Tag: متحدہ مجلس عمل

  • متحدہ مجلس عمل کا 13 مئی کومینارپاکستان پرجلسہ کرنےکا اعلان

    متحدہ مجلس عمل کا 13 مئی کومینارپاکستان پرجلسہ کرنےکا اعلان

    اسلام اباد : متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے ہوگیا 13 مئی کومینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت متحدہ مجلس عمل کا اجلاس ہوا جس میں سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میر، پیر اعجاز ہاشمی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیاسی صورت حال، آئندہ عام انتخابات اور بجٹ سے متعلق لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ مجلس عمل کی عوامی رابطہ مہم سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد متحدہ مجلس عمل کے صدرمولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے ہوگیا 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے ملک سےعوام کوجلسےمیں شرکت کی دعوت دی جائے گی، ایک بڑے عوامی مظاہرے کا انعقاد کررہے ہیں۔

    متحدہ مجلس عمل کے صدر کا کہنا تھا کہ 2 مئی کوجناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا جس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ 29 اپریل کومردان میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملتان میں اور12 مئی کومستونگ میں جلسہ عام ہوگا۔

    متحدہ مجلس عمل کے صدر کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ15 سال سے زائدعرصے سے مشکلات میں ہے، کشمیریوں سمیت ہم پوری امت مسلمہ کی آواز بنیں گے، پاکستان کی قومی سلامتی کو انتہائی اہمیت دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے، سراج الحق

    قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے، سراج الحق

    لندن : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صاف ستھرے کردار کے حامل افراد سے رابطے کر رہے ہیں عام انتخابات میں تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دینی جماعتوں کو ساتھ ملانے کی کوشش کریں گے جس کے لیے متحدہ مجلس عمل کے احیاء پر تیزی سے کام جاری ہے.

    سراج الحق نے کہا کہ پاناما سمیت جتنے بھی بڑے اسکینڈل سامنے آئے ہیں ان میں سے کسی میں بھی کسی مذہبی رہنما کا نام نہیں جو کہ ان کی دیانت داری اور حب الوطنی کی زندہ مثال ہے اور پاکستان کو ایسے باکردار نمائندے ہی مشکلات سے نکال سکتے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اقتدار میں موجود اور ماضی میں حکومتوں میں رہنے والوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ ملک کو مسائل سے نکال سکیں جس کے لیے مذہبی جماعتوں کے صالح اور صادق و امین نمائندوں کو میدان میں آنا ہوگا.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بروقت انتخابات کے ساتھ بے لاگ احتساب پر یقین رکھتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو الیکشن کی اجازت نہ دی جائے.

  • متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان

    متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان

    کراچی : مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا، الیکشن میں ایک نشان کتاب پر حصہ لیا جائےگا، شاہ اویس نورانی نے مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور کرپشن میں اضافے کیخلاف ایم ایم اے کو بحال کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیاجائےگا۔

     کراچی میں  مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں شاہ  اویس نورانی ، مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، ساجدنقوی،علامہ ساجدمیر، پیر اعجاز ہاشمی ، ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ، رانا محمد شفیق پسروری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

     اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک ماہ میں جو جماعت حکومتی اتحاد میں ہے وہ علیحدگی کا فیصلہ کرے گی پھر ایم ایم اے کی قیادت اورعہدیداران کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    آئندہ ایک ماہ بعد ایم ایم اے کا اجلاس کے پی کے میں ہوگا،ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اتحاد میں شامل تمام جماعتیں الیکشن میں ایک نشان کتاب پر حصہ لیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اور نیا انتخابی منشور تشکیل دیا جائے گا، ایم ایم اے کی دیگر جماعتوں سے رابطہ اور نیا انتخابی منشور تشکیل دیا جائے گا۔

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ایک سیاسی اتحاد ہے جبکہ سراج الحق نے خوشحال پاکستان کے لئے تمام جماعتوں کو پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت بھی دی۔