Tag: متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی

  • اسیر کارکن کی اہلیہ کو دھمکیاں دینا شرمناک عمل ہے، رابطہ کمیٹی

    اسیر کارکن کی اہلیہ کو دھمکیاں دینا شرمناک عمل ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کے اسیرکارکن آصف کی اہلیہ کوسرکاری اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کافوری نوٹس لیاجائے اورانہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 11مار چ 2015ء کوایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رینجرزکے چھاپے کے دوران رینجرزاہلکاروں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص شاہ شہید ہوگئے تھے لیکن رینجرزنے اس کے الزام میں ایم کیوایم کے ہی ایک اورکارکن آصف کوگرفتارکرلیااوراس جھوٹے مقدمے میں انہیں سزادلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    آصف کی اہلیہ نورین جوعدالت میں اپنے شوہرکی بے گناہی کامقدمہ لڑرہی ہیں لیکن انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے آصف کی اہلیہ کوبھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اوران پر دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ مقدمہ سے الگ ہوجائیں۔

    رابطہ کمیٹی کے بیان کے مطابق آج آصف کی اہلیہ نے یہ تمام تفصیلات اوراپنے خدشات ایک پریس کانفرنس میں بیان کئے ہیں اُن کے بیان کیے گئے حقائق انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے اور ان دھمکیوں سے صاف ظاہر ہے کہ آصف کواس کیس میں پھنسایاگیاہے اوراب اسے سزادلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وقاص شاہ کے قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو بچایا جائے۔

    رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی کہ آصف کی اہلیہ نورین کوسرکاری اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور انہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔

  • کراچی میں آج پہیہ جام ہو گا ایم کیو ایم، کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی،ڈی جی رینجرز

    کراچی میں آج پہیہ جام ہو گا ایم کیو ایم، کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی،ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے محاصرے اور چھاپہ کے خلاف متحدہ قومی مومنٹ نے پہیہ جام ہڑتال کی اپیل ہے،جس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ آج کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج کی گئی پہیہ جام ہڑتال پر ڈی جی رینجرز کا ردعمل سامنے آگیا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کراچی کے شہریوں سے کہا ہے کہ آج شہر میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہری مکمل آزادی کےساتھ کاروبارکھولیں اور مکمل آزادی کے ساتھ گاڑیاں سڑکوں پر لائیں،سندھ رینجرزتحفظ فراہم کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہرمیں دکانیں بندکرانےوالوں سےسختی سےنمٹیں گے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی پرامن ہڑتال کی اپیل کے خلاف ڈی جی رینجرز کے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کو آئینی، قانونی اورجمہوری حق سے روکنے کا عمل قطعی غیرقانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


    کامران فاروقی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، رینجرز ذرائع، اچھی روایت نہیں، فاروق ستار


    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پرامن جمہوری احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا آئینی،قانونی،جمہوری اور انسانی حق ہے، ایم کیوایم نے رینجرز کے غیرقانونی اورغیرانسانی اقدامات کے خلاف پرامن احتجاج کی اپیل کرکے اپنا جمہوری حق استعمال کیاہے جسے ریاستی طاقت سے روکنے کا عمل نہ صر ف غیرقانونی وغیرجمہوری ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    یاد رہے رکن اسمبلی کامران فاروق کی گرفتاری کے لیے کل رینجرز کی بھاری نفری نے پی آئی بی کے علاقے کا محاصرہ کرے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ جانے والی گلیوں کو بند کردیا تھا، جس پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آج پر امن احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

  • کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سی ویو سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور سانحہ سی ویو کی تحقیقات کرانے اور آئندہ ایسے سانحہ سے بچنے کیلئے قانون سازی کرانے پر زور دیا ہے ۔

    خالد مقبول صدیقی نے سی ویو واقعے پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کیا، اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی ذمہ داری کسی ایک پرنہیں بلکہ تمام متعلقہ لوگوں پرعائد ہوتی ہے، کسی ایک شخص کو الزام دینا ٹھیک نہیں، انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار پہلے دن سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