Tag: متروکہ وقف املاک بورڈ

  • متروکہ وقف املاک  بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا فیصلہ جاری

    متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا فیصلہ جاری

    راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف ہونے والی سماعت کے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ لال حویلی سمیت 7 جائیدادوں پر شیخ رشید اور ان کا بھائی غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد مواقع دیے گئے، لیکن درخواست گزار بوہڑ بازار میں اراضی کا ریکارڈ اور نہ ہی کوئی مستند دستاویز پیش کر سکے۔

    وقف املاک بورڈ نے فیصلے میں کہا کہ زیر قبضہ اراضی کی ٹرانسفر اور ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، اور شیخ رشید اور ان کے بھائی کی زیر قبضہ اراضی واپس لینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

    شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار کی استدعا پر ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد بار سماعت ملتوی کی گئی، لیکن وہ ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ملک بھر میں وقف املاک واگزار کرانے کے احکامات ہیں۔

  • وزارتِ مذہبی امور میں ہندو، سکھ، مسیحی برادری کا اہم اجلاس

    وزارتِ مذہبی امور میں ہندو، سکھ، مسیحی برادری کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: پاکستان کی ہندو، سکھ اور مسیحی برادری نے وزارتِ مذہبی امور اسلام آباد کے آفس میں اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں اقلیتی برادری کے مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اقلیتی برادری کی جانب سے وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

    [bs-quote quote=”وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”اقلیتی برادری کے قائدین کا اعلان”][/bs-quote]

    نور الحق قادری نے اس موقع پر اقلیتی برادری سے کہا کہ تمام مذاہب کے مقدس مقامات پر تعلیم، صحت اور فلاحی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد، جوائنٹ سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی طاہر احسان، سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ طارق وزیر، اقلیتی برادری کے اراکین اسمبلی اور وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق متروکہ وقفِ املاک بورڈ کی تنظیم نو کی جائے گی، حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی کام کرنا چاہتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ اور پاکستان کی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان بھر میں مختلف مذہبی مقامات کی حفاظت، ان کی تعمیر نو، مقامی غیر مسلم آبادی اور دیگر زائرین کو سماجی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت : اقلیتوں کو شہریت دینے کے بل سے مسلمان مہاجرین خارج

    انھوں نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کے ذریعے اس ادارے کو مزید مستحکم کیا جائے گا، بورڈ کی آمدن سے تعلیم اور صحت جیسے فلاحی کام کیے جائیں گے، اس کام کے لیے تمام مذاہب کے عوامی نمائندوں اور مذہبی قائدین سے باقاعدہ مشاورتی عمل کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

    اقلیتی برادری کے قائدین نے مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا وہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بحالی، تعمیر نو اورسماجی خدمات کی کوششوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • لال حویلی خالی کروائی تو میں وزیراعظم ہاؤس خالی کرواؤں گا، شیخ رشید

    لال حویلی خالی کروائی تو میں وزیراعظم ہاؤس خالی کرواؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے زیر استعمال معروف تاریخی عمارت لال حویلی کو خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر شیخ رشید نے سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو غیر آئینی کام سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع لال حویلی کو تاریخی ورثہ قرار دے کر متروکہ وقف املاک بورڈ نے حکومت کے زیر انتظام لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اس عمارت کو خالی کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    لال حویلی کی وجہ شہرت اس کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہونا ہے یہ عمارت کافی برسوں سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے زیر استعمال ہے جو نہ صرف ان کی رہائش گاہ ہے بلکہ ان کی جماعت کا مرکزی دفتر بھی ہے اور یہاں عوامی و حزب اختلاف کی سیاست کی جاتی رہی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمارت ہماری ہے حکومت پانچ مرلے جائیداد کو یہ پانچ کنال کہتے ہیں اگر لال حویلی پر پنگالیا تو پورے پاکستان میں پنگالوں گا۔

    انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکش سیاستدان ہوں حکومت لال حویلی خالی کروانا چاہتی ہے تو آئیں لال حویلی خالی کرائیں پھر میں وزیراعظم ہاؤس خالی کرانے نکلوں گا۔

    واضح رہے تقسیم ہند سے قبل یہ عمارت ایک ہندو خاتون کی ملکیت تھی جو ہندوستان ہجرت کر گئی تھیں اس کے بعد 1980 سے یہ عمارت شیخ رشید کی رہائش گاہ اور سیاست کا مرکز بنی رہی ہے۔

  • متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی گرفتار

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی گرفتار

    لاہور : متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو انٹرپول نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

    صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ آصف ہاشمی نے بورڈ میں بے جا اورغیرقانونی بھرتیاں کیں۔ مگر کسی کو بھی اس وقت تک نوکری سے نہیں نکالا جائے گا جب تک نیب اپنی تحقیقات نہیں کرلیتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرالی گئی ہے، مگر بورڈ کی بیشتر زمینوں پر قبضہ ختم نہ ہونے کی وجہ عدالتیں ہیں جو ہر کسی کو اسٹے آرڈر جاری کردیتی ہیں۔

    صدیق الفاروق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے قوانین میں جلد ترامیم کی جائیں گی جس میں شہر ی علاقوں میں موجود زرعی اراضی کو شہری اراضی میں تبدیل کیا جائےگا تاکہ زیادہ ریونیو حاصل کیا جاسکے۔