Tag: متحدہ

  • ضلع غربی کے نتائج میں ردوبدل مسترد کرتے ہیں، ایم کیو ایم

    ضلع غربی کے نتائج میں ردوبدل مسترد کرتے ہیں، ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء محمد حسین نے کہا ہے کہ ضلع غربی سے ہمارے امیدوار اظہار احمد اکثریت ووٹ ملنے کے بعد چیئرمین منتخب ہوئے مگر حکومتی عہدیداران نے دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ کے عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا، محمد حسین کا کہنا تھا کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے  دوران تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے اور ضلع غربی سے ہمارا چیئرمین کامیاب قرار پایا تھا۔

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ گنتی اور کامیابی کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اور سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے پریزائیڈنگ افسر پر دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے۔

    پڑھیں:   ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل، متحدہ کے اظہار احمد ہار گئے

    رہنماء ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ ’’ضلع غربی سے اظہار احمد کو 36 اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 5 جماعتی اتحاد کے ممبران سے 31 ووٹ ملے تھے تاہم ہمارے 24 ووٹ کو محض بیلٹ پیپر پر نشان ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا جو غیر قانونی ہے‘‘۔

    اس موقع پر اُن کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ بھی موجود تھے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے نتائج میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔

  • فاروق ستار کو مضبوط کرنے پاکستان آرہا ہوں، سلیم شہزاد

    فاروق ستار کو مضبوط کرنے پاکستان آرہا ہوں، سلیم شہزاد

    لندن: ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماء سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں اور اُن کو مضبوط کرنے کے لیے جلد پاکستان آرہا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس کے ذریعے کیا، اُن کا کہنا ہے کہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں‘‘۔ سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ ’’میرے لیے سب سے پہلےپاکستان ہے  بس یہی میرا پہلا اور آخری کہنا ہے۔

    Saleem-Shah-Tweet-1

    اُنہوں نے کہا کہ ’’مجھ سمیت تمام سنیئر ایم کیو ایم کے کارکنان پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ہم کراچی کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے‘‘۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ’’ہمیشہ وطن سے محبت کی ہے اور سب سے پہلے پاکستان ہی ہے، پاکستان سب سے پہلے ہی بس یہی میرا حتمی فیصلہ بھی ہے‘‘۔

    Saleem-1

    یاد رہے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر قائد ایم کیو ایم کی متنازعہ تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھے، علاوہ ازیں ایم کیو ایم صوبائی اسمبلی کے حلقہ 105 سے تعلق رکھنے والے ممبر اسمبلی خالد بن ولایت نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اسمبلی کی خاتون رکن ارم عظیم فاروقی نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • اظہار احمد خان کو فی الفور رہا کیا جائے، ایم کیو ایم

    اظہار احمد خان کو فی الفور رہا کیا جائے، ایم کیو ایم

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان کو بلاجواز اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اظہار احمد خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج سہ پہر اظہاراحمد خان، رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب کی عیادت کےلیے ان کی رہائش گاہ واقع فیڈرل بی ایریا بلاک 6 گئے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق تقریباًساڑھے تین بجے ایک گاڑی میں سوار رینجرز کے اہلکار،عبدالحسیب کی رہائش گاہ پہنچے اور انہوں نے اظہاراحمد خان کو گھرسے باہر بلاکر گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے اور تاحال کوئی تفصیلات مہیا کی گئیں۔

    رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ اظہار احمد بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور باقاعدگی سے ادویات استعمال کرتے ہیں، ایم کیو ایم نے خدشہ ظاہر کیا کہ بلاجواز گرفتاری سے اظہار احمد کی زندگی کو سنگین خدشات لاحق ہیں۔

    ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ ’’ایک منظم سازش کے تحت ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب نمائندوں، ذمہ داران اور کارکنان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے لاپتا کردیا جاتا ہے اور  انہیں مخصوص ٹولے میں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’’اظہار احمد خان کی گرفتاری بھی اسی سازش منصوبے کا حصہ ہے، کراچی میں تین سال سے جاری آپریشن میں ایم کیو ایم کے 61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے جبکہ 135 کارکنان تاحال لاپتا ہیں، ماورائے عدالت قتل میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی تاہم کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرکے کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ’’بلاجواز گرفتاریوں، گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، جس کی وجہ سے جمہوریت پسند مہاجروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اظہاراحمد خان کی غیرقانونی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے ، انہیں جلدرہا کرایا جائے اور ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کا مذموم سلسلہ بند کرایا جائے ۔

