Tag: متعدد افراد گرفتار

  • یوکرین مسافر طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار

    یوکرین مسافر طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار

    تہران : ایرانی عدالتی ترجمان کا کہنا ہے یوکرین طیارے کے تباہی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتارکر لیا ہے جبکہ یوکرین کی ٹیم تحقیقات کیلئے ایران پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے میزائل سے تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر طیارے کے حوالے سے ایرانی عدالتی ترجمان نے کہا کہ یوکرین طیارے کے تباہی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عدلیہ کے ترجمان ترجمان غلام ہاؤسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ "وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہے، کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔” تاہم انھوں نے کسی کا نام نہیں لیا اور یہ نہیں بتایا کہ کہ کتنے لوگ کو حراست میں لیا گیا۔

    یہ بات ایرانی صدر کی جانب سے طیارے گرانے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی عدالت قائم کرنے کے مطالبے کے فورا بعد سامنے آئی۔

    اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے طیارے کی تباہی جیسے المناک واقعےکوبرادشت کرنابہت مشکل ہے، واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی، خصوصی عدالت اس واقعے کی تحقیقات کرے گی، ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص نے ٹریگر دبایا ہو اس واقعے میں اور لوگ بھی ملوث ہیں۔

    مزید پڑھیں : مسافر طیارے کی تباہی کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، ایرانی صدر

    انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی مسلح افواج نے سب کے سامنے غلطی تسلیم کی یہ ایران کی مسلح افواج کا بہتر اقدام ہے، ہم تمام لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ایسا کبھی دوبارہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے ہدایت دی تھی کہ متعلقہ ادارے طیارے تحقیقات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں، ایرانی حکومت غیرملکی باشندوں کی اموات پر جواب دہ ہے۔

    دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ یوکرینی طیارے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی انشورنس کمپنی کا کہنا ہے یوکرین کے مسافر طیارے کا ہرجانہ سوملین سے ایک سو بچاس ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

    یوکرین کی ٹیم ایران کے میزائل سے تباہ ہونے والے مسافر طیارے تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے، یوکرین کے صدر نے تحقیقات کے لئے رسائی مانگی تھی۔

    خیال رہے یوکرین کے طیارے کی ایرانی میزائل سے تباہی کے بعد ایران میں مظاہرے جاری ہے ، مظاہرین نے طیارہ متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے 8 جنوری کو یوکرین کا طیارہ کو تہران میں تباہ ہوا تھا، جس میں 176 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • پشاور:آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن،متعدد افراد  گرفتار

    پشاور:آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار

    پشاور:  آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔

    سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف متواتر کارروائیاں جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے اطراف گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار افرادکے قبضے سے تین پستول، بارہ رائفلز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے، مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق سرچ آپریشن میں ستر گھروں کی جیو ٹریکنگ کے ذریعے تصدیق کی گئی، آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