Tag: متحدہ عرب امارات

  • پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

    پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا خط میں 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا، یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اسٹیٹ بنک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔

    یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: چھوٹے کاروبار سے متعلق اہم فیصلہ

    متحدہ عرب امارات: چھوٹے کاروبار سے متعلق اہم فیصلہ

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چھوٹے کاروبار سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، یو اے ای میں تمام چھوٹے اور بڑے کاروبار پر کارپوریٹ ٹیکس کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پہلی سالانہ کارپوریٹ ٹیکس کی مدت شروع ہو گئی ہے، جس سے کاروباری اداروں کو اپنے آڈیٹنگ کے عمل کو تیز کرنے اور، سب سے اہم بات یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت، وہ کاروبار جو کیلنڈر سال کو اپنا مالی سال مانتے ہیں ستمبر 2025 تک اپنا 2024 کارپوریٹ ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہیں۔ کارپوریٹ ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کا عمل گزشتہ سال جون سے کھلا ہے۔

    دبئی میں قائم کیپیٹل پلس کنسلٹنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر نقاش احمد کا کہنا ہے کہ ”کاروباروں کو اپنی اہلیت ثابت کرانے، ٹیکس ریٹرن جمع کروانے اور ضروری ریکارڈ رکھنے کی ضرورت ہے۔“

    نقاش احمد کا کہنا ہے کہ ”ٹیکس قابل افراد (یعنی کاروباری مالکان) اپنے ٹیکس ریٹرن پر‘چھوٹے کاروباری ریلیف’کا انتخاب کر سکتے ہیں اگر وہ ڈی ایچ 375,000 منافع کی حد کو پورا نہیں کرتے ہیں“۔

    متحدہ عرب امارات: کمپنیوں اور اداروں پر نئی پابندی عائد

    کاروبار اس ریلیف پیکج کا انتخاب نہیں کر سکیں گے جہاں آمدنی 3 ملین AED سے زیادہ ہو، چاہے ٹیکس کے بعد کی مدت میں ٹیکس حد سے کم ہو۔لیکن بات یہ ہے کہ ان کاروباروں کو کارپوریٹ ٹیکس کے لیے رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

  • متحدہ عرب امارات: کمپنیوں اور اداروں پر نئی پابندی عائد

    متحدہ عرب امارات: کمپنیوں اور اداروں پر نئی پابندی عائد

    متحدہ عرب امارات میں اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اماراتی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے دوسرے مرحلہ پرعمل در آمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرے مرحلے میں ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکنوں کی تعداد 20 سے 49 ہے وہاں رواں برس 2024 کے دوران کم از کم ایک اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    وزارت افرادی قوت کے مطابق ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکن 20 سے زیادہ اور 49 سے کم ہیں ان کی مجموعی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے جو 14 شعبوں میں کام کررہی ہیں۔

    کابینہ کے فیصلے کے مطابق آئندہ برس 2025 میں ایک اور اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہوگا جس کا مقصد بے روزگاری پرقابو پانا اور زیادہ سے زیادہ امارتی شہریوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    وزارت کے مطابق رئیل اسٹیٹ، فنی، ٹیلی کمیونیکشن، انشورنس، علمی اور اسی قسم کے دیگر شعبے، ایجوکیشن سیکٹر، صحت اور سوشل ورک کے علاوہ تفریح، ہول سیل اور ریٹیل کاروبار، لاجسٹک اور سٹوریج اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

    مسلم ملک کا پاسپورٹ دنیا میں طاقتور ترین قرار

    وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق جن شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد قانون پر عمل درآمد کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

  • چین، یو اے ای کا پاکستان میں 2 ایل این جی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا امکان

    چین، یو اے ای کا پاکستان میں 2 ایل این جی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا امکان

    اسلام آباد: چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں 2 ایل این جی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرمایہ کار کمپنیوں میں چائنا نیشنل کیمیکل انجینئرنگ اور متحدہ عرب امارات کی بائیسن کی ذیلی کمپنی ایل این جی فلکس شامل ہیں۔ ایل این جی ٹرمینلزکی تعمیر اور سپلائی میں 50 کروڑ ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کا ورچوئل اور نان ورچوئل منصوبوں میں سرمایہ کاری کا پلان ہے۔ کمپنیاں کراچی پورٹ پر ورچوئل ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتی ہیں۔

