Tag: متحدہ عرب امارات

  • پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش ملک ہے، شیخ نہیان بن مبارک النہیان

    پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش ملک ہے، شیخ نہیان بن مبارک النہیان

    لاہور: متحدہ عرب امارات کے وزیر تفافت شیخ نہان بن مبارک نے رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور صحت یابی پرانہیں مبارکباد دی۔

    اماراتی وفد سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا ملک کوصحیح سمت پرلانے کے لئے محنت کررہے ہیں،انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔

    میاں نواز شریف نے شیخ نہیان کو ملکی ترقی سے متعلق بتایا کہ اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے یہ منصوبہ خطے کے کروڑوں عوام کی زندگی میں تبدیلی لائے گا، پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

    شیخ نہیان نے حکومتی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک قرار دیا،انھوں نے کہا نوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ تین سال میں نمایاں ترقی کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات دوستی اور بھائی چارے کے لازوال تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئےہیں،متحدہ عرب امارات کا پاکستان کی سماجی شعبوں کی بہتری کےلیے تعاون قابل تحسین ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت،امور نوجوانان وسماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک لاہور پہنچنے پروزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کااستقبال کیا، وزیر اعلی پنجاب نے عرب امارات کے وزیر ثقافت کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔

    ایئرپورٹ سے وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک رائے ونڈ پہنچے اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔

  • لاہور:متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نیہان لاہور پہنچ گئے

    لاہور:متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نیہان لاہور پہنچ گئے

    لاہور: متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت،امور نوجوانان وسماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک لاہورپہنچ گئے،ائیرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیا.

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت،امور نوجوانان وسماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک کے لاہورائیرپورٹ پہنچنے پروزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کااستقبال کیا.

    متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک نے وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کومبارکباد دی.

    اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات دوستی اور بھائی چارے کے لازوال تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئےہیں،متحدہ عرب امارات کا پاکستان کی سماجی شعبوں کی بہتری کےلیے تعاون قابل تحسین ہے.

    متحدہ عرب امارات کے وزیر تفافت شیخ نہان بن مبارک نے رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور صحت یابی پرانہیں مبارکباد دی.

  • متحدہ عرب امارات کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

    متحدہ عرب امارات کا فوجی طیارہ گر کر تباہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہو گئے ہیں،واقعہ کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں،تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم جائے حادثہ کا تعین اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں دوران پرواز فوجی طیاروں کے تباہ ہونے یہ واقعہ پہلا نہیں ہے،ایک ماہ میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس کی مکمل تفصیلات بھی مہیا نہیں کی گئی ہیں

    یادرہے اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، تاہم اس وقت بھی سانحہ کی وجوہات، جگہ اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام پوشیدہ رکھے گئے تھے۔

  • ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    کراچی : ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے جانے کی اجازت مانگ لی,کرپشن کے الزام میں سابق مشیر پٹرولیم پرفردجرم آج بھی نہ لگ سکی۔

    پراسیکیوٹرکی عدم موجودگی،ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کیس میں فردجرم پھرٹل گئی،احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم کیخلاف چارسوباسٹھ ارب روپےکی کرپشن کیس کی سماعت،ڈاکٹرعاصم کے وکیل نےکہاتاحال ریفرنس سےمتلعق دستاویزات نہیں دی گئیں، عدالت نےملزم کے وکیل کودستاویزات فراہم کرنےکی ہدایت دیں۔

    ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کےسفارتخانہ جانےکی درخواست بھی دائرکی،ڈاکٹرعاصم نےاستدعاکی کےانھیں سفارتخانے سے کچھ ضروری کاغذات دستخط کرانےہیں، لٰہذا انہیں سفارتخانےجانےکی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کردیا احتساب عدالت نےکیس کےمفرورملزمان عبدالحمیداورمسعود حیدر کےایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی۔

  • متحدہ عرب امارات میں موسلا دھاربارشیں، نظام درہم برہم

    متحدہ عرب امارات میں موسلا دھاربارشیں، نظام درہم برہم

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں موسلادھاربارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئیں۔ ٹریفک روانی بری طرح متاثرہوئی،اسکول بندکردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی۔ دبئی،ابوظہبی، راس الخیمہ اورفجیرا میں شدید بارش سےنظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

    بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ابوظہبی میں بارش نے صحیح معنوں میں نقصان پہنچایا،درخت اورپول گرگئے،عمارتوں اورگاڑیوں کےشیشے چکنا چور ہوگئے۔

    مزید بارش کی پیشنگوئی کے باعث اسکولوں میں دو دن کی چھٹی دے دی گئی۔ ابوظہبی ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔ اور ائیر شو بھی آج کے لئے کینسل کردیا گیاہے۔

    شدید بارشوں کی وجہ سےدبئی میں اے آر وائی فلم ایوارڈز ملتوی کردیئے گئے۔ جو اب اپریل میں ہوں گے۔

