Tag: متحدہ قومی موومنٹ

  • متحدہ قومی موومنٹ پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    متحدہ قومی موومنٹ پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : ایم کیوایم پرپابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے قائد ایم کیوایم کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیوایم کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے ایم کیوایم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    ایم کیوایم پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ مذکورہ درخواست بیرسٹرسیف اللہ خان اوروطن پارٹی کے ہاشم شوکت نے دائر کی ہے۔

    درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قائد ایم کیوایم کو انٹر پول کے ذریعے واپس بلاکر گرفتار کیا جائے۔ درخواست کذار نے کا مزید کہنا ہے کہ پیمرا کو ہدایت کی جائے کہ ایم کیوایم کی سرگرمیوں کی نشرواشاعت پر پابندی لگائی جائے۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قائد ایم کیوایم اور ان کی معاونت کرنے والوں پر بھی غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    یاد رہے کہ کزشتہ دنوں کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم نے پاکستان مخالف نعرے لگائے، جس کی ملک بھر میں شدید مذمت کی جارہی ہے۔

     

  • لندن سیکریٹریٹ کے باہر قائد متحدہ کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج

    لندن سیکریٹریٹ کے باہر قائد متحدہ کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج

    لندن: لندن سیکریٹریٹ کے باہراورقائد متحدہ کے گھرکے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور قائد متحدہ کےخلاف نعرے لگائے گئے۔


    British Pakistanis protest against Altaf… by arynews

    اے آر وائی کے نمائندہ لندن احمد علی سید کے مطابق پاکستان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جس نے قائد متحدہ کے خلاف بھی نعرے لگائے مظاہرین میں بہت زیادہ غم و غصہ پایا جاتا ہے اور پاکستان کے حق میں مظاہرے کررہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے کہ جو مودی کا یار ہے وہ غدار ہے غدارہے۔

    UK-post-1

    قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف نعروں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بھی غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے جس کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے کی کثیر تعداد نے قائد متحدہ کے گھر اور ایم کیو ایم کے لندن سیکریٹیریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرہین نے قائد ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اُن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    UK-post-2

    مظاہرین پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں پاکستان کے حق میں اور قائد ایم کیو ایم کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے اپیل کی کہ قائد ایم کیو ایم کو ملک بدر کر کے پاکستان کی تحویل میں دیا جائے تا کہ آئین پاکستان کے مطابق انہیں قرار واقعی سزا دی جائےسکے۔

  • متحدہ کے مزید 10 دفاتر مسمار، دو روز میں تعداد 42 ہوگئی

    متحدہ کے مزید 10 دفاتر مسمار، دو روز میں تعداد 42 ہوگئی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مزید 10 دفاتر مسمار کردیے گئے جس کے بعد دو روز میں مسمار ہونے والے دفاتر کی تعداد 42 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، شہر قائد میں سرکاری اراضی پر قائم متحدہ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ دسرے روز بھی جاری رہا۔

    گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سرکاری اراضی پر گرانے کے فیصلے پر فوری اطلاق کیا گیا، جس کے نتیجے میں آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے مزید 10 دفاتر مسمار کیے گئے۔ دوروز میں منہدم کیے جانے والے دفاتر کی تعداد 42 ہوگئی۔

    پڑھیں: ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

    اطلاعات کے مطابق مسمار کیے جانے والے سیکٹر اور یونٹ آفسس غیرقانونی طور پر سرکاری اراضی پر بنائے گئے تھے جن کے خلاف وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب سرکاری دفاتر میں آویزاں قائد ایم کیو ایم کی تصاویر بھی اتار لی گئی اور شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 218 دفاتر سیل کئے جا چکے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ضلع ویسٹ میں متحدہ کے 37، ایسٹ میں 35، کورنگی میں 38، ضلع وسطی میں 68، ضلع ساؤتھ میں 25 اور ملیر میں 15 دفاتر سیل کیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں حیدر آباد ، میر پورخاص اور سکھر میں بھی متحدہ کے متعدد دفاتر سیل کردئیے گئے ہیں جبکہ غیرقانونی طور پر بنائے گئے زونز و یونٹس کو مہندم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • وسیم اختر کے لیے مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں

