Tag: متحدہ قومی موومنٹ

  • اکیسویں ترمیم،ملک بچانے کے مترادف اور خوش آئند ہے، الطاف حسین

    اکیسویں ترمیم،ملک بچانے کے مترادف اور خوش آئند ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک بچانے کا مترادف اور خوش آئند قرار دیا ہے۔

     الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دہشتگردوں سے ملک کو پاک کرنے کیلئے ایک صفحہ پر جمع ہو کر ملک میں مثبت روایت کی بنیاد رکھ دی ہے ، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستا ن کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے مسلح افواج ، سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کو جرأت و ہمت عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کےآج کےاجلاس میں اکیسویں آئینی ترمیم کا ترمیم شدہ مسودہ منظوری کیلیےپیش کیا گیا جسےبحث کے بعد دو سو سینتالیس اراکین کی متفقہ رائےسےمنظورکر لیا گیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

  • الطاف حسین کی بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    الطاف حسین کی بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور شکر گڑھ سیکٹر کے قریب بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت متعدد پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب پوری قوم اور تمام جماعتیں ملک سے طالبان دہشتگردوں سمیت دیگر انتہاء پسندوں کا خاتمہ چاہتی ہیں، ایسے میں پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت قوم کی توجہ اندرونی دہشتگردی سے ہٹانے کی کوشش ہے ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ متحد ہے، بھارت ہماری خاموشی و امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

  • الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکن سکندرعلی کے قتل کی مذمت

    الطاف حسین کی ایم کیوایم کے کارکن سکندرعلی کے قتل کی مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکن سکندرعلی کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیراعظم ، آرمی چیف و چیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے کہ ماورائے عدالت قتل کا نوٹس اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ان کا کہنا ہے کہ سکندر کے قاتل رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ سکندر علی ولد سید ارتضٰی حسین پیر کی شب ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، چندگھنٹوں بعد سکندرعلی کی تشدد زدہ لاش مواچھ گوٹھ سے ملی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کچھ دنوں قبل بھی ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن ساجد کو اسی طرح تشدد کرکے شہید کردیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ سکندر کے قاتل رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیں۔

    انہوں نے ایم کیوایم کے کارکن سکندر کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، رینجرز یا کسی بھی سرکاری ایجنسی کو یہ حق نہیں کہ کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے بعد قانون کے تحت عدالت میں پیش کرنے کے بجائے تشدد کرکے قتل کردے ۔

    الطاف حسین نے وزیرِاعظم ، آرمی چیف و چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کا نوٹس اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے پولیس اور دیگر محکموں میں خاص طورپر ایسے افسران مقرر کئے ہیں۔ جومعصوم وبے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور سفاکیت وبربریت میں اپنی شہرت رکھتے ہیں، اس پالیسی کے تحت کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو پکڑ پکڑ کرغائب کیاجارہا ہے، الطاف حسین نے سکندر شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

  • گلےکاٹنےوالےطالبان نہیں ظالمان ہیں، الطاف حسین

    گلےکاٹنےوالےطالبان نہیں ظالمان ہیں، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین کہتے ہیں تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی تھی لیکن اب انہوں نے مؤقف تبدیل کرلیا،یہی حالات رہے تو ملک میں مارشل لاکوآنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

    علماو مشائخ سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاکہناتھافوجی عدالتوں کی حمایت اس شرط پرکی تھی کہ کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی لیکن اب تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے مؤقف تبدیل کرلیاہے، الطاف حسین نے کہا بچوں کوقتل اور مساجد کودھماکوں سے اڑنے والے طالبان انسانوں کے روپ میں حیوان ہیں مسلح افواج ان کیخلاف بھرپورکارروائی کررہی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ گلےکاٹنےوالےطالبان نہیں ظالمان ہیں۔

     قائد کے ایم کیوایم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی نذر ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کوشہید تصورنہ کرنے والوں کے سوشل بائیکاٹ کااعلان بھی کیا، الطاف حسین کاکہناتھا اب تک وزیراعلیٰ سندھ ٹمبرمارکیٹ کادورہ نہیں،انہوں نے ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کامطالبہ بھی کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ٹمبرمارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے کہ آگ لگی یا لگائی گئی ہے؟۔ دیکھناچاہیےکہ انارکلی یا ٹمبرمارکیٹ میں کوئی کیمیکل تو استعمال نہیں ہوا، ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ اب تک وزیراعلیٰ سندھ نےٹمبرمارکیٹ کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی آصف زرداری کی جانب سے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلیے افسوس کاپیغام آیا، جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

  • الطاف حسین کا انارکلی بازار میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہارافسوس

    الطاف حسین کا انارکلی بازار میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہارافسوس

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لاہورمیں انارکلی بازار میں ہولناک آتشزدگی سے متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ہولناک آتشزدگی کے واقعہ میں اس قدربڑی تعدادمیں شہریوں کی ہلاکتوں سے ہردل دکھی اور افسردہ ہے، الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اس کےاسباب کاپتہ چلایاجائے اورمتاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے تمام ساتھی سانحہ میں جاں بحق ہونےوالوں کےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔

  • ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    کراچی: سندھ اورمرکزی حکومت کی بے حسی کوبھانپتے ہوئے ملک ریاض نے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان کیا ہے۔