    ایل این جی رسیونگ ٹرمینل، اسٹوریج سہولت کے قیام کا بھی پلان بنایا گیا ہے۔ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں گیس سپلائی کیلئے ورچوئل ٹرک استعمال ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ایل این جی منصوبے میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کمپنیوں کا سوئی ناردرن اور سدرن کے بجائے اپنا گیس ترسیلی نظام قائم کرنے کا پلان ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

    کراچی : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، اگلے 10 دنوں میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پریس کانفرنس میں کہا یو اے ای نےپاکستان سے25 ارب ڈالرتک کےسرمایہ کاری معاہدہ کیےہیں ، اگلے10دنوں میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی، صحت، پورٹ، بنکاری سمیت دیگر شعبوں میں یو اے ای سرمایہ کاری کررہا ہے۔

    اس کے علاوہ بھی پرائیوٹ انویسٹرزکی جانب سے بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت مواقع ہیں۔۔ دوہزار چوبیس پاکستان کیلئے بہت روشن ہوگا۔۔ کراچی کو فری ٹریڈ زون بنائیں گے۔۔ کراچی سے وسط ایشیا کے ممالک کو برآمدات کی

    امید ہے نئے سال میں پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کو نئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ بڑھانی ہوگی، میڈیاپرمثبت خبروں سے پاکستان کو فائدہ ہوگا بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔

    دوہزار چوبیس پاکستان کیلئے بہت روشن ہوگا، ،تاجروں کومکمل سپورٹ کر رہے ہیں، کراچی کوبرآمدات کاحب اورفری ٹریڈزون بنایاجائےگا اور کراچی سےوسط ایشیاکےممالک کوبرآمدات کی جائیں گی۔

    پاکستان میں کئی اچھی چیزیں ہیں اسے دکھانا ہے، پاکستانی ذہین قوم ہیں لیکن ان کو مواقع دینے کی ضرورت ہے،ایشیا میں سب سے زیادہ کراچی کےویزہ سینٹر سے ویزہ جاری کیےجارہےہیں، پورٹ قاسم پر فری زون بنایا جارہا ہے۔

    پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بہت نقصان ہوا ہے، لگتا ہے اب پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پلان مرتب کر رہا ہے، یو اے ای پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سےنٹمنے میں مدد کرے گا، بخیت عتیق الرومیتی

    پاکستان سے گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی ہے، پاکستان کےمتعلقہ شعبے گوشت ایکسپورٹ سےپہلےسخت چیکنگ کریں، پاکستان سےیو اے ای کو گوشت ایکسپورٹ میں مسائل پر پابندی عائد کی گئی۔

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ماہ دسمبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر (آج) سے ہوگا۔ پیٹرول کے نرخوں میں 7 سے 8 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 فلوس کی کمی کی گئی ہے۔

    پیٹرول پلس 91 کی قیمت میں 8 فلس کی کمی کی گئی نومبر میں اس کی قیمت 2.85 تھی دسمبر کے لیے 2.77 درپم کی گئی ہے۔ دسمبر میں سپر 98 کی قیمت 7 فلس کمی کے بعد 2.96 درھم کردی گئی ہے جبکہ نومبر میں قیمت 3.03 درھم تھی۔

    ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 23 فلس کی کمی کی گئی ہے نومبر میں ڈیزل کی قیمت 3.42 درھم تھی دسمبر میں اس کی قیمت 3.19 درھم کردی گئی۔ پیٹرول 95 کی قیمت نومبر میں 2.92 درہم تھی دسمبر میں 7 فلس کم ہوکر 2.85 درھم ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا 500 درہم کا نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے اور اسے پولیمر سے تیار کیا گیا ہے۔

    نئے نوٹ میں ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی، سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے گئے ہیں۔

    اماراتی سینٹرل بینک کے مطابق آج سے نیا نوٹ لین دین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

    نئے کرنسی نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں ’تیرا’پویلین کی تصویر ہے جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

  • نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں وہ یواےای کےصدرشیخ محمدبن زایدالہنیان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر یو اے ای پہنچ گئے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران نگران وزیراعظم یواے ای کے صدرشیخ محمدبن زایدالہنیان سے ملاقات کریں گے جبکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    ۔نگران وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور 2 دسمبر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

  • پہلا طیارہ غزہ کے بچوں کو لے کر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

    پہلا طیارہ غزہ کے بچوں کو لے کر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، الشفاء اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں آئی سی یو میں موجود تمام مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلا طیارہ غزہ سے 15 بچوں اور ان کے اہل خانہ کو لے کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گیا ہے۔

    عرب نیوز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سنیچر کو پہنچنے والا یہ طیارہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے اس اینیشی ایٹیو کا حصہ ہے جس کے تحت ایک ہزار فلسطینی بچوں کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ امارات کے ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پہنچنے کے بعد امارات کے ہسپتالوں کی طبی ٹیموں نے غزہ کے متاثرین کا استقبال کیا۔ آنے والے ہفتوں میں مزید زخمی فلسطینیوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    شدید زخمی اور جُھلسنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ کینسر میں مبتلا نوجوانوں کو غزہ سے رفح راہداری پہنچایا گیا جہاں سے ان کو یو اے ای کے لئے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔

    یو اے ای کی معاون وزیر خارجہ برائے صحت ماہا برکات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امارات کے ہسپتال زخمی فلسطینی بچوں اور ان کے اہل خانہ کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا ہے اور 14 سو ٹن خوراک، خیمے اور ادوایات لے کر 51 طیارے غزہ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔

    بعد ازاں یو اے ای کے صدر نے غزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں جہاں ایندھن اور ضروری اشیا کی عدم موجودگی کی وجہ سے مرکزی ہسپتال اور طبی ادارے غیرفعال ہو گئے ہیں۔

  • پاکستان کو بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا :  متحدہ عرب امارات  کی  آئی ایم ایف کو  تعاون کی یقین دہانی

    پاکستان کو بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا : متحدہ عرب امارات کی آئی ایم ایف کو تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کو پاکستان کے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کودرپیش ساڑھے چھ ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ کا خلا پر کرنے کے لئے کے معاملے پر آئی ایم ایف مشن نے غیرملکی سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کی متحدہ عرب امارات کےسفیرحمدعبید الرعابی سے ملاقات ہوئی ، جس میں پاکستان کیلئےبیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فریقین کےدرمیان باہمی دلچسپی کےامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، یواے ای کے سفیر نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئےیقین دہانیاں حاصل کررہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کےمذاکرات میں آمدن بڑھانے، اخراجات گھٹانے،ڈالر ان فلوز پلان، ایکسچینج ریٹ، ادارہ جاتی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیاتھا جبکہ قرض پروگرام کےدوران فیول سبسڈی نہ دینے اور بجٹ خسارہ کم کرنےکےاقدامات پر بھی غورکیا گیا۔

    آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، ذرائع کے مطابق ٹیکس ہدف نو ہزار چار سو پندرہ ارب پرہی برقراررہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ فائنل کیا جائے گا اور جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے پرپاکستان کو اکہتر کروڑ ڈالرملیں گے۔

  • یو اے ای میں سونے کے دام گرگئے

    یو اے ای میں سونے کے دام گرگئے

    دبئی : یو اے ای میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 60 درہم کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت 0.25 درہم اور 10 گرام نرخ 2.5 درہم کم ہوگئے، آٹھ روز میں دس گرام سونا 60 درہم سستا ہوچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 13 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.25 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 234.50 درہم پر آگئے۔

    متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 2.5 درہم کمی سے 2 ہزار 345 درہم ہوگئے۔

    یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں آٹھ روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 60 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، 6 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2405 درہم تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.25 درہم کمی سے 217.25 درہم پر آگئی جبکہ 10 گرام نرخ 2.5 درہم کمی کے بعد 2 ہزار 172.5 درہم ہوگئے۔

    واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1947 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا دو لاکھ 11 ہزار 800 روپے پر آگیا۔