    وسیم اختر کے لیے مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں

    کراچی : وسیم اختر کی پیرول پر رہائی کا معاملے پرحکومتِ سندھ نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    نو منتخب میئرکراچی وسیم اختر 8 ماہ کی طویل جدوجہد اور صبرآزما مراحل سے گذرنے کے بعد بلا آخر میئر کراچی تو بننے میں کامیاب ہو گئے لیکن اُن کی مشکلات اب بھی کم ہوتی نظر نہیں آتیں، وسیم اختر کی پیرول پر رہائی یا میئر آفس کو سب جیل بنانے کی تجویش پر سندھ حکومت سر جوڑ کر بیٹھ سئی ہے۔

    اس حوالے سے قانونی ماہرین کاکہناہےکہ انسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعات کےتحت ملزم کو پیرول پر رہائی کا اختیار محکمہ داخلہ کے پاس نہیں ہے نو منتخب میئر کراچی وسیم اخترپرتمام کیسزدہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہیں اوران دفعات کے تحت انڈر ٹرائل ملزم کو پیرول پر رہائی نہیں مل سکتی۔

    ذرائع کے مطابق وسیم اخترکی پیرول پررہائی کا معاملہ محکمہ داخلہ کے پاس نہیں آیا حکومت سندھ کا کہناہےکہ اگرپیرول پررہائی کا فیصلہ عدالت دیتی ہے تو وہ عدالتی فیصلہ ہوگا جس پر عمل درآمد کروائیں گے۔

    ایف آئی آرمیں دہشتگردی ایکٹ کے تحت کسی ملزم پردفعات ہوتی ہیں تو اسے پیرول پر رہائی محکمہ داخلہ نہیں دے سکتا ہے۔

    جب کہ دوسری جانب ایک قانونی ماہرکا کہنا ہے کہ نومنتخب میئرکی پیرول پررہائی صرف وزیراعلیٰ سندھ دے سکتے ہیں جس کے لیے میئرکراچی کو محکمہ داخلہ کے توسط سے درخواست جمع کروانی ہو گی۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ درخواست آئی تو قانون کےمطابق فیصلہ کیاجائے گا دوسری جانب جیل حکام کے مطابق جیل میں تمام قیدی برابرہیں،خود سے کوئی سہولت نہیں دے سکتے.

    واضح رہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے نومنتخب میئرابھی تک بی کلاس بیرک نمبر 18 میں ہی رہ رہے ہیں جب کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں دفتر یا میئر کے دفتر کو سب جیل بنانے کے لیے عدالتی حکم درکار ہوگا ہم خود سے کچھ نہیں کرسکتے۔

  • ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹرآفس پر تالے ڈال دیے گئے

    ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹرآفس پر تالے ڈال دیے گئے

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کی جانب سے مختلف سیکٹراوریونٹ آفیسزمیں تالے ڈال دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس اورسیکٹرآفس پرتالے ڈال دیئے گئے ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ کارروائی ضلع وسطی کے پانچ سیکٹرز آفسز نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا میں کی گئی جس کے دوران ایم کیوایم کے دفاتر کے باہرتالے ڈال دیئے گئے ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سربمہر کیے گئے دفاتر کے باہر پرچہ بھی چسپاں کردیا گیا ہے جس میں بغیر اجازت دفاتر کھولنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات درج ہیں۔

    واضح رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ کارروائی پیر کے روز ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے اختتام پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے اور کارکنان کو میڈیا ہاؤسز پرحملہ کرنے کے لیے اکسانے کے بعد کی گئی۔

     

  • نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کا جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ

    نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کا جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ

