Tag: متحدہ قومی موومنٹ

  • ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی منزل پر جمہوریت کے راستے سے پہنچ سکتا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اگرسازش ہے تو بےنقاب کریں اور اگرغلطی ہے تو تسلیم کی جائے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ طاقت کو استعمال نہ کرنے کا فلہ روایت بننا چاہیئے، وزیرِاعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ اُن سے بڑے پن کی توقع ہے، جمہوریت کی پرورش کی ہوتی تو چند ہزار لوگ جمہوریت کوچیلنج نہ کرتے۔

    اگر ہم سول نافرمانی کا اعلان کرتے تو ہم پر آرٹیکل 6 لگا دیا جاتا لیکن دھرنا دینے والی جماعت کے سربراہ نے سول نافرمانی اور ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کے لئے عوام کو مشورہ دیا، ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا جبکہ کل خوشخبری سنائی گئی کہ وہ کراچی آکر شہر کو آزاد کرائیں گے۔

    انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کو آزاد کرانے والے پہلے کشمیر کو آزاد کرائیں، پاکستان سب کیلئے ہے اور سب اس کے برابر کے شہری ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات صبر وبرداشت اور قربانی کے متقاضی ہیں اور ہم اپنے حصے کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مظاہرین کےلیے ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں، جبکہ جن کی میں نمائندگی کرتا ہوں اُن پر ربڑ کی گولیاں نہیں چلتی بلکہ آتش سے بھری فولادی گولیاں سینوں پراُتری جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوان کو خاندانی دکان سمجھنے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔

  • پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنا اور قبضہ کرنے کے عمل افسوسناک ہے، الطاف حسین

    پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنا اور قبضہ کرنے کے عمل افسوسناک ہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنے اورقبضہ کرنے کے عمل پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پی ٹی وی یااسی جیسے ادارے اورانکی عمارتیں ریاست کی علامات ہیں ، جن کے تقدس کا خیال رکھنا سب کا فرض ہے اور احتجاج کی آڑ میں ان پر قبضہ کرنا یا ان کو نقصان پہنچانے کے عمل کو کسی بھی صورت میں درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    الطا ف حسین نے دھرنا دینے والی جماعتوں کے قائدین اور دیگر رہنماؤں سے کہا کہ وہ دھرنے میں شریک اپنے اپنے کارکنوں کو سختی سے تنبیہ کریں کہ وہ قومی ریاستی اداروں خواہ وہ پی ٹی وی ہو، ریڈیو ہو یا پارلیمنٹ ہو انہیں کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچاںا اوران کا احترام کریں۔

    الطاف حسین نے دھرنے میں شریک دونوں جماعتوں کے کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ ریاست کی پہچان یہ ادارے آپ کے اپنے ادارے ہیں، ان کی حفاظت کرنا اور ان کے تقدس کا خیال کرنا آپ کا بھی فرض ہے۔

    لہٰذا آپ خدارا ریاست کے ان اداروں کونقصان پہنچا کر ملک کی عزت و وقار کو مجروح نہ کریں، آپ اپنا احتجاج ضرورکریں لیکن خدارا اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پرامن رکھیں اوراحتجاج کی آڑ میں کسی بھی قومی ادارے کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں۔

  • دھرنا دینے والوں کے جائزمطالبات پرغورکیا جائے، ایم کیوایم

    دھرنا دینے والوں کے جائزمطالبات پرغورکیا جائے، ایم کیوایم

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ، ارکان قومی و صو بائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور سیکٹر کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا ۔

    اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا، اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار ، حیدر عباس ضوی ، کنور نوید جمیل، کنورخالدیونس ، بابر غوری ، نسرین جلیل ، احمدسلیم صدیقی ، اسلم آفریدی، خالد سلطان اور کہف الواری، موجود تھے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشیں مثالی ہیں، وہ محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی جراتمندانہ پالیساں آئندہ بھی ملک بھر کے مظلوم عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کر تے ہوئے افہام وتفہیم سے معاملات حل کرے ،تاحال حکومت سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات نہیں کررہی ہے ۔

    اجلاس میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

    اجلاس میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان سے بھی اپیل کی گئی کے وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں، اجلاس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی وبقاء اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

  • خواجہ سعدرفیق کا الطاف حسین سے ٹیلفونک رابطہ

    خواجہ سعدرفیق کا الطاف حسین سے ٹیلفونک رابطہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اوران سے ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔

    خواجہ سعدرفیق نے ملک کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے الطاف حسین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ معاملات کوپرامن طریقے سے حل کرانے کیلئے جو کوششیں کررہے ہیں ہم انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مسئلے کو مذاکرات اوربات چیت سے حل کریں۔ الطاف حسین نے کہاکہ میری خواہش اورکوشش ہے کہ تمام معاملات افہام وتفہیم اورپرامن طریقے سے حل ہوں۔

  • لاہورمیں رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دیئے جائیں، الطاف حسین

    لاہورمیں رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دیئے جائیں، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے لاہور میں کھڑے کنٹینرز اور رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں مختلف علاقوں میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے سبب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور محنت کش کے روزگار متاثر ہو رہے ہیں،شاہراؤں کے بند ہونے سے مریضوں کو اسپتال منتقلی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

    الطاف حسین نے انسانی حقوق کی تنظیمیں سول سوسائٹی وکلاٗ برادری سے اپیل کی کہ وہ ان اقدامات کیخلاف احتجاج بلند کریں،انہوں نے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے فوری احکامات جاری کریں۔

  • لاہورمیں عوام کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریزکیاجائے،ایم کیو ایم

    لاہورمیں عوام کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریزکیاجائے،ایم کیو ایم

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں پولیس اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ خدارا تشدد کے بجائے امن اورافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے موٴقف کیلئے احتجاج کرنا ہرفرداورجماعت کاآئینی ،قانونی اورجمہوری حق ہے اوراس احتجاج کوریاستی طاقت سے دبانا کسی بھی طرح جمہوری طرزعمل قرارنہیں دیاجاسکتا۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دوروز سے لاہورمیں پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کاجس طرح محاصرہ کیا گیاہے وہ غیرمناسب ہے اورہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ اس محاصرے کاخاتمہ کیاجائے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا اور آج پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشددکیاگیاجس سے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے اور عوام کی جانب سے بھی جذباتی ردعمل کیاگیا

    اس ساری صورتحال کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جوانتہائی افسوسناک ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نے حکمرانوں سے پہلے بھی کہا تھا اوراب پھرکہتے ہیں کہ خدارا لاٹھی،گولی اورریاستی طاقت کے ذریعے عوام کے احتجاج کودبانے اورعوام کے خلاف طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پرگریز کیاجائے اورمعاملات کے حل کیلئے طاقت کے بجائے ضبط وتحمل اورافہام وتفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے مظاہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے موٴقف کیلئے احتجاج ضرور کریں لیکن خداراقانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں، اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پوری کوشش کریں کہ ان کااحتجاج پرامن ہو۔

  • سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی ہے، فاروق ستار

    سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی ہے، فاروق ستار

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کےرہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی ہے ۔لندن میں ایم کیوایم یوکے زیراہتمام ہونے والی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام،معاشی ترقی اورقومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیاجائے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کئی سال قبل ہی پاکستان کے ارباب اختیارکو خبردار کردیا تھا اگر طالبانائزیشن کونہیں روکاگیاتویہ ملک کے لئے انتہائی تباہ کن ہوگا۔