Tag: متعدد افراد

  • ویڈیو: آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    ویڈیو: آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    آستانہ: آذربائیجان سے روس کے لیے پرواز کرنے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق قازقستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتو میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسافرطیارے میں عملے کے ارکان سمیت 110 افراد سوار تھے، طیارے میں سوار 6 مسافر زندہ بچ گئے ہیں، مسافروں کو زخمی حالات میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوا جبکہ آذربائیجان ایئر لائن کے مسافر طیارے کو حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

    مسافر طیارہ روس کے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے لیے پرواز کر رہا تھا، لیکن اسے قازقستان کے شہر سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر دھند کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنے کا کہا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Today (@indiatoday)

  • ایرانی وزیرخارجہ کی سویڈن آمد پر مظاہرے، متعدد افراد گرفتار

    ایرانی وزیرخارجہ کی سویڈن آمد پر مظاہرے، متعدد افراد گرفتار

    اسٹاک ہوم : ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ سویڈن کے موقع پر سول سوسائٹی کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے اسٹاک ہوم پہنچنے پربڑی تعداد میں لوگ ایران کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔مظاہرین نے اسٹاک ہوم میں ایرانی وزیرخارجہ اور حکومتی نمائندوں کے درمیان ہونے والے اجلاس کے مقام کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔

    پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ کم سے کم تین مظاہرین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ پرتشدد مظاہروں کے بعد 62 افراد کو مظاہرے کے مقام سے منتشر کیا گیا۔

    یہ مظاہرین دارالحکومت اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے سولنا میں جمع تھے اور ایرانی وزیرخارجہ کی آمد کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔سماجی کارکنوں نے سویڈیش پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم کی تصاویر اور فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

    اسٹاک ہوم پولیس کی ترجمان ایوا نیلسن نے کہا کہ لوگوں کو احتجاج کی اجازت دی گئی مگرجب انہوں نے پرامن احتجاج کی حدود کو پامال کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔

    سویڈن کی اپوزیشن جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی ایرانی وزیرخارجہ کی اسٹاک ہوم آمد کے خلاف احتجاج کے ساتھ جواد ظریف کا استقبال کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