Tag: متحدہ قومی موومنٹ

  • وسیم اخترکو رہا کیا جائے،ندیم نصرت کا مطالبہ

    وسیم اخترکو رہا کیا جائے،ندیم نصرت کا مطالبہ

    متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینیر ندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کراچی کےمنتخب میئر وسیم اختر کو فی الفور رہا جائے تا کہ وہ شہریوں کی بھرپور انداز میں خدمت کر سکیں۔

    Political parties and civil society should… by arynews
    تفصیلات کے مطابق لندن سے اپنے ایک تازہ بیان میں ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے حکومت سے میئر کراچی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر منتخب میئر ہیں لیکن انہیں قید میں رکھنے کے لیے مختلف جھوٹے مقدمات میں الجھایا جارہا ہے جو سیاسی بنیاد پر قائم کیے گئے ہیں۔

    اسی سے متعلق : نامزد میئر وسیم اختر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کے جرم میں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ دوسری طرف شہر کراچی مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے ایسے میں میر کراچی کو قید میں رکھ کر اہلیان کراچی کو سزا دی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : کراچی کے اسیر مئیر وسیم اختر نے حلف اٹھالیا

    ایم کیو ایم کے کنوینر نے دیگر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی وسیم اختر کی رہائی کئے لیے عملی کوششیں کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کریں۔

  • اس شہراورملک کا قرض اتارنے کے لیے تلخ اورمشکل فیصلہ کیا،فیصل سبزواری

    اس شہراورملک کا قرض اتارنے کے لیے تلخ اورمشکل فیصلہ کیا،فیصل سبزواری

    کراچی : ایم کیو ایم کے رکن صوبائی فیصل سبزواری نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ خوف کے باعث ایم کیوایم پاکستان بنائی گئی اگرخوف ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتے۔

    بائیس اگست کو جو ہوا اس کا ایم کیو ایم کی بھوک ہڑتال سے تعلق نہیں تھا کہا جاتا ہے خوف کے باعث ایم کیوایم پاکستان بنائی گئی اس شہراور ملک کا قرض اتارنے کیلیے تلخ اورآسان فیصلہ کیا ہے ہم نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ارکان کو فارغ کیا ہے ہم اس ریاست کے شہری ہیں۔


    اس معاملے کا ایک سیاسی رخ اور ایک ذمے دارانہ رخ ہے زخم پر نمک لگانا آسان ہے،مرہم رکھیں ہم اداروں کےساتھ سوچ سمجھ کر کھڑے رہیں گے ،مشکل وقت میں سیاست کرتے رہیں گے خدا را ہمیں سپورٹ کیجیے۔

    سندھ میں کئی بار اکثریت ہونے کے باوجودایم کیوایم کا وزیراعلیٰ نہیں بنایا گیا،میں ایوان میں بولی جانے والی سندھی زبان سمجھتاہوں،میں مہاجر نہیں ہوں میں تو پاکستان میں ہوں خوف ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتے۔

    بانی ایم کیو ایم کہےتو آرٹیکل 6 باقی کوئی ایسی بات کرےتو چھوڑدو ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے،ہمارا ساتھ دیا جائے میری باتوں سے یہ اندازہ نہ لگایا جائے کہ میں بانی ایم کیو ایم کی حمایت نہیں کررہا بلکہ اس قرارداد کی حمایت کرتا ہوں لیکن مطالبہ کرتا ہوں کہ انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا ہے ہمارے زخموں پرمرہم رکھیں،ہم اپنی ریاست،قوم کیساتھ سوچ سمجھ کرکھڑے ہیں،خواجہ اظہارالحسن کی فوری رہائی پروزیراعلیٰ سندھ کاشکرگزارہوں۔کوئی مانے نہ مانے مہاجر پنجابی اتحاد ایم کیو ایم سے پہلے موجود تھا،میں مہاجرنہیں، میں تو پاکستان میں پیدا ہوا ہوں۔میں نے نصاب میں سندھی پڑھی ہے اورسمجھتا ہوں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم پرجوقرض ہے ہم نے وہ قرض اتارنے کیلئے انتہائی تلخ فیصلہ کیاہے،کیاکسی نے معلوم کرنےکی کوشش کی کہ مہاجراحساس محرومی کاشکارکیوں ہیں؟: ہم اس ریاست کے شہری ہیں۔لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک میں ایک وفاقی کوٹہ ہے،سندھ میں صوبائی کوٹہ ہے۔22اگست کے بعدمہاجروں کی پہچان پربحث شروع ہوگئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نجی چینل پرحملے پرآرٹیکل6لگایاجائے لیکن پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کوچھوڑدیاجائے؟فیصل سبز واری نے اپنی تقریر پاکستان زندہ باد کے نعرے سے ختم کی۔

  • لیاری میں‌ پیپلز امن کمیٹی کے تین دفاتر مسمار

    لیاری میں‌ پیپلز امن کمیٹی کے تین دفاتر مسمار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر مسمار کیے جانے کے بعد اب پیپلز امن کمیٹی کے دفاتر گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا،لیاری میں امن کمیٹی کے تین دفاتر مسمار کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں سیکیورٹی اداروں کی موجودگی میں پیپلز امن کمیٹی کے تین دفاتر مسمار کردیے گئے ۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق دفتر کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کیا گیا، دفتر گرائے جانے کے وقت لیاری چیل چوک پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹ سکے۔

    14383977_1183441341715011_2110746478_n

    سیکیورٹی اداروں کی موجودگی میں ہی چاکی واڑہ میں قائم کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیز بلوچ کا فارم ہائوس بھی مسمار کردیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے مزید دو دفاتر مسمار

    دریں اثنا گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے مزید دو دفاتر مسمار کردیے گئے جس کے بعد ایم کیو ایم کے گرائے جانے والے دفاتر کی تعداد تقریبا 140 ہوگئی۔

    رافع حسین نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ دونوں دفاتر سرکاری اراضیوں پر قائم کئے گئے تھے۔

  • ایم کیو ایم کا ملیر میں دفتر مسمار ، تعداد 139 ہوگئی

    ایم کیو ایم کا ملیر میں دفتر مسمار ، تعداد 139 ہوگئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا یونٹ آفس گرادیا گیا ہے، جس کے بعد گرائے جانے والے دفاتر کی تعداد ایک سو انتالیس ہوگئی ہے۔

    ملیر سٹی کے علاقے میں چٹائی گراؤنڈ میں قائم ایم کیوایم کا غیرقانونی دفتر گرا دیا گیا ہے، گرایا جانے والا دفتر غیرقانونی طور پر قائم کیا گیا تھا، گرائے جانے والے دفاتر میں ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹر آفس شامل ہیں۔

    شہر میں اب تک ایم کیوایم کے ایک سو انتالیس غیرقانونی قائم دفاتر گرائے جا چکے ہیں، بائیس اگست کو پاکستان مخالف نعروں کے بعد ایم کیو ایم کے دوسو اٹھارہ دفاتر کو سیل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے ایک سو اٹھتر یونٹ آفسز اور بائیس سیکٹر آفسزاسکولز، پارکس، کھیل کے میدانوں، واٹربورڈ اور ریلوے کی زمینوں پرقائم ہیں جنہیں بتدریج گرایا جائے گا۔

  • جماعت اسلامی کے وفد نے اسپتال جا کرڈاکٹرفاروق ستارکی عیادت کی

    جماعت اسلامی کے وفد نے اسپتال جا کرڈاکٹرفاروق ستارکی عیادت کی

    کراچی : جماعت اسلامی کے وفد نے کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی مقامی اسپتال جاکر عیات کی۔

    وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار اور کے گارڈز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


    Jamaat-i-Islami delegation visits MQM's Farooq… by arynews

    اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار خیریت سے ہیں، ان کی گاڑی نے حادثے میں پانچ قلابازیاں کھائیں تاہم وہ زیادہ چوٹیں لگنے سے محفوظ رہے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت زخمی گارڈز کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

    نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے تنظیمی دورے کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں نوری آباد کے مقام پر ان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کے تین گارڈز بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

     

  • پی ایس 127 میں‌ پی پی کا بھی بڑا مینڈیٹ ہے، خالد مقبول

    پی ایس 127 میں‌ پی پی کا بھی بڑا مینڈیٹ ہے، خالد مقبول

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ایس 127 میں‌ پیپلز پارٹی کا بھی بڑا حلقہ انتخاب ہے تاہم ہمارے ووٹرز کو چار گھنٹے تک گھروں سے نکلنے ہی نہیں‌ دیا گیا ان پر تشدد کرکے سب کو خوف زدہ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم جیتیں گے ہمارے ووٹرز وہاں موجود ہیں جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو ٹھیک کہہ رہے ہیں وہاں پی پی کا بھی بڑا حلقہ انتخاب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں حالات ٹھیک نہیں تھے وہاں کے لوگ باہر نکل ہی نہیں سکے، ریاستی غنڈوں نے بائیکس پر آکر چار گھنٹے تک حالات خراب کیے رکھے، ہنگامہ آرائی کری خوف زدہ ہوکر ہمارے ووٹرز باہر نکل ہی نہ سکے،خواتین کو بھی مارا، ہاتھ پیر توڑ دیے، انتظامیہ دیکھتی رہی، شروع کے چار گھنٹوں میں پولنگ ہی نہ ہو پائی۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر ارباب چانڈیو نے بتایا کہ سال 2002ء میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شہید عبداللہ مراد یہاں سے منتخب ہوئے تاہم ان کے قتل کے بعد سے آج تک متحدہ ہی اس نشست سے کامیاب ہوتی رہی ہے لیکن اس بار مرتضیٰ بلوچ کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے، ہزاروں جیالے سڑک پر نکل آئے ہیں اور مرتضیٰ کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آج برسوں بعد یہاں واپس لوٹ آئی ہے، اب الیکشن 2018 یہاں ہوں گے اور پتا چلے گا کہ کون جیتے گا۔

  • ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، فاروق ستار

    ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرے گا، ملیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے دوران ڈگری کالج ملیر کے دورے میں اےآر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پرامن انداز میں انتخابات میں حصہ لیا،ہمیں امید ہے کہ ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔

    دریں اثنا پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ عملے کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، چھ بجے کے بعد انتخابی نتائج نشر ہوں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حلقہ انتخاب میں رائے شماری کا تناسب انتہائی کم رہا، صرف 15فیصد ٹرن اوور سامنے آیا۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور سینیٹر نسرین جلیل نے سندھ اسمبلی کے حلقہ 127 ملیر کے الیکشن میں دھاندلی کےالزامات عائد کر دیئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نجمی عالم نے دھاندلی کی تردید کر دی۔

    پی ایس127 کا ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام

    مزید پڑھیں : پی ایس 127کراچی پرضمنی الیکشن، متحدہ اور حقیقی میں تصادم، صورتحال کشیدہ

    ضمنی انتخابات پی ایس 127، عوامی پذیرائی کا فیصلہ آج ہوگا

  • ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر مسمارکرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

    ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر مسمارکرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کےمزید دو غیرقانونی دفترمسمار کردیئے گئے۔ کراچی میں گرائے گئے یونٹ آفسوں کی تعداد ایک سو اٹھارہ سے زائد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناجائز قبضے اور سرکاری زمین پر قائم کیے گئے ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹر آفسوں کو مسمار کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    سندھ حکومت کا اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھاری مشینری کے ساتھ سرگرم ہے، مختلف علاقوں میں اب تک ایم کیوایم کے ایم کے ایک سو اٹھارہ سے زائد یونٹ اور سیکٹر آفسز ملبے کا ڈھیر بنادیے گئے۔

    ناظم آباد میں ایم کیو ایم کے مزید دو یونٹ آفس پر بلڈوزر چلادیا گیا اب تک مسمار کئےگئے ایم کیوایم کے دفاترکی تعدادایک سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے ایک سو اٹھتر یونٹ آفسز اور بائیس سیکٹر آفسزاسکولز، پارکس، کھیل کے میدانوں، واٹربورڈ اور ریلوے کی زمینوں پرقائم ہیں جنہیں بتدریج گرایا جائے گا۔

     

  • کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مزید تیرہ دفاتر گرادیئے گئے

    کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مزید تیرہ دفاتر گرادیئے گئے

    کراچی: مشکلات میں گھری ایم کیوایم کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا ہے، شہر قائد میں ایم کیو ایم کے سیکٹرز اور یونٹ آفسز گرائے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں کے بعد ضلع وسطی میں بھی ایم کیو ایم کے غیر قانونی قبضے اور سرکاری زمین پر بنائے گئے دفاتر کے خلاف بڑی کارروائی شروع کردی گئی۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر ہیوی مشنری کی مدد سے گرائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایف بی ایریا میں یونٹ آفس اور یوسی اٹھائیس کے تین دفاتر، جوہر آباد اور اطراف کے علاقوں میں ایم کیو ایم کے سات یونٹ ملبے کا ڈھیربن گئے۔

    سعید آباد کے علاقے میں ایم کیوایم کا ایک یونٹ آفس گرادیا گیا، جب ہیوی مشینری ایم کیوایم کے دفاتر گرانے پہنچی تو لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دئیے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

    ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انتظامیہ نے بھی ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کرلی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ضلع بھر میں متحدہ قومی موومنٹ نے کے ایم سی اور کے ڈی اے کی اراضی پر انتیس دفاتر قائم کیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیوایم کے دو سیکٹر اور ستائیس یونٹس آفس زمین بوس کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

     

  • مکا چوک کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    مکا چوک کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    کراچی : عزیزآباد کےعلاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز کے قریب واقع مکا چوک کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ضلع وسطی کراچی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز90 کے قریب واقع ‘مکا چوک’ کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق مکا چوک کا نام شہید لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا ہے۔

    letter

    واضح رہے 1988 میں ڈاکٹر فاروق ستار کے میئر بننے کے بعد اس چوک کی تعمیر کی گئی تھی اور اسے لیاقت علی خان چوک کا نام دیا گیا تھا جسے ناظم کراچی مصطفی کمال کے دور میں تزئینِ نو کے بعد مکا چورنگی کا نام دیا گیا تھا۔

    اسی سے متعلق : نائن زیرو،مکاچوک اور اطراف سے ایم کیو ایم قائد کی تصاویر ہٹا دی گئیں

    یاد رہے چورنگی میں نصب مکا لیاقت علی خان اس شہرہ آفاق جملے سے منسوب ہے جس میں انہوں نے علیغدہ انگلیوں کو یکجا کر کے مکا کی صورت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتفاق میں طاقت ہے۔

    مکاچوک کی نام کی تبدیلی کا فیصلہ قائد ایم کیو ایم کی جانب پاکستان مخالف تقاریر کرنے کے بعد کیا گیا ہے خیال رہے اس متنازعہ تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز کو بھی سِیل کردیا گیا ہے جب کہ ایم کیو ایم کے دفاتر بھی مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