Tag: متحدہ لندن

  • متحدہ لندن کے جنوبی افریقہ کے بعد سعودی عرب کے سیٹ اپ کا انکشاف

    متحدہ لندن کے جنوبی افریقہ کے بعد سعودی عرب کے سیٹ اپ کا انکشاف

    کراچی : شہرقائد سے گرفتاریاسین عرف چھوٹا ڈان ٹارگٹ کلر نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی ہدایتیں اورسہولتیں دیتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کےجنوبی افریقہ کے بعد سعودی عرب کے سیٹ اپ کا انکشاف ہوا، ابراہیم حیدری سے گرفتار یاسین عرف چھوٹا ڈان ٹارگٹ کلر نے مزید اہم رازآشکار کیے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزم متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر عالم بنگالی کےلیے کام کرتارہا اور یاسین عرف چھوٹاڈان سانحہ چکراگوٹھ کےبعد سعودی عرب فرارہوا، سعودی عرب میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی نے ملزم کوسہولتیں دیں۔

    ملزم نے قتل اور اغواسمیت 14 وارداتیں کیں اور متحدہ لندن سے علیحدگی کے بعدپی ایس پی میں شمولیت اختیارکی جبکہ 2010 میں کورنگی روڈ پر کلاشکوف سے پولیس پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کوسعودی عرب سے عالم بنگالی ہدایتیں دیتا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی: سی ٹی ڈی نے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیا تھا ، ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور جماعت اسلامی سے بتایا گیا تھا۔

    ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے تفتیش کے دوران 8 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    اس سے قبل رینجرز اور پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن سلیم بیلجئم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم دہشت گرد گرفتار کیا تھا ، کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

  • کراچی سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار، متحدہ لندن سے رابطوں کا اعتراف

    کراچی سے ایک اور ٹارگٹ کلر گرفتار، متحدہ لندن سے رابطوں کا اعتراف

    کراچی : پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں مشترکہ کارروائی کرکے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم خالد ایم کیوایم کے یوسی چیئرمین راشد مما کے قتل میں ملوث ہے، راشد مما کو ایم کیو ایم لندن کے کارندے کہکشاں کے کہنے پرقتل کیا گیا تھا، کہکشاں خان اور اس کی ٹیموں میں بینک ٹرانزکشن بھی ہوئی۔

    ملزم خالد نے وارداتوں کیلئے کئی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں، وقوعہ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ملزم کی نشاندہی ہوئی، ملزم سے واردات میں استعما ل ہونیوالا سلحہ برآمد کر لیا گیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر را کا ایجنٹ نکلا، دس سال قید کی سزا

    ایس ایس پی کورنگی نے مزید بتایا کہ ملزم خالد نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے مستقل رابطے کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کو متحدہ لندن کی جانب سے کراچی میں فنڈز اکھٹا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • متحدہ لندن کا جلسہ، ایم کیو ایم پاکستان کا خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ

    متحدہ لندن کا جلسہ، ایم کیو ایم پاکستان کا خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اکیس جنوری کو  متحدہ لندن کے ہونے والے جلسے پر غور و خوض کے بعد کھل کر مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی سیاسی صورتحال میں ہونے والی متوقع تبدیلیوں کے پیش نظر پارلیمانی ممبران کا اجلاس طلب کیا، جس میں اراکین سے مشاورت کے بعد قیادت نے 21 جنوری جلسے سے متعلق غور کیا گیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے اکیس جنوری کو ہونے والے متحدہ لندن کے جلسے کی کھل کر مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پڑھیں: ’’ استحکام پاکستان ریلی، بانی ایم کیو ایم بھی خطاب کریں گے، ندیم نصرت ‘‘

    پی آئی بی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام اراکین کو پابند کیا گیا کہ وہ 21 جنوری کے جلسے سے متعلق مکمل خاموشی اختیار کریں اور آپس میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں۔

    یاد رہے متحدہ کے کنونیئر ندیم نصرت اور پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی  نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکیس جنوری کو استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، یہ ریلی عائشہ منزل سے شروع ہوکر مزار قائد (نمائش) پر اختتام پذیر ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ’’ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، فاروق ستار ‘‘

