوری بعد لیا جا سکتا ہے اس کے بغیر آپ کو نئی جگہ ملازمت ملنا مشکل ہوگا۔

    مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد کا مرحلہ

    ایک بات ذہن نشین رکھیے اگر آپ ملازمت کے معاہدے کی مدت پوری کر چکے ہیں اور آپ کی کمپنی ملازمت میں توسیع کے لیے آمادہ نظر نہیں آتی تو اس سے کسی دوسری جگہ نئی ملازمت کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی بلکہ ملازم جہاں چاہے ملازمت حاصل کرسکتا ہے۔

    معاہدے کے دوران ہی ملازمت سے برطرف ہوگئے تو؟؟؟

    اگر کمپنی ملازمت کے معاہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی آپ کو ملازمت سے فارغ کردے تو ایسی صورت حال میں کمپنی آپ کو تین ماہ تک آدھی تنخواہ ادا کرنے کی ذمہ دار ہو گی اور اس دوران آپ نئی ملازمت حاصل کرنے کے لیے بھی آزاد ہوں گے یعنی کمپنی آپ کی نئی ملازمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

    job2

    دورانِ معاہدہ ملازمت چھوڑنا چاہیں تو کیا کرنا ہوگا؟

    اگر آپ دورانِ معاہدہ اپنی مرضی سے ملازمت چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اپنی کمپنی کو 45 دن کی تنخواہ دینی ہوگی اور اگر آپ نے یہ رقم کی کٹوتی نہیں کروائی یا خود کو کلیئر نہیں کروایا تو معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پر کمپنی آپ پر نئی نوکری کے حصول پر پابندی لگوا سکتی ہے۔

    غیر معینہ مدت والی ملازمت چھوڑ کر نئی ملازمت کا حصول

    اگر آپ بغیر کسی معاہدے یا کنٹریکٹ کے غیر معینہ مدت کے لیے کسی کمپنی میں کام کر رہے ہیں تو ملازمت چھوڑنے سے قبل اپنی کمپنی کو ایک ماہ کا پیشگی نوٹس دینا لازم ہوگا اسی طرح کمپنی بھی ملازمت سے بر خاستگی سے قبل ایک ماہ کا نوٹس دینے کی پابند ہوگی تاہم اگر مالک یا ملازم دونوں میں سے کوئی بھی نوٹس پیریڈ کی پابندی نہ کرسکے تو مالک کو ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ ملازم کو اپنے بقایات جات سے محروم ہونا پڑے گا۔

    job1

    سابقہ کمپنی سے قانونی جنگ جاری ہو تو

    اگر آپ کی سابقہ کمپنی سے کوئی قانونی جنگ چل رہی ہو تو یہ آپ کی نئی ملازمت حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ کا باعث نہیں بنےگی تاہم اس کے لیے آپ کو ایک ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا جو کسی نئی جگہ کام کرنے کے لیے چھ ماہ تک کے لیے کافی ہوگا۔

  • قندھار بم دھماکا، متحدہ عرب امارات کے5 سفارت کار جاں بحق

    قندھار بم دھماکا، متحدہ عرب امارات کے5 سفارت کار جاں بحق

    قندھار : متحدہ عرب امارات نے قندھار بم دھماکے میں اپنے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں صوبائی گورنر کے دفتر کے احاطے میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں متحدہ عرب امارات کے 5 سفارت کار بھی شامل تھے ، یو اے ای کے حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔


    *کابل اور قندھار میں‌ دھماکے، 37 افراد جاں بحق، 98 زخمی


    جب کہ اسی دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر زخمی ہوگئے تھے جو مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور تیزی سے صحت یابی حاصل کر رہے ہیں۔

    واضح رہے قندھار دھماکے میں جاں بحق ہونے والے عام افراد کے علاوہ قندھار کے نائب گورنر، افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے دو اعلیٰ اہلکار اور دو اراکینِ پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز کابل میں افغان پارلیمان کے نزدیک اور قندھار میں صوبائی گورنر کے دفتر کے احاطے میں چار خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 95 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • متحدہ عرب امارات، جنگلی جانوروں کو پالنے پر پابندی

    متحدہ عرب امارات، جنگلی جانوروں کو پالنے پر پابندی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں جنگلی جانوروں کو پالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ان جانوروں میں شیر، چیتا اور دیگر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے شیر اور چیتے جیسے جنگلی جانوروں کو بطور پالتو جانور رکھنے یا پالنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور ایسے تمام جانوروں کو انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔

