Tag: متحدہ قومی موومنٹ

  • ایم کیو ایم آئینی ترامیم کی حمایت کرے گی یا نہیں؟

    ایم کیو ایم آئینی ترامیم کی حمایت کرے گی یا نہیں؟

    حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی پارلیمان سے منظوری کی تیاری کرلی گئی ہے آج اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

    اس حوالے سے حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے مطلوبہ 224اراکین کی تعداد سے متعلق مشکلات درپیش ہیں جس کیلئے حکومتی وزراء اور لیگی قائدین سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔

    اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) کے اراکین کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس کیلیے ایم کیوایم پاکستان کی پارلیمانی پارٹی میں مشاورت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کی حمایت کی جائے یا نہیں؟۔ اس مسئلے کے حل کیلئے ایم کیوایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔

    دونوں رہنماؤں نے ایم کیوایم ارکان کو مجوزہ ترمیمی بل پر بریفنگ دی جس کے بعد ایم کیوایم رہنماؤں نے فیصلے سے پہلے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا۔

    حکومتی وفد کی روانگی کے بعد ایم کیوایم نے مشاورتی اجلاس میں آئینی ترامیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم کی جانب سےآئینی ترمیم کی حمایت کرنے کا امکان ہے تاہم وہ حکومتی اجلاس میں ترامیم سے متعلق اپنے کچھ نکات رکھے گی۔

  • دنیا جانتی ہے کراچی میں دہشتگردی کا آغاز کس نے کیا تھا، وسیم اختر کا شرجیل میمن کے بیان پرردِعمل

    دنیا جانتی ہے کراچی میں دہشتگردی کا آغاز کس نے کیا تھا، وسیم اختر کا شرجیل میمن کے بیان پرردِعمل

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔

    تفصیلاے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے بیان پر اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کراچی میں دہشت گردی کا آغاز کس نے کیا تھا۔

    وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے عوام کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیاجارہا، میں نے سیاسی پریس کانفرنس نہیں کی میں نے کراچی کے مسائل کو سامنے رکھا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وجہ سےلوگ مررہے ہیں، پولیس کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،  ہمارے شہر میں لڑکے مارے جارہے ہیں اور یہ مذاق سمجھ رہے ہیں۔

    کراچی سے بھتہ خوری پرچیاں ختم ہوگئی ہیں، شرجیل میمن

    واضح رہے کہ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وسیم اخترکی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا، دنیاکےتمام میٹروپولیٹن سٹی میں اسٹریٹ کرائم ریشو زیادہ ہوتا ہے، لیکن کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں۔

  • وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم فیصلے کے قریب

    وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم فیصلے کے قریب

    کراچی: اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اپنے فیصلے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کارکنان کا اہم جنرل ورکرز اجلاس 20 مارچ بروز اتوار طلب کر لیا ہے، جس میں کارکنان کو اپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کارکنان سے اس بات پر رائے لی جائے گی کہ عدم اعتماد کی تحریک پر حکومت کا ساتھ دینا ہے یا نہیں، جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے حوالے سے بھی کارکنان سے رائے طلب کی جائے گی۔

    ایم کیو ایم نے اندرون سندھ سمیت ملک بھر کے ورکرز کا ویڈیو لنک اجلاس بھی پیر 21 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

    ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے پارٹی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اب بہت دیر ہو چکی ہے، ایم کیو ایم تحریک انصاف کی گورنر راج کی تجویز سے متفق نہیں ہے۔

  • ایم کیو ایم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 12 نکاتی قرارداد جمع کرا دی

    ایم کیو ایم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 12 نکاتی قرارداد جمع کرا دی

    اسلام آباد: شہری سندھ کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو بارہ نکاتی قرارداد جمع کرا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دو دن قبل ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے شہری سندھ کے مسائل پر 12 نکاتی قرارداد اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی ہے، جس میں کراچی کے سلسلے میں اہم مطالبے کیے گئے ہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں کراچی کو آفت زرہ قرار دیا گیا ہے اس لیے تمام ٹیکس معاف کیے جائیں، NFC ایوارڈ آدھا کراچی کو دیا جائے، کراچی سندھ کو 95 فی صد ریوینیو دیتا ہے تو اس میں سے 25 فی صد کراچی پر خرچ کیا جائے۔

    کراچی کے نوجوانوں کو آئین کے لحاظ سے سرکاری روزگار دیا جائے، سندھ میں پولیس اسٹریٹ کرائمز روکنے میں ناکام ہے، پولیس میں ریفارمز کر کے سندھ پولیس میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے۔