    ندیم نصرت نے اعلان کیا تھاکہ ’’ریلی کے اختتام پر دونوں جماعتوں کے رہنماء خطاب کریں گے جبکہ متحدہ کے بانی بھی ریلی کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کچھ اہم اعلانات بھی کریں گے‘‘۔

  • متحدہ رہنما امجد اللہ پریس کلب سے باہر نکل آئے، رینجرز نے گرفتار کرلیا

    متحدہ رہنما امجد اللہ پریس کلب سے باہر نکل آئے، رینجرز نے گرفتار کرلیا

    کراچی: پریس کلب میں چار گھنٹوں سے محصور متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما بالآخر باہر آگئے جس کے بعد باہر موجود رینجرز کی بھاری نفری نے انہیں گرفتار کرلیا، ڈاکٹر حسن ظفر اور کنور خالد یونس پہلے ہی گرفتار ہیں جب کہ ایک اور لندن رہنما ساتھی اسحاق کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

    رینجرز کی بھاری نفری اورمیڈیا کی بڑی تعداد کلب کے باہر موجود

    امجد اللہ پریس کلب میں کئی گھںٹوں سے موجود تھے رینجرز کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر ان کی گرفتاری کے لیے منتظر تھی جبکہ میڈیا کے نمائندے، کیمرا مین مع ڈی ایس این جی کے گھنٹوں تک وہیں موجود رہے۔


    یہ پڑھیں: متحدہ لندن کے رہنما حسن ظفر عارف اور کنور خالد پریس کلب سےگرفتار


    رینجرز نے پریس کلب پر پریس کانفرنس کرنے کے لیے آنے والے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما حسن ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو پریس کلب کے باہر سے ہی کارکنوں کا انتظار کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تاہم امجد اللہ پریس کلب کے اندر موجود ہونے کے سبب گرفتاری سے بچ گئے تھے۔

    رینجرز کافی دیر تک ان کا باہر نکلنے کے لیے انتظار کرتی بعد ازاں وہ پریس کلب کے گیٹ سے باہر نکل کر اطراف میں پھیل گئی بعدازاں کچھ دیر بعد رینجر زکی بھاری نفری کلب کے باہر تعینات کردی گئی لیکن امجد اللہ چار گھںٹے تک باہر نہیں آئے تاہم اب ساڑھے سات بجے کے بعد وہ باہر نکل آئے اور گرفتاری دے دی۔

    دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رینجرز نے کلب کے اطراف سے ایک شخص کو امجد اللہ کے شبے میں گرفتار کرلیا تاہم تصدیق ہونے کے بعد اسے کچھ دیر میں رہا کردیا۔

    دریں اثنا رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے ایک اور رہنما ساتھی اسحاق کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر نہیں ملے۔

    امجد باہر نہیں آنا چاہتے تھے، پریس کلب انتظامیہ نے باہر بھیجا

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما امجد اللہ پریس کلب سے باہر آنا نہیں چاہ رہے تھے انہیں پریس کلب کی انتظامیہ نے باہر جانے کا کہا جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    ملزم کو باہر نہیں بھیجا تو اندر آکر گرفتار کرلیں گے، رینجرز

    رپورٹر کے مطابق رینجرز نے پریس کلب کی انتظامیہ کو باور کرایا تھا کہ پریس کلب کی انتظامیہ کسی ملزم کو پناہ نہیں دے سکتی اگر ملزم کو باہر نہیں بھیجا گیا تو رینجرز پریس کلب میں گھس کر ملزم کو گرفتار کرلے گی۔

    رینجرز کے اس اقدام سے پریس کلب کی چار دیواری کا تقدس پامال ہونے کا احتمال تھا جس کے بعد چار گھنٹے تک امجد اللہ کے باہر نہ جانے پر پریس کلب کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ امجد اللہ سے سختی سے باہر جانے کا کہا جائے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے امجد اللہ کو باہر بھیجا گیا جہاں رینجرز نے امجد اللہ کو ڈاکٹر حسن ظفر اور کنور خالد کی طرح گرفتار کرلیا۔