Tag: متحدہ عرب امارات

  • پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی

    پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے فرسٹ ویمن بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ، فروری 2024 سے بینک کی نجکاری پر غور کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی ، ایس آئی ایف سی پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے لگا۔

    ذرائع نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا تو حکومت  بینک کی نجکاری کے لیے متحرک ہوگئی۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویمن بینک کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی، متحدہ عرب امارات نے حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کی پیش کردی تھی۔

    بینک کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نجکاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہے، پاکستان حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نج کاری کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔

    فروری 2024 سے  بینک کی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نج کاری پر غور کیا جا رہا ہے، نجکاری بینک کی کارکردگی بہتر بنائے گی۔

  • متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زائرین کی تعداد کم ہونے کے باعث عمرہ پیکجز تقریباً 25 فیصد سستے کردیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں۔ طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔

    گرم موسم کے باعث بہت سے زائرین نے اپنا سفر روک دیا ہے، یو اے ای کے کچھ رہائشی درجہ حرارت میں معمولی کمی کی امید کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کا منصوبہ ستمبر تک ملتوی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

    دوسری جانب رواں سیزن میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی ہے کیونکہ وزارت حج نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں گائیڈ بک جاری کردی ہے۔

    عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ’دلیل العمرہ‘ کے عنوان سے ایک گائیڈ بک لانچ کی گئی ہے جو اردو، فارسی، عربی، انگریزی، ترکی، ازبک، اسپینش، روسی، ہندی اور دیگر زبانوں پر مشتمل ہے۔

    عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

    پی ڈی ایف فارمیٹ میں جاری اس گائیڈ بک کے ذریعے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اپنی زبان میں عمرے کے احکامات اور ضروری ہدایات معمول کر سکیں گے۔

  • پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی تیاریاں

    پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی تیاریاں

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کو 1 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے ، درخواست پر 1 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی ادائیگی اور میچورٹی سے قبل رول اوور کرنے کی تیاریاں جاری ہے.

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف صدر یواےای کو 1 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے ، درخواست پر 1 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے صدر یواےای کو خط لکھنے کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی، دورہ چین سے واپسی پر قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

    یو اے ای نے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں، 2ارب ڈالر جنوری میں ایک سال کیلئے رول اوور ہو چکا، 1 ارب ڈالر آئندہ ماہ رول اوور کرایا جائے گا۔

    3ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ پر اس وقت مختلف شرح سود کے حساب سے منافع ادا کیا جاتا ہے، 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ پر 3 فیصد سے 6.5 فیصد تک مختلف شرح سود عائد ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ 1ارب ڈالر سیف ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے، صدر یو اے ای کو جو خط لکھا جائے گا اس میں یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

    خط میں یو اے ای حکام کو 1 ارب ڈالر کو موجودہ ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر رول اوور کرنے کی درخواست کی جائے۔

  • پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کا ایک اور بڑا اقدام

    پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کا ایک اور بڑا اقدام

    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر یوبینک کی پہلی اسلامک بینکنگ برانچ کا افتتاح کردیا گیا، تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق یوبینک کی پہلی اسلامک بینکنگ برانچ کے افتتاح کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ثمر حسین بھی موجود تھے۔ قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان میں یوبینک کا جال پھیلا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یوبینک سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، پاکستان کی معیشت کو اوپر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

    قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن یقیناً پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا۔

    محمدعیسیٰ محمدعلی طاہری نے کہا کہ اسلامک برانچ سے صارفین کو شاندار سہولیات ملیں گی، ڈی ای او نے کہا کہ مستقبل میں یوبینک کی مزید برانچیں بھی کھلیں گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    ابوظہبی : وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے اور کہا متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ مفیدبات چیت کا منتظر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کےایک روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے، اس موقع پر نائب صدرونائب وزیراعظم شیخ منصوربن زیدالنہان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    وفاقی وزراخواجہ آصف، جام کمال، عطا تارڑ ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ مفیدبات چیت کا منتظرہوں، دورے کا مقصدپاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

    ابوظبی میں وزیرِاعظم اور صدرمتحدہ عرب امارات محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر بات ہوگی۔

    اس کے علاوہ وزیرِاعظم کاروباری شخصیات وسرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، وزیرِاعظم کا وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