    مردم شماری، الیکشن کمیشن اور نادرا کی ووٹر لسٹوں کے ڈیٹا میں جو فرق ہے اس کو دور کیا جائے، سندھ حکومت نے آئین سے بغاوت کر کے لوکل گورنمنٹ کے جو اختیارات منتقل نہیں کیے ہیں پارلیمنٹ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اختیارات لے کر مقامی حکومتوں کو منتقل کرائے۔

    قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کراچی سے جڑی ہے لیکن صوبائی حکومت نے کراچی کو نظر انداز کیا ہوا ہے، اس لیے میگا پراجیکٹس کے فور، ایس تھری، سرکلر ریلوے، ماس ٹرانزٹ منصوبے جلد مکمل کیے جائیں۔

    سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں، کوٹہ سسٹم کے تحت جاری ناانصافیوں، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریوں کی بندر بانٹ پر آزاد کمیشن تشکیل دے کر نا انصافیوں کا تدارک کیا جائے، نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں شہری سندھ کو اس کا جائز حق دلانے کے لیے ایوان اپنا کردار ادا کرے۔

    کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ اور لوٹ مار کا وفاقی حکومت نوٹس لے اور کسی اور کمپنی کو کام کرنے کا موقع فراہم کرے اور عوام کی شکایات کا ازالہ کرے۔

  • یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا کو مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد نکلا۔

    ذرایع کے مطابق عزیز آباد یادگار شہدا کو گزشتہ روز مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد علی غلام پٹنی ہے، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ غلام پٹنی یادگار کو تباہ کرنے کا ماسٹر مائند ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کا سراغ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم علی غلام پٹنی کو بانی ایم کیو ایم نے یادگار شہدا کی مسماری کا کام سونپا تھا، ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی را نے کام سونپا تھا، اور یادگار کو مسمار کرنے کا مقصد اردو بولنے والوں میں بے چینی پھیلانا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے تھے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    واقعے کے بعد عزیز آباد یادگار شہدا پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم پاکستان کی مضبوطی سے خوف زدہ ہیں، کچھ عناصر ہمارے نئے صوبے کے مطالبے سے پریشان ہیں، یادگار شہدا چھوٹی سی جگہ تھی بتایا جائے کس کو بری لگ رہی تھی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا کہ یاد گار شہدا کو دوبارہ تعمیر کریں گے، ہم شہدا کے وارث ہیں ان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

  • حکومت میں ہیں اور ہمارے 200 دفاتر بند ہیں: خالد مقبول صدیقی

    حکومت میں ہیں اور ہمارے 200 دفاتر بند ہیں: خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کیا ہے کہ جو جماعت حکومت میں ہے اس کے 200 دفاتر بند پڑے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میں خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کو قومی دھارے میں لانا ہوگا، ہم حکومت میں ہیں اور ہمارے دو سو دفاتر بند ہیں۔

    کنوینر کا کہنا تھا کہ اُس جماعت سے خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے کارکن گرفتار ہیں اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، 1992 میں بھی ایم کیو ایم اتنی کم زور نہیں تھی، مہاجروں کے عروج کے بغیر پاکستان کا عروج ممکن نہیں، آج 50،60 فی صد سیٹیں کسی اور کو دے دی گئیں، نظام کے محافظوں کا سب سے بڑا خطرہ ایم کیو ایم ہے۔

    تازہ ترین:  ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی آ کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقات کی تھی، اس موقع پر ایم کیو ایم نے شکوؤں اور شکایات کے ڈھیر بھی لگا دیے تھے، ایم کیو ایم نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ بھی دیا۔

    ذرایع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے علاوہ عملی اقدامات صفر ہیں، معاہدوں اور وعدوں پر عمل نہ ہوا تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے معاملہ افہام و تفہیم اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا، اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • جنگ کی سازش کی تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، خالد مقبول صدیقی

    جنگ کی سازش کی تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، خالد مقبول صدیقی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اس خطے کا مقدر بن کررہے گی، جنگ کی سازش کی تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ایم کیو ایم کی مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، اس سلسلے میں سوک سینٹر میں مرکزی ریلی کے شرکاء سے خالد مقبول صدیقی، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی اس خطے کا مقدر بن کررہے گی، بھارت نے کشمیرکی حیثیت تبدیل کرکے مذموم مقاصد کو اجاگر کردیا، مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    جنگ کی سازش کی تو بھارت کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، رلی کے شرکاء سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو کراچی کے3 کروڑ لوگ بارڈر کی طرف مارچ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کشمیر آور ، پاکستان کے کروڑوں عوام کا کشمیریوں سے فقید المثال اظہار یکجہتی