    گلف نیوز کے مطابق : ’نئے قانون کے تحت تمام طرح کے جنگلی اور پالتو مگر خطرناک جانوروں کی خرید وفروخت اور ان کی ملکیت پر پابندی ہوگی۔‘ان جانوروں کو اب صرف چڑیا گھروں، وائلڈ لائف پارک، سرکس اور بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔

    سرکاری اعلامیہ کے مطابق جو کوئی بھی شیر چیتے یا کسی بھی قسم کے خطرناک جانوروں کو عوامی مقامات پر لائے گا یا گھر میں رکھے گا تو اسے چھ ماہ جیل اور ایک لاکھ 36 ہزار ڈالر یعنی پانچ لاکھ درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    جب کہ کوئی بھی شخص دوسروں کو خوفزدہ کرنے کے لیے جانوروں کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو جرمانہ سات لاکھ درہم تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ عام پالتو جانوروں کو رکھنے والے بھی اس نئے قانون سے متاثر ہوں گے جیسا کہ کتے رکھنے والوں کو پرمٹ لینا ہوگا اور عوامی مقامات پر جانوروں کو لے جاتے ہوئے انھیں باندھ کر رکھنا ہوگا۔

    جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ درہم جرمانے کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہی جرمانہ ان افراد کو بھی ہو سکتا ہے جو اپنے جانوروں کو ویکسین نہیں لگوائیں گے۔

    قدرتی تیل سے مالا مال خلیجی ممالک میں بعض افراد کے لیے شیر، چیتا رکھنا اونچے مرتبے کی نشانی سمجھا جاتا ہے لیکن اب ایسا کرنے پر انھیں جیل یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    واضح رہے جنگلی بلیوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے کئی افراد کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اکثر دیکھی جاتی رہی ہیں جن میں شیر گاڑی کی پچھلی نشستوں پر براجمان ہوتے ہیں جب کہ اکتوبر میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دبئی کے ساحل پر پانچ شیروں کو دکھایا گیا تھا۔

    حکام کو متحدہ عرب امارات کے شہریوں میں بڑھتے ہوئے اس خطرناک رجحان سے عام لوگوں کی پریشانیاں اور لاحق خطرات پر شدید تشویش تھی جس کے سدباب کے لیے یہ قانون لایا گیا ہے۔

  • دوسراون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی

    دوسراون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سریز اپنے نام کرلی

    شارجہ: دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 59رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقرررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر278ر نز بنائے جس میں براوو 61رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ سیمول 57اور بریتھ ویٹ 39رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

    پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے دو اور محمد عامراور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا جبکہ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

    252995

    اس سے قبل  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور شرجیل خان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ کپتان اظہر علی صرف 9 جبکہ ساتھی اوپنر شرجیل خان 24 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Muhammed Amir, Sarfraz Ahmed and Sharjeel Khan of Pakistan celebrates the wicket of Darren Bravo of West Indies  during the second One Day International match between Pakistan and West Indies  at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    جس کے وسٹ اینڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    Pakistan's batsman Shoaib Malik (C) hits the ball as West Indies' wicketkeeper Densh Ramdin (L) fields during the 2nd ODI match between Pakistan and West Indies at the Sharjah Cricket Stadium, on October 2, 2016. / AFP / KARIM SAHIB (Photo credit should read KARIM SAHIB/AFP/Getty Images)

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے اوسان خطا کردیئے ایک اوور میں لگاتار تین بلند و بالا چھکے لگا کر بولر کے ہوش اڑا دیئے، شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد نے 60 رنز اسکور کئے۔

    پاکستان مقررہ اوورز کے اختتام پر 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 337 رنز بنا کر مخالف ٹیم ایک بڑا ہدف دے دیا تھا ۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02:  Babar Azam of Pakistan bats during the second One Day International match between Pakistan and West Indies  at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    واضح رہے کہ  پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی تھی، جبکہ دوسرا میچ بھی اظہرالیون نے جیت کر سریز اپنے نام کرلی ہے لیکن صرف سیریز جیتنے سے کام نہیں چلے گا۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Shoaib Malik of Pakistan celebrates after scoring his half century during the second One Day International match between Pakistan and West Indies at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

  • دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 338 رنز کا ہدف دیدیا

    دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 338 رنز کا ہدف دیدیا

    شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور شرجیل خان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ کپتان اظہر علی صرف 9 جبکہ ساتھی اوپنر شرجیل خان 24 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔

    Pakistan's batsman Shoaib Malik (C) hits the ball as West Indies' wicketkeeper Densh Ramdin (L) fields during the 2nd ODI match between Pakistan and West Indies at the Sharjah Cricket Stadium, on October 2, 2016. / AFP / KARIM SAHIB (Photo credit should read KARIM SAHIB/AFP/Getty Images)

    جس کے وسٹ اینڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے اوسان خطا کردیئے ایک اوور میں لگاتار تین بلند و بالا چھکے لگا کر بولر کے ہوش اڑا دیئے، شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد نے 60 رنز اسکور کئے۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Babar Azam of Pakistan bats during the second One Day International match between Pakistan and West Indies at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    پاکستان مقررہ اوورز کے اختتام پر 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 337 رنز بنا کر مخالف ٹیم ایک بڑا ہدف دے دیا ۔

    SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 02: Shoaib Malik of Pakistan celebrates after scoring his half century during the second One Day International match between Pakistan and West Indies at Sharjah Cricket Stadium on October 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس میچ کے لیے پاکستان اپنے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھے گی،اس میچ میں پاکستان سیریز جیتنے کے لیے پرعزم جب کہ ویسٹ انڈیز کم بیک کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کروانے کے بعد ایک روزہ میچوں میں بھی کلین سوئپ کے پرعزم ہے،پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی قومی ٹیم پُراعتماد دکھائی دیتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو پاکستان کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے جب کہ مجموعی طور پر 128 ایک روزہ میچوں میں سے 69 میچز جیتنے والی ویسٹ انڈیز پاکستان پر حاوی نظرآتی ہے۔

    واضح رہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا میچ ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے اور آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں 5 اکتوبر کو بدھ کے روز ابوظہبی میں مد مقابل ہوں گی۔

    خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے،اگر پاکستان ویسٹ انڈیز کو3 صفر سے شکست دے دے تو اس کی رینکنگ آٹھویں ہوسکتی ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کرنا ضروری تھا۔

    خیال رہے کہ دنیا کی8 ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال30 ستمبر تک اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ کر ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنا پائیں گی جس کے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رسہ کشی کا عمل جاری ہے۔

     

  • گوانتاناموبے جیل سےمتحدہ عرب امارات قیدیوں کی سب سے بڑی منتقلی

    گوانتاناموبے جیل سےمتحدہ عرب امارات قیدیوں کی سب سے بڑی منتقلی

    واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے گوانتاناموبے جیل سے 15 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کردیاجو صدر براک اوباما کے دورِ اقتدار کے دوران سب سے بڑی منتقلی ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حوالے کیے جانے والے 15 قیدیوں میں سے 12 کا تعلق یمن سے،جبکہ تین کا تعلق افغانستان سے ہے.

    پینٹاگون کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے ان 15 قیدیوں کی رہائی کے بعد اب وہاں قیدیوں کی تعداد کم ہو کر 61 رہ گئی ہے.

    گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں میں سے متعدد کو ایک دہائی سے زائد عرصے تک بغیر کسی جرم یا مقدمے کے قید رکھا گیا.

    امریکی صدر براک اوباما سنہ 2002 میں قائم کی جانے والی گوانتاناموبے جیل کو اپنے عہدہ صدارت چھوڑنے سے قبل بند کرنا چاہتے ہیں.

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکومت گوانتاناموبے جیل میں باقی رہ جانے والے قیدیوں کو امریکہ منتقل کرنا چاہتی ہے تاہم کانگریس نے اس کی مخالفت کی ہے.

    پینٹاگون کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’امریکی حکومت انسانی بنیادوں پر گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کو بند کرنے کی حالیہ امریکی کوششوں کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی شکر گزار ہے۔‘

    یاد رہے کہ اپریل میں نو یمنی قیدیوں کو گوانتاناموبے جیل سے سعودی عرب منتقل کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ گوانتاناموبے جیل پر سالانہ چار کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی لاگت آتی ہے اور ایک موقعے پر یہاں 700 قیدیوں کو رکھا گیا تھا.