Tag: متحدہ قائد

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کی تقاریرکیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کی تقاریرکیخلاف تحقیقات شروع کردیں

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ ترجمان نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان میں نفرت انگیزتقاریرکی تحقیقات جاری ہیں کہ ان تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کیخلاف نفرت انگیز تقاریر پر تحقیقات جاری ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ قائد ایم کیو ایم کی تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں، حکام کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کی تعداد ہزاروں میں ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف بہت سے پاکستانی فون کر کے شکایات کر رہے ہیں، اگر برطانوی سرزمین پر قائد ایم کیو ایم کے خلاف کسی کے بھی پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ فراہم کرے۔

    علاوہ ازیں لندن میں ایک پاکستانی شہری طارق حسین کی جانب سے لیڈ گرو پولیس اسٹیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں پاکستان مخالف بیان دینے پر متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

     

  • رحمان ملک کا مصطفیٰ کمال کیخلاف عدالتی کارروائی کا اعلان

    رحمان ملک کا مصطفیٰ کمال کیخلاف عدالتی کارروائی کا اعلان

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے مصطفی کمال کے خلاف عدالتی کارروائی کا اعلان کردیا، کہتے ہیں متحدہ قائد سے ملاقاتیں آصف زرداری کی اجازت کے ساتھ ہوئیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے انہوں نے مصطفیٰ کمال کی جانب سے اپنے خلاف لگائے الزامات کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    رحمان ملک نے کہا گورنر سندھ سے ملاقاتوں میں صرف دونوں جماعتوں کے اتحاد کو مظبوط کرنے پر بات ہوتی تھی۔

    رحمان ملک نے کہا متحدہ قائد سےملاقاتیں آصف زرداری کی اجازت کےبغیرنہیں ہوئیں، رحمان ملک کا کہنا تھا کبھی بھی قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پریس ریلیز جاری نہیں کی۔

    رحمان ملک نے کہا مصطفی کمال ایم کیو ایم قائد کے سب سے زیادہ قریب تھے، رحمان ملک نے کہا مصطفیٰ کمال نے میرانام لیکرپریس کانفرنس کوتڑکہ لگایا۔