    کراچی ٹمبرمارکیٹ میں کروڑوں کاسامان جل کرراکھ ہوگیا لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکیں،کسی وزیر کودادرسی کی توفیق ہوئی نہ کوئی مشیر متاثرین کے زخموں پرمرہم رکھنے نہ پہنچا۔

    حکومت سندھ کمیٹی بنا کربری الذمہ ہوگئی تو وفاقی نمائندوں نے صرف ٹیلی فونک گفتگو کرپراکتفا کیا، لیکن عملی اقدامات کسی نے نہ کیے،دن رات کروڑوں میں کھیلنے والوں کو روڈ پرآگئےتو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض آگے بڑھے اور ہرمتاثرہ دکاندار کیلئے دس لاکھ روپے کااعلان کردیا۔

  • ایم کیو ایم نے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا

    ایم کیو ایم نے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے قائم کئے گئے امدادی کیمپ پر سانحہ کے متاثرین کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا ہے ۔

    ایک بیان میں ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام ایم کیوایم کے ٹمبر مارکیٹ امدادی کیمپ پر 32735409 نمبرپر 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

    جہاں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر ذمہ داران آتشزدگی سے متاثرہ عوام و تاجروں کی رہنمائی ان کے نقصانات کے تخمینے اور ازالے کے حوالے سے انہیں تعاون فراہم کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔

  • سندھ حکومت کو نااہلی ایوارڈ ملنا چاہئے، الطاف حسین

    سندھ حکومت کو نااہلی ایوارڈ ملنا چاہئے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاکہناہے سانحہ ٹمبر مارکیٹ پرحکومت سندھ کونااہلی ایوارڈ ملناچاہئے۔

     سانحہ ٹمبر مارکیٹ پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کی ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، الطاف حسین نے وفاقی وزیرخزانہ سے گفتگو میں کہاکہ سندھ حکومت متاثرین کی مدد کے بجائے وضاحتیں کررہی ہے، صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ مجرمانہ غفلت کامظاہرہ نہ کرتیں تو شہریوں کی املاک کو بچایاجاسکتا تھا۔

    الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں فائر بریگیڈ جدید گاڑیوں اور جدید آلات سے محروم ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت بھی خصوصی فنڈز فراہم کرے۔

    اسحاق ڈار نےالطاف حسین کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت متاثر ین کی ہرممکن مددکرے گی، انہوں نے بتایا گزشتہ سال سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مدد میں سولہ فیصد اضافی فنڈز فراہم کیے گئے یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان فنڈز کو استعمال کرے ۔

  • دہشتگردوں! اب پاکستان میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں، نوازشریف

    دہشتگردوں! اب پاکستان میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد جان لیں ہم اپنےبچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

    قوم سے خصوصی خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری دنیابچوں کےوالدین کےغم میںٕ برابرکی شریک ہے، سفاک قاتلوں نے قوم کے دل پرگہرا زخم لگایا ہے، وه حذیفہ میرا بیٹا تھا جو ناشتہ کئے بغیرگهر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ 6 سال کی بچی خولہ میری بیٹی تھی جوٹیسٹ دینےگئی اورواپس نہیں آئی، معصوم بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کوپھانسی کی سزا پرعمل درآمد شروع ہوچکا ہے، حکومت دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہے اوراس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے، ان حالات میں قومی سیاسی اورعسکری قیادت قوم کو مایوس نہیں کرے گی اور یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی، دہشتگردوں نےجودرددیاہےاس کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ سپیڈی ٹرائل کورٹ سمیت پارلیمانی کمیٹی کے پیش کردہ تمام نکات پر اتفاق رائے پیدا کرلیا گیا ہے،جن پرعملدر آمد بھی فوری طور پر ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے وقت میں قوم سے مخاطب ہوں جب پوری قوم کے دل خون کے آنسو رہے ہیں اور ساری قوم کی آنکھیں اشکار ہیں، میں ایک باپ ہونے کے ناتے ہراس باپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جس نے اپنے بچے کی لاش کوکاندھا دیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل کا پاکستان انشاءاللہ بھت پرسکون پاکستان ہوگا، پاکستان بھرمیں مسلح جتھوں کی اجازت نہیں ہوگی، دہشتگردوں اوردہشتگردتنظیموں کی فنڈنگ کےتمام وسائل ختم کیےجائیں گے، قائداعظم کےپاکستان کوان کےوژن کی طرح بنایاجارہاہے۔

  • ایم کیوایم نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی

    ایم کیوایم نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی

     اسلام آباد: ایم کیو ایم نے فوجی عدالتوں کی حمایت کردی فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے تحفظات دور کر لیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بیس تجاویز کی منظوری دے دی گئی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات دور کر لیے گئے ہیں، یہ ایکٹ سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا، فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایکٹ دہشتگردی کے خلاف استعمال ہو گا۔

    اے آر وائی نیوز کےنمائندے زاہد حسین مشوانی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا کہ سول اور ملٹری حکام کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ فوجی عدالتیں صرف مذہبی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں گی، سیاسی لوگوں کے خلاف یہ قانون استعمال نہیں کیا جائے گا۔