    کراچی :ایم کیوایم کے نومنتخب میئر وسیم اختر نے جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ سے رہنمائی بھی مانگ لی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج کراچی کے منڈیٹ کو تسلیم کیا گیا ہے،آج کی جیت پر اہل کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، مشکل حالات میں عوام نے ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں ، ماضی میں جو ہوا اسے بھول جائیں، بہت سی تلخیاں ہیں مگر ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا ہوں، ہم متحد ہونگے تو مسائل حل ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعلی سندھ سے بہت امید یں وابستہ ہیں،وہ مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں وزیر اعلیٰ اپنی سربراہی میں ہمیں اپنے ساتھ لیکر چلیں گے تو مسائل جلد حل ہونگے، کراچی میں بہت کام کرنا ہے،ہم رینجرز کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، مجھے ڈی جی رینجر اور آئی جی سندھ کی رہنمائی چاہیئے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ملکر کام کریں گے تو مسائل حل ہونگے، میں نے تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا ہے، میں جماعت اسلامی اور اے این پی کے لوگوں کے پاس بھی جاوں گا۔

    نو منتخب میئر وسیم اختر نے کہا کہ میں سیاسی قیدی ہوں، مجھ پر قائم کئے گئے تمام مقدمات قابل ضمانت ہیں، اپنے خلاف مقدمات کو عدالت میں لے جاوں تو 5 منٹ میں تمام کیس ختم ہوجائیں گے ، تمام کیس جھوٹیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کی وجہ سے سانحہ 12 مئی ہوا ، مجھے بند کیا گیا لیکن پھر بھی عوام نے مجھے ووٹ دیا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، کیا مجھے بند کرکے 12 مئی کا کیس حل ہوجائے گا؟مجھے پابند کر کے آپ کو کیا ملے گا؟ ہمت ہے تو 12 مئی کے کیس میں پروز مشرف پر آر ٹیکل 6 لگائیں۔

    وسیم اختر نے جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ عدالت سے درخواست کروں گا کہ جیل میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • لندن میں مقیم پاکستانیوں نے قائد ایم کیوایم کے خلاف درخواستیں درج کرادیں

    لندن میں مقیم پاکستانیوں نے قائد ایم کیوایم کے خلاف درخواستیں درج کرادیں

    لندن : پاکستان مخالف تقاریرکرنے پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے قائد ایم کیوایم کے خلاف شکایات لندن پولیس میں جمع کرادیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے ایک رہائشی محمد چوہدری نے ایک لاکھ سے زائد دستخط شدہ شکایات لندن پولیس کو جمع کرائی گئی ہیں جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم نے برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں موجود لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں جس کے باعث پاکستان میں لوگوں کی جانی و مالی نقصان کا باعث بن رہی ہیں اس لیے انہیں فوری طورپرپاکستان بدرکیا جائے۔

    اسی طرح ایک اورپاکستانی نژاد برطانوی شہری راجہ نقاش نے بھی قائد ایم کیو ایم کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے جب کہ اوورسیز پاکستانیوں نے میٹروپولیٹن پولیس کو بذریعہ فون اورای میل شکایات کے انبار لگا دیئے۔

    شکایات کے انبار لگنے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس کو شکایت درج کرانے کے لئے نیا ای میل ایڈریس جاری کیا جس کے لیے میٹروپولیٹن پولیس کا اسپیشل آپریشن 15 شکایات کا جائزہ لے گا۔

    علاوہ ازیں پاکستانیوں کی طرف سے متحدہ قائد کی ہرزہ رسائی کے خلاف برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10ڈاﺅننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے جس کی قیادت پاکستان کمیونٹی سینٹر کے راہنما طارق ڈار نے پی ایس پی کے رہنماؤں کے ہمراہ کی۔

    دریں اثناء لندن پولیس نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی تقریرپرعوام کی جانب سے بہت کالز آئی ہیں ہم فی الحال قائد ایم کیو ایم کی تقریرکےمتن کا جائزہ لے رہے ہیں کہ برطانوی قانون کے تحت کوئی جرم ہوا ہے یا نہیں،تقریرکا متن ہمیں ایم کیو ایم سے وابستہ شخص نے دیا ہے اگر جرم کے شواہد ملے تو کارروائی کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نےتحفظات دورکرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،وفد ایم کیو ایم

    وزیراعلیٰ سندھ نےتحفظات دورکرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،وفد ایم کیو ایم