     

  • دبئی میں سالانہ ایئر شو: پاکستان سمیت 60 ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش

    دبئی میں سالانہ ایئر شو: پاکستان سمیت 60 ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش

    دبئی : سالانہ ایئر شو کا آج دوسرا روز ہے پانچ روزہ شو میں پاکستان سمیت ساٹھ ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش کئے جائینگے۔

    دبئی کے آسمان پر ہوائی جہازوں نے بھری ایسی اڑان جس نے کردیا سب کو حیرانسالانہ ائیر شو کا آغاز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے طیاروں نے کیا، جنہوں نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا۔

    ائیر شو میں پاکستان سمیت ساٹھ ملکوں سے گیارہ سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، شو میں ایک سو ساٹھ مسافر اور فوجی طیاروں کی نمائش کی جائے گی ۔

    شو میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گیجٹس اور تھری ڈی پرنٹرز کی بھی نمائش کی جارہی ہے، ائیر شو بارہ نومبر تک جاری رہے گا، انتطامیہ کے مطابق ائیر شو میں پنسٹھ ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے ۔

  • پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، ڈاکٹر انور قرقاش

    پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، ڈاکٹر انور قرقاش

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نےکہا ہے کہ پاکستان کو جنگ یمن پر مبہم پالیسی کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

     متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور محمود قرقاش نے سماجی ویب سائٹ پر لکھا ہےکہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد غیر متوقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئےبہتر یہی ہےکہ وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے واضح موقف اپنائے،خلیجِ عرب اس وقت نازک دوراہے پر کھڑا ہے۔

     انور قرقاش نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےمبہم مؤقف سےثابت ہوتا ہے کہ لیبیا سےیمن تک سلامتی کی ذمہ داری صرف عرب ممالک کی ہے ۔

    ڈاکٹر انور محمود قرقاش کا خیال ہے کہ پاکستان اور ترکی کیلئے ایران کی اہمیت خلیجی ممالک سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

  • آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    بریسبین : آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ برسبین میں کھیلے گئے پول بی کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد امجد علی اور شیمان انور نے ٹیم کو سہارا دیا۔ نیٹ ساؤنڈ شیمان انور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔

    شیمان انور کی برق رفتار ایک سو چھ رنز کی بدولت یو اے ای نے دو سو اٹہتر رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز مایوس رہا۔ ولیمز پوٹرفیلڈ اور ایڈ جوائس سینتس سینتس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ایک موقع پر آئرلینڈ کی چار وکٹیں ستانوے رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس وقت گیری ولسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ جارحانہ آل راؤنڈ کیون او برائن نے چوبیس گیند پر پچاس رنز کی باری کھیل کا میچ کا نقشہ بدلا۔

    آئرلینڈ نےہدف آٹھ وکٹ پرچار گیند قبل حاصل کرکے ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔

  • عزیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    عزیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    کراچی: متحدہ عرب امارات حکومت عذیر بلوچ کی حوالگی کیلئے تیار ہیں لیکن حکومتِ سندھ کی عدم دلچسپی سے معاملہ اٹک گیا، تاحال کوئی ٹیم دبئی روانہ نہیں کی گئی۔

    دبئی میں گرفتار ہونے والے کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت ملزم کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مند ہے لیکن حکومت سندھ کی عدم دلچسپی نے معاملہ لٹکا دیا ہے، انٹر پول حکام عزیر بلوچ کو حوالے کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کے منتظر ہیں تاہم حکومت سندھ نے کوئی ٹیم تاحال دبئی روانہ نہیں کی ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اُن کا کام کو آرڈینیشن ہے، ملزم جس کو مطلوب ہو وہیں کی ٹیم جاتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیربلوچ کی حوالگی کا معاملہ سیاسی کشمکش کا شکار ہورہا ہے۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول نےگرفتارکیا تھا۔ عزیربلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کاویزہ لینا اب انتہائی آسان

    متحدہ عرب امارات کاویزہ لینا اب انتہائی آسان

    دبئی :  متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسمارٹ گورنمنٹ منصوبے کے تحت موبائل فون کے ذریعے وزٹ ویزے کی درخواست دینے کی سہولت متعارف کروادی ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے تین سہولتیں متعارف کروائی ہیں، جن میں مختصر مدتی وزٹ ویزے کی درخواست 30دن کیلئے ہیں، اس میں پاسپورٹ کی تجدید اور اچھے کردار کا سرٹیفکیٹ شامل ہے، متعلقہ افسر میجر جنرل ڈاکٹر احمد ناصر نے بتایا کہ اب اسمارٹ فون کے ذریعے وزٹ ویزے کی درخواست دی جاسکے گی اور اس کیلئے ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز ڈائریکٹوریٹ کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ویزہ جاری ہونے پردرخواست گزار کو وزارتِ داخلہ کے منظور شدہ اداروں کے ذریعے پہنچا دیا جائے گا۔