  • یو اے ای حکومت چاہتی ہے پاکستان بحرانوں سے نکلے اور ترقی کرے: بخیت عتیق الرومیتی

    یو اے ای حکومت چاہتی ہے پاکستان بحرانوں سے نکلے اور ترقی کرے: بخیت عتیق الرومیتی

    کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ کے ضلع گھارو میں ہوا سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے قونصل جنرل نے گھارو میں وِنڈ پاور پلانٹ کا دورہ کیا، انھوں نے تمام یونٹس دیکھے اور وہاں ہونے والے کام کی تعریف کی۔

    بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ ہوا سے بجلی بنانے سے ملکی معیشت پر کم بوجھ آتا ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنا ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا یو اے ای حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان بجلی، تعلیم، صحت کے بحرانوں سے نکلے اور دنیا میں ترقی کرے، متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی مشکلات سے آگاہ ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان دنیا میں ابھر کر سامنے آئے۔

    قونصل جنرل یو اے ای نے کہا ہوا سے بجلی بنانے کے پلانٹ مزید لگنے سے ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، جس سے عام شہری کی مشکلات بھی کم ہوسکیں گی۔

    قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی پاکستان میں ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دل چسپی رکھتی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کو خوشخبری سناتے ہوئے بلیو ویزے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بطور انعام بلیو ویزا دس سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔

    امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجراء کا اعلان کیا۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے عمرہ اور حج پر جانے والوں کے لیے خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے انفلوائنزا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات: گاڑی چلانے والوں کیلئے خوشخبری

    رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یو اے ای سے عمرہ پر جانے والے تمام لوگوں کو ویکسینیشن کی تمام مطلوبہ بنیادی خوراکیں لازمی لینا ہوں گی۔

  • پاکستانی کمپنی کو یو اے ای سے لاکھوں ڈالر کا آرڈر مل گیا

    پاکستانی کمپنی کو یو اے ای سے لاکھوں ڈالر کا آرڈر مل گیا

    کراچی: پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے فروزن گوشت کی فراہمی کا آرڈر مل گیا، کمپنی کو دوسری مرتبہ 40 لاکھ ڈالر کا آرڈر ملا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی منڈی میں پاکستان سے برآمد گوشت کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔

    پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے فروزن گوشت کی فراہمی کا آرڈر مل گیا ، پاکستانی کمپنی کو 40 لاکھ ڈالر کا   گوشت یو اے ای کو برآمد کرنے کا آرڈر ملا ہے۔

    دی اورگینک میٹ لمیٹڈ نے خط لکھ کر اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا، کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای مارکیٹ کیلئے ہونے والا یہ معاہدہ پاکستانی گوشت کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کمپنی سے دوسری مرتبہ 40 لاکھ ڈالر کا آرڈر ملا۔

  • متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔

    شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔

  • رونالڈو نے متحدہ عرب امارات میں کون سا کاروبار شروع کیا ہے؟

    رونالڈو نے متحدہ عرب امارات میں کون سا کاروبار شروع کیا ہے؟

    دنیا میں کروڑوں مداح رکھنے والے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں نئے کاروبار کا آغاز کردیا۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سوکر پلیئر نے کھانے کے شوقین مداحوں کے لیے ریستوران کھول لیا ہے جہاں اب لوگ اطالوی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو کے ریستوران کا نام ’ٹوٹو‘ رکھا گیا ہے۔

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق رونالڈو کے ریستوران کا ماحول جدید طرز پر کافی آرام دہ، نفیس اور رومانوی بنایا گیا ہے تاکہ انھیں ایک الگ سا احساس ہوسکے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریستوران اطالوی کھانے فراہم کریگا جس کے مینیو میں پیزا، مچھلی ہاتھ سے بنا پاستا اور مزیدار گوشت شامل ہے.

    ذرائع نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ ریستوران میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ فراہم کردہ کھانوں کا ذائقہ ایسا عمدہ ہو کہ کھانے والوں کو ابوظہبی میں بیٹھے بیٹھے ہی اٹلی پہنچا دے۔

    عوام کے لیے یکم اپریل سے اس ریستوران کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، آنے والوں کو یہاں پیانو کی دھنوں اور براہِ راست موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا۔