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر جمعہ کے روز 12 سے ساڑھے بارہ بجے تک مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری قوم نے کشمیر آور منایا، پاکستانی قوم گھروں سے باہر نکل آئی اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

  • کراچی کو سازش کے تحت پانی فراہم نہیں کیا جا رہا: خالد مقبول صدیقی

    کراچی کو سازش کے تحت پانی فراہم نہیں کیا جا رہا: خالد مقبول صدیقی

    کراچی: وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر حکومت کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے، کراچی کو سازش کے تحت پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے کہا کہ ریاست کی دوسری ذمہ داری تحفظ ہے، اپنی جماعت کو چھوڑ کر جانا بھی عدم تحفظ کی دلیل ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے پریس کلب پر پانی کی عدم فراہمی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم کا قصور پڑھے لکھے متوسط نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیجنا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جبر کرنے والے تھک چکے ہیں، اب انھیں آپ کی ضرورت ہے، آئیں سندھ کے شہری علاقوں کے عوام مہاجروں کو ان کا حق دلائیں۔

    مزید تازہ خبریں پڑھیں:  کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں: سراج الحق

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا 70 برس کا قرض اگر کوئی اتار سکتا ہے تو وہ یہی جماعت ہے۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل ایم کیو ایم پاکستان نے شہر قائد میں پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا، کراچی میں قلت آب کا مسئلہ گمبھیر شکل اختیار کر چکا ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کے خلاف میدان میں آ گئی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف ہے کہ کراچی میں پانی کی چوری اور غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے شہر بوند بوند کو ترس گیا ہے۔

  • مصطفیٰ کمال غدار سے بڑھ کر، فاروق ستار چاہیں بھی تو واپس نہیں آ سکتے: وسیم اختر

    مصطفیٰ کمال غدار سے بڑھ کر، فاروق ستار چاہیں بھی تو واپس نہیں آ سکتے: وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی سیاست میں واپسی کا امکان اب نہیں ہے، آئین میں صوبوں کی گنجایش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئین میں صوبوں کی گنجایش ہے، کراچی ایڈمنسٹریٹو یونٹ بن سکتا ہے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال پارٹی کے لیے غدار سے بھی بڑھ کر ہیں، فاروق ستار واپس آنا بھی چاہیں تو ایم کیو ایم میں نہیں آ سکتے۔

    میئر کراچی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی کے اتحادی بن کر رہنا زیادہ بہتر ہے، عمران خان نے اسپتال بنایا ہے وہ کرپٹ نہیں ہیں، ہماری دعا ہے اللہ عمران خان کی مدد کرے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کی سربراہی میں وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر مشاورت

    خیال رہے کہ آج حکومت کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کی سرگرمیاں عروج پر نظر آئیں۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے ایک وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔

    اپوزیشن نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ حکومت کو غریب دشمن بجٹ پاس کرنے نہیں دیا جائے گا اور حکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ عوام دوست بجٹ لے کر آئیں۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر، اہم سیاسی رہنماؤں اور شخصیات کی شرکت

    متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر، اہم سیاسی رہنماؤں اور شخصیات کی شرکت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان جس نازک دورسے گزررہا ہے اس میں ہم سب کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنے ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی بینکویٹ میں منعقدہ ایم کیو ایم پاکستان کے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم کیو ایم کے سالانہ افطار ڈنر میں میں مختلف سیاسی ، مذہبی، سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ تقریب شہرکراچی کی نمائندہ تقریب کہی جاسکتی ہے جس میں صحافت،سیاست، ادب، فنون و لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت نے اس محفل کو مزید چار چاند لگادیئے۔

    افطار ڈنر میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد لگ بھگ 29سال بعد ایم کیو ایم کی تقریب میں شریک ہوئے۔

    ان کے علاوہ افطار ڈنر میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرصبغت اللہ راشدی المعروف پیرپگارا ان کے چھوٹے بھائی راجہ سائیں ، سینئررہنما نصرت سحر عباسی بھی موجود تھیں۔

    ایم کیوایم کے زیراہتمام یہ دعوت افطار و ڈنر اس لئے بھی انفرادیت کی حامل تھی کہ اس کا نظم وضبط مثالی تھا اس میں شرکت کرتے والے افراد شہر کے ہی نہیں پورے ملک سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد شریک تھے۔