Tag: متحدہ عرب امارات

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

    متحدہ عرب امارات: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔ آل راؤنڈر مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں ۔

    متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے پڑاؤ ڈال لیا ہے، سیریز کا آغاز اتوار کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ مہمان ٹیم کو ایک جھٹکا لگ گیا ہے۔

    مچل مارش بھارت میں جاری چیمپئینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے سبب وہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ٹیم کے فزیو ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ مارش کو مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ جس کے باعث ان کی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    مارش کی جگہ گلین میکسویل آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ شین واٹسن اور مائیکل کلارک پہلے ہی انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں

  • یو اے ای:18سے 30سال کے تمام مردوں کیلئے فوجی تربیت لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    یو اے ای:18سے 30سال کے تمام مردوں کیلئے فوجی تربیت لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات میں اٹھارہ سے تیس سال کے تمام مردوں کیلئے فوجی تربیت لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کابینہ نے قانون کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔

    متحدہ عرب امارات میں تمام اٹھارہ سے تیس سال عمر کے مردوں کیلئے فوجی تربیت لازمی قرار دینے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، یو اے ای کی کابینہ کی طرف سے فیصلے کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

    یہ قانون سازی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی ہدایت کی روشنی میں کی جارہی ہے، جس کا مقصد ملک کیلئے متبادل دفاعی قوت کی تیاری ہے، قانون کا ڈرافٹ نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
        

     

  • متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں، ان مذاکرات میں طالبان نے انیس و نواسی میں روسی طرز پر افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکومت کے دو وزیروں نے طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی، غیرملکی خبر ایجنسی سے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر طالبان کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ طالبان انیس سو نواسی کی طرز پر افغان حکومت سے بالواسطہ ثالثی قبول کرنے کو تیار ہے، جس کے نتیجے میں روسی فوج نے افغانستان سے انخلا کیا تھا۔

    دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ یہ شرائط اسی صورت میں قابل قبول ہوسکتی ہیں، جب طالبان افغان حکومت کے ساتھ معطل مذاکرات بحال کریں، پاکستان بھی افغانستان میں قیام امن یقینی بنانے کے کئے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے، جس کے تحت پاکستان میں قید متعدد طالبان قیدیوں کو رہائی مل چکی ہے۔
           

  • دبئی:سائبر کرائم، الزام ثابت ہونے پرامریکی سمیت5غیرملکیوں کو جیل

    دبئی:سائبر کرائم، الزام ثابت ہونے پرامریکی سمیت5غیرملکیوں کو جیل

    متحدہ عرب امارات میں امریکی شہری پر سائبر کرائم ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔

    جیل بھیجے جانے والوں میں امریکی شہری سمیت کینیڈین اور برطانوی خاتون اور دو بھارتی باشندے بھی شامل ہیں، انتیس سالہ امریکی شہری شیزان قاسم پر اماراتی نوجوانوں کی مضحکہ خیز ویڈیو بنانے اوریو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

    انیس منٹ کی ستوا کامیڈی اسکول نامی ویڈیو میں دبئی کےضلع ستوا میں واقع اسکول کے طلبہ کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا، اماراتی عدالت نے ایک سال قید سمیت ان ملزمان پر پانچ سے دس ہزار درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