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کے اختتام پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماوں نے ملاقات کو مثبت قراردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاﺅ س میں ایک اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے کنورنوید،خواجہ اظہار الحسن ،سید سردار احمد اورپیپلز پارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو،مولا بخش چانڈیو اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے لاپتہ ہونے،ماورائے عدالت قتل،دفاترپرچھاپے اورسیاسی سرگومیوں پر غیر اعلانیہ پابندی سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے ایم کیو ایم کے وفد سے بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے متحدہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    اسی سے متعلق : مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    ایم کیو ایم رہنما کنورنوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماورائےعدالت قتل کارکنان کی تحقیقات کرانے اوراسیرکارکنان کو کورٹ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کیوں کہ مراد علی شاہ سندھ آپریشن کے نئے کپتان ہیں ہمیں امید ہے وہ ہماری شکایات کا ازالہ کریں گے

    بھوک ہڑتال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ ابھی وزیراعلیٰ سندھ نے ہماری ابتدائی گذارشات کو بہ غور سنا ہے جب کہ دیگر 20 نکات پر تفصیلی غور کے لیے وقت مانگا ہے جس سے قبل ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتال کے خاتمے کا جواز قبل ازوقت ہے۔

    اس موقع پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی میڈیا سے بات کی انہوں نے بتایا کہ ایک دودن میں سندھ حکومت اپنے اقدامات سے آگاہ کرے گی ہمیں وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزآپریشن پرکمیٹی بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی سید سردار احمد،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورسمیت دیگررہنما شامل ہیں۔

    جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت کے لیے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو،مشیر قانون وہاب مرتضیٰ،مشیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور راشد ربانی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفد ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی،زیر حراست کارکنان کی رہائی، دفاترپر چھاپے، رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور سیاسی وسسماجی رگرمیوں میں غیر اعلانیہ پابندی کے حوالے سے اپنی شکایات اورتجاویزات وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گا۔

    اسی سے متعلق : کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    واضح رہے انہی تمام شکایات اور مطالبات کی منظوری کے لیے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور ڈپٹی کنوینیرعامر خان سمیت 18 رہنما کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وفاق کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیپم کا دورہ کر کے ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور وفاق کی جانب سے مطالبوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائیں گے۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینیرعامرخان بھوک ہڑتال پربیٹھ گئے

    متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینیرعامرخان بھوک ہڑتال پربیٹھ گئے

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان بھی ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال میں شامل ہوتے ہوئے ہفتہ کی شب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کے پانچویں روز رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے عامر خان کی بھوک ہڑتال کیمپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ سینکڑوں کارکنان نے بھوک ہڑتال میں شامل ہونےکے لیے اپنے نام لکھوائیں ہیں اوراگرہم نے انہیں بھوک ہڑتال پربیٹھنے کی اجازت دے دیں تویہاں ہزاروں کی تعداد میں بھوک ہڑتال کارکنان موجود ہوں گے تا ہم ایک وضح کردہ اصول کے بعد ہی کارکنان کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اجازت دیں گے۔

    AIMR KHAN MQM POST 1

    فاروق ستار نے وضاحت دی کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ارباب اختیار کی مسلسل بے حسی کے بعد تادم مرگ بھوک ہڑتال کا انتہائی قدم اُٹھایا ہے جس کا بنیادی مقصد ناانصافیوں،جبری طورپرلاپتہ کارکنان کی واپسی،ماورائے عدالت قتل اور بلاجوازچھاپے و گرفتاریوں کے ازالہ کروانا ہے۔

    آخر میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے عامرخان کوتادم مرگ بھوگ ہڑتالی کیمپ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے ظلم کاخاتمہ ہوناچاہئے ورنہ یہ احتجاج ملک کے دیگرحصوں میں جائے گاجہاں عوام ہمارے ساتھ سڑکوں پرہونگے،ریلیاں ہونگی،دھرنے ہونگے، میئر کا مسئلہ ہو یا بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کامسئلہ ہو دنیا کی تاریخ کے بڑے دھرنوں میں سے بڑا دھرنا ہوگا اور آپ دیکھیں گے جوبھی ریلیاں ہوں گی وہ بھی تاریخ کاحصہ ہوں گی۔