Tag: متحدہ عرب امارات

  • متحدہ عرب امارات: کن ممالک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    متحدہ عرب امارات: کن ممالک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فراہم کردہ متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کو نئی ترتیب دی گئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں۔

    کون سے ممالک کو 30 اور کن کو 90 دن کا Visa On Arrival فراہم کیا جائے گی اس کی معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

    یو اے کی وزارت خارجہ کے مطابق جن ممالک کے نام اس فہرست میں شامل انہیں ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دنوں تک کا ویزا فراہم کردیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گلف تعاون تنظیم (GCC) کے رکن ممالک کے شہریوں کو نہ تو انٹری ویزا کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کفیل کی پیش آئے گی۔

    رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو

    اماراتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق جی سی سی ممالک کے شہری یو اے ای کے کسی بھی ایئرپورٹ یا بندرگار پر پہنچنے پر جی سی سی ملک کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پیش کرنے کے بعد ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟

    متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟

    متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج رمضان المبارک کا آغاز پیر 11 مارچ 2024 سے ہورہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں اس بار طویل وقفے کے بعد رمضان کی ابتدا موسم سرما میں جبکہ آخری عشرے میں قدرے کم گرمی کے ساتھ رہنے کی توقعات ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے گزشتہ ماہ کہا گیا کہ آئندہ سات سال تک رمضان المبارک کی شروعات موسم سرما میں ہوگی اور اس کا سلسلہ 2030 تک جاری رہے گا۔

    امارات میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ پہلے نصف حصے میں سحری اور فجر تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔ اس کے بعد موسم گرمی کی طرف منتقل ہونے لگے گا، رمضان کے دوران رات کے وقت موسم معتدل سے خوشگوار رہے گا۔

    قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت درجہ حرارت 18 سے 21 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت 29 سے 34 کے درمیان ہوگا۔

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا روح پرور اجتماع

    یو اے ای میں رمضان المبارک کی شروعات میں روزے کی مدت 13 گھنٹے 14 منٹ تک ہوگی جبکہ وقت بڑھنے کے ساتھ روزہ 13 گھنٹے 57 منٹ تک رہے گا۔ اس حوالے سے تمام ریاستوں اور شہروں میں چند منٹوں کا فرق دیکھنے کو ملے گا۔

  • اسکول چیمپئن شپ پہلے، ٹیسٹ سیریز بعد میں! انٹرنیشنل میچ کا وینیو تبدیل

    اسکول چیمپئن شپ پہلے، ٹیسٹ سیریز بعد میں! انٹرنیشنل میچ کا وینیو تبدیل

    اسکول چیمپئن شپ کی وجہ سے افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کا وینیو تبدیل کردیا گیا۔

    متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کے مقام کو تبدیل کرتے ہوئے اسے مقامی گراؤنڈ میں منتقل کردیا گیا۔ یہ میچ مشہور بین الاقوامی اسٹیڈیم میں ہونا تھا تاہم وہاں اسکول چیمپئن شپ منعقد ہونے کے باعث حکام نے انٹرنیشنل کرکٹ پر اسکول کرکٹ کو فوقیت دینے کا فیصلہ کیا۔

    یہ فیصلہ بدھ کی صبح ٹیسٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا اور ٹیسٹ میچ کو اچانک پڑوس میں واقع ٹولرینس اوول گراؤنڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

    ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ابوظہبی اسکولز اسپورٹس چیمپئن شپ کی وجہ سے کیا گیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ مقامی گراؤنڈ میں 12 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

    ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب کے سی ای او میٹ باؤچر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ہمارا اصل منصوبہ نہیں تھا لیکن ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج کی جانب سے 1 سے 3 مارچ 2024 تک ابوظہبی اسکول اسپورٹس چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ہم نے فوری طور پر افغانستان کرکٹ سے تعاون طلب کیا۔ جو کہ اس سیریز کا میزبان ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اے سی بی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ میں کرکٹ آئرلینڈ اور امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

    واضح رہے کہ افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل ہے جس کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جو کہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج سے جمعے تک تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بدھ اور جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں جمعرات سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے، دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں آج تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب منگولیا میں 2.1 ملین مویشی سخت موسم میں بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں بھیڑ، بکری، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلا روزہ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    حکام کے مطابق ’موسم سرما کا آغاز شدید برف باری سے ہوا لیکن اچانک ہوا کا درجہ حرارت بڑھ گیا، اور برف پگھل گئی جس نے پگھلنے والی برف کو مزید برف میں تبدیل کر دیا، اس برف کی وجہ سے مویشیوں کے لیے نیچے کی گھاس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے‘۔