    ایم کیو ایم نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اظہاراحمد خان سمیت ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اورپاکستان میں بسنے والے کروڑوں مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پیش آنے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کریں۔

  • ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کی ریلی کے دوران متحدہ اور حقیقی کے کارکنوں میں تصادم

    ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کی ریلی کے دوران متحدہ اور حقیقی کے کارکنوں میں تصادم

    کراچی: لائنز ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی کے دوران ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، پتھراؤ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے حلقے پی ایس ایک سو پندرہ پر سات اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے پہلے ہی حلقے میں حالات کشیدہ ہو گئے، انتخابی مہم کے حوالے سے متحدہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ریلی نکالی، لیکن حالات اس وقت قابو میں نہ رہے جب متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی، ڈنڈوں سے حملے اور پتھرائو کیا ۔

    مشتعل افراد نے ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کو آگ لگانے کی کوشش اور ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے تین افراد زخمی ہوئے ۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ لائنز ایریا میں حقیقی دہشت گردوں نے ان پر حملہ کیا، رینجرز اور پولیس دہشت گردی کا نوٹس لیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود ٹی 20 انتخابی میچ جیت لیں گے۔

    حلقے میں بڑھنے والی کشیدگی کے باعث ایم کیو ایم کے آفسسز کے باہر پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں فتح ، متحدہ کارکنان کا دھوم دھام سے جیت کا جشن

    کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں فتح ، متحدہ کارکنان کا دھوم دھام سے جیت کا جشن

    کراچی : بلدیاتی انتخابات کا میدان ایم کیوایم کے نام رہا، متحدہ کارکنان نے دھوم دھام سے جیت کا جشن منایا۔

    منی پاکستان کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا چرچا پورے ملک میں جاری رہا معرکے میں پتنگ نے ایسی اڑان بھری، تیر، ترازو بلا اورشیر، سب کے سب ڈھیر ہوگئے۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آغازکے ساتھ ہی ایم کیوایم کارکنان جناح گراؤنڈ پہنچے تو جشن کا سماں بندھ گیا۔

    انتخابی نتائج آنا شروع ہوئے تو ایم کیوایم کی کامیابی پر کارکنان جوق درجو ق جناح گراؤنڈ پہنچے،جہاں جشن کا سماں تھا، جیت کی خوشی میں چاچا ایم کیوایم نے ایسا ناگن ڈانس پیش کیا کہ چھو ٹے بڑے سب جھوم اٹھے۔

    ایم کیوایم کی خواتین بھی کسی سے کم نہ تھیں، ہاتھوں میں متحدہ کی میچنگ چوڑیاں،چہروں پر ایم کیوایم کے جھنڈے اور بیجز سے جیت کے رنگ چھلک رہے تھے ۔

    انتخابات میں جیت کے بعد کارکنوں کاجوش دیدنی رہا، آتشبازی سے آسماں روشن ہو گیا شب بھر کارکن پارٹی کے نغموں پر جھومتے رہے اور پرجوش کارکنوں کےنعروں سےفضا صبح تک گونجتی رہی۔

    امریکی ریاست ورجینیا میں متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنان نے ایم کیو ایم کے مقامی دفتر میں جمع ہو کر کراچی کے بلدیاتی معرکہ کی فتح کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔

    ایم کیوایم کے مرکزی عہدیدران نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی کی عوام نے ثابت کردیا کہ کراچی کل بھی ایم کیوایم کا تھا اور آج بھی ایم کیوایم کا ہے۔

  • گورنرسندھ کے بھائی کی متحدہ رہنماؤں کیخلاف عدالت میں درخواست

    گورنرسندھ کے بھائی کی متحدہ رہنماؤں کیخلاف عدالت میں درخواست

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بھائی عامرالعباد نے واجبات کی عدم ادائیگی اور دھمکیاں دینے کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااور سابق وزیررؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف درخواست دائر کردی ہے۔

    جسے کراچی کی مقامی عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے، مقامی عدالت میں دائر کی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حبیب بینک چورنگی پر تعمیر کئے گئے افضاء الطاف پل پر نصب کی جانیوالی سولر لائٹ سسٹم کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔

    اس سلسلے میں جب انہوں نے رؤف صدیقی ،رضا عابدی اور شائق سے رابطہ کیا تو انھوں نے واجبات ادا کرنے کے بجائے کہا کہ رقم پارٹی فنڈ میں جمع کرائی جاچکی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں لہٰذا ان افراد کیخلاف مقامی تھانے کو ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی عدالت نے عامرالعباد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور ان کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ وہ نو اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیں۔