  • متحدہ عرب امارات کو فیٹف کی ”گرے لسٹ“ سے نکال دیا گیا

    متحدہ عرب امارات کو فیٹف کی ”گرے لسٹ“ سے نکال دیا گیا

    پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر(یو اے ای) کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ ڈالا گیا تھا، آج پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات: عیدالفطر کے موقع پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسداد دہشتگری کیلئے ادارہ قائم کیا، اس کے علاوہ مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئے ضوابط مرتب کیے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی مزید سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حج و عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ کی جانب سے یو اے ای سے حج اور عمرہ زائرین کی تعداد کو بڑھانے کے لیے متعدد سہولیات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    النسک حج پلیٹ فارم کے حتمی بیان کے مطابق، الربیعہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے باشندے اب عمرہ کے لیے ملٹی انٹری الیکٹرانک ویزا استعمال کر سکتے ہیں، جس سے مملکت میں سالانہ 90 دن تک سکونت اختیار کی جاسکتی ہے۔

    الربیعہ نے دبئی سے مدینہ منورہ تک سعودی ائیرلائن کی پروازوں کے آغاز سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی کہ ہفتہ وار تین پروازیں پیش کی جا رہی ہیں۔ رمضان المبارک کے لیے روزانہ ایک پرواز بڑھادی جائے گی۔

    یو اے ای: غیر ملکی اب اقاموں کی تجدید کیسے کرا سکیں گے؟

    مزید برآں، دبئی اور جدہ کے درمیان پروازوں کی تعداد ہفتہ وار 29 ہو جائے گی، انہوں نے ابوظہبی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے کم لاگت والی پروازوں کا تذکرہ کیا۔

  • نریندر مودی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    نریندر مودی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    ابوظبی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ متحدہ عرب امارت جاری ہے، وہ کل یو اے ای پہنچے تھے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں، ابوظبی میں یو اے ای کے صدر نے ان کا استقبال کیا اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کاروباری، دفاعی اور ثقافتی روابط کو مزید بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج بھارتی وزیر اعظم ابوظبی میں مندر کا افتتاح کریں گے، یہ مندر دبئی کو ابوظبی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے بالکل قریب ہے۔ مودی کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے عربی کے بھی چند الفاظ بولے، جس پر سامعین خوب محظوظ ہوئے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی : متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے باعث کراچی میں آج رات سے 14 فروری تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آسمان پر بادلوں کی باعث موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، بحیرہ عرب کے قریب سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج رات سے چودہ فروری تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آ شمال مشرق سمت سےسردہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور دن میں درجہ حرارت 25سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا.

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہونے والی بارشوں کے باعث بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    اسی طاقتور مغربی لہر کے باعث سعودیہ، قطر، بحرین، یو اے ای، عمان، ایران، کویت اور یمن میں شدید بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گوادر، جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اور اورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ماہ فروری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج جمعرات یکم فروری سے ہوجائے گا۔

    الامارات الیوم کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو جنوری میں 2.82 درہم میں فروخت ہورہا تھا اب یکم فروری سے 2.88 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔

    ڈیزل کی نئی قیمت 2.99 درہم مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ جنوری میں ڈیزل تین درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

    ای پلس 91 کے نرخ جو جنوری میں 2.64 درہم تھے۔ فروری میں نرخ بڑھ کر 2.96 درہم ہو گئے۔جبکہ ا سپیشل 95 جو جنوری میں 2.71 درہم میں دستیاب تھا، اب اضافے کے بعد 2.76 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات میں ہزاروں نوکریوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں ہزاروں نوکریوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئر لائن میں 5 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئر لائن ایمریٹس نے کیبن کریو اور دیگر متعلقہ عہدوں پر 5000 نئی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ ملازمتیں ایئر ہوسٹنگ کے علاوہ ہوا بازی کے دیگر شعبوں سے متعلق ہیں۔ یہ اعلان ایمریٹس کی جانب سے اس سال عالمی بھرتی مہم کا حصہ ہے۔

    ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق A350 طیاروں کا ایک نیا بیڑا خریدنے جارہے ہیں، اس کے لئے نئی بھرتیاں کی جائیں گی، کوئی بھی فلائٹ اٹینڈنٹ اور دیگر ملازمتوں کے لیے درخواست بھیج سکتا ہے، اہلیت کے معیار کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے ٹیم ورک کے حوالے سے ذہنیت تیار کرنا ضروری ہے۔ خواہشمندوں کو متحدہ عرب امارات کے ورک ویزا کی اہلیت کے معیار کو بھی پورا کرنا ہوگا۔

    ایئر لائن کے مطابق اس کی بھرتی ٹیمیں اس سال دنیا بھر میں 460 مقامات پر امیدواروں کی اسکریننگ اور انٹرویوز کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

    یو اے ای : ویزا اور اقامہ کے حوالے سے وارننگ جاری

    ایمریٹس نے گزشتہ سال بھی کیبن کریو کے لیے 8000 افراد کو نوکریاں فراہم کی تھیں، اگست 2023 تک ایمریٹس کے کیبن کریو کی تعداد 21,500 تک پہنچ گئی تھی